کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریں Follow these steps to succeed

کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریں -  Follow these steps to succeed
کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریں
کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریں -  Follow these steps to succeed
آج آپ سے بات کی جائے گی کامیابی کے بارے میں ، کامیابی ہر کسی کو چاہیے ہر کوئی کامیابی حاصل بھی کرنا چاہتا ہے لیکن کامیابی کے لیے سب سے اہم چیز عمل کرنا ہے ۔ ہم خواہش تو رکھتے ہیں لیکن عمل سے دور رہتے ہیں۔جب ہم کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کو لے کر ہم کچھ دن یا پھر کچھ مہینے محنت کرتے ہیں ، اگر اس دوران ہمیں کامیابی مل جائے تو ٹھیک ورنہ ہم دلبرداشتہ ہو کر محنت کرنا چھوڑدیتے ہیں۔جب بھی کسی کام کو چھوڑنے کا دل کرے تو اتنا یاد کرنا ہے کہ آپ نے اس کام کو شروع کس لیے کیا تھا، کیا مقصد جدا تھا اس کام سے، اگر آپ کا خواب ، مقصد آپ کے لیے اہمیت رکھتا ہو تو آپ کبھی بھی ہمت ہارنے کا نہیں سوچیں گے۔

کئی لوگ یہ بات سوچتے ہیں  دنیا میں اتنے سارے لوگ ہیں ان میں زیادہ تر لوگ دوسروں کو کامیاب ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ حقیقت میں انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ بڑا نہیں کیا ہوتا پھر بھی وہ دوسروں کو موٹیوویٹ کر رہے ہیں۔یہ بات حقیقت ہے کچھ لوگ اپنی زندگی میں کامیاب نہیں ہیں لیکن دوسروں کو موٹیوویٹ کر رہے ہوتے ہیں ، اگر وہ کامیاب نہیں ہیں تو ا س کا مطلب یہ نہیں کہ انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت نہیں کی ہوتی، ایسے لوگوں نے اپنی نا کامی اور بُرے وقت سے اتنا کچھ سیکھا ہوتا ہے ، جو وہ دوسروں کو سیکھاتے ہیں بُرے وقت، مشکل پریشانیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔(کامیابی حاصل کرنی ہے تو ان باتوں پر عمل کریں)

یہ ان لوگوں کی بات ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں کوشش کی اور اپنے تجربہ سے بہت کچھ سیکھا ہوتاہے اور تجربہ انسان کو وہ سب کچھ سیکھاتا ہے جو کتابوں میں بھی نہیں لکھا ہوتا۔
آج کے آرٹیکل میں آپ کو کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔۔۔

زندگی کا مقصد بنائیں
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے آپ زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں کیا بننا چاہتے ہیں، آپ کے خواب کیا ہیں اور آپ کے جذبات کیا ہیں۔ جب آپ کے سامنے مقصد ہو گا اس مقصد کو لے کرآپ محنت کریں گے تو کامیابی یقینی بات ہے۔ایک پیپر پر اپنا مقصد لکھیں ، اس کے بعد یہ فیصلہ کریں آپ کو شروعات کہاں سے کرنی ہے ، کتنے ٹائم میں یہ مقصد حاصل کرنا ہے ۔ پیسے سے پہلے خود پر فوکس کریں اپنے آپ کوبہتر بنائیں، اگر آپ ناکام بھی ہو جاتے ہیں تو آپ سیکھیں گے بہت کچھ ، دوبارہ کوشش کریں ایک دن آپ کو کامیابی مل جائے گی۔

وقت ضائع مت کریں
وقت کی قدر اسے ہی ہوتی ہے جس نے اس کی اہمیت کو کبھی سمجھا نہیں، آپ کے پاس ابھی وقت ہے خودکے لیے کچھ کریں کسی دوسرے کے سہارے مت بیٹھیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا ، اگر کسی کے کندھوں پر سوار ہو کر آپ کامیابی حاصل کر بھی لیتے ہیں تو اس کا کریڈٹ دوسروں کو ملے گا آپ کی اپنی کوئی کہانی نہیں ہو گی۔وقت نے آپ کے ساتھ نہیں چلنا آپ نے وقت کے ساتھ چلنا ہے اس کی قدر کرنا سیکھیں ایک دفعہ یہ ہاتھ سے نکل گیا تو واپس نہیں آئے گا۔آپ کے پاس پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں رہے گا۔

اپنے وصف(ٹیلنٹ) کو پہچانیں
ہر کسی میں کوئی نا کوئی ٹیلنٹ ہوتا ہے ،  ہر کوئی ایک دوسرے مختلف ہوتا ہے ۔ آپ کو صرف یہ معلوم کرنا ہے آپ کس کام میں ماہر ہیں آپ میں کس چیز کا ٹیلنٹ ہے ، کون سا کام کرنا آپ کو اچھا لگتا ہے۔ اگرمثال لی جائے آن لائن کاموں کی تو ہزاروں کام ہیں جو آن لائن ہوتے ہیں جن سے آپ کو ارنینگ بھی ہوتی ہے اور آپ کا ٹیلنٹ بھی ظاہر ہوتا ہے۔ہروہ کام جس کو کرتے ہوئے آپ کو بوریت محسوس نہیں ہوتی اگر آپ کو معاوضہ نا بھی ملے تب بھی آپ کرنے پر راضی ہو جائیں آپ کا جذبہ بھی ہے اورٹیلنٹ بھی ہے۔جب تک آپ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو نہیں پہچانتے کامیابی ممکن نہیں ہوتی تھوڑی سی محنت کریں ٹیلنٹ تلاش کریں اور کامیاب ہو جائیں۔


Post a Comment

0 Comments