دماغ کے لیے مفید غذائیں

دماغ کے لیے مفید غذائیں
دماغ کے لیے مفید غذائیں
دماغ کے لیے مفید غذائیں
وہ غذائیں جو پھلو ں سبزیو ں پر مشتمل  ہوتی ہیں اور  ان میں پروٹین بھی ہوتی ہے وہ   دماغ کی کارکردگی کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ خاص کر مچھلی کے بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ وہ دماغ کے لیے بے حد مفید ہوتی ہے۔سویا پروٹین بھی خصوصی طور پر مفید ثابت ہوتی ہے۔رات بھر بھوکا رہنے  کے بعد ایک توانائی بخش ناشتہ دماغ کو توانائی بخشتا ہےلیکن چکنائی والی غذاؤ ں اور کافی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
دماغ کے لیے مفید سپلیمنٹ میں اینٹی آکسیڈنٹ مثلاََ وٹامن ای ، بیٹا کاروٹین اور سلینئیم  وغیرہ شامل ہیں۔۔۔دیگر وٹامن جو ایک صحت مند دماغ کی بحالی رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں وہ "بی" وٹامن ہیں۔ یہ وٹامن آٹے ،  آلو ، دہی اورمچھلیوں میں پائے جاتے ہیں۔
کچھ ڈاکٹر اس بات پر یقین رکھتے  ہیں کہ وٹامن "سی" کے استعمال سے دماغ کے فیل ہونے کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ایک صحت مند دماغ کے لیے استعمال کی جانے والی غذا کے پروگرام کی افادیت اپنی جگہ اہم ہے  اس کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی بھی اختیار کیا جائے اور ذہنی اور جسمانی ورزشیں بھی کی  جائیں۔

Post a Comment

0 Comments