زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں Zindgi mein kamyab hone ke liye kya karen

زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں Zindgi mein kamyab hone ke liye kya karen
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں Zindgi mein kamyab hone ke liye kya karen
زندگی میں کامیاب ہونے کے لیے کیا کریں Zindgi mein kamyab hone ke liye kya karen
جو لوگ کامیاب ہوتے ہیں وہ کون سے ایسے کام کرتے ہیں جو ان کو زندگی میں کامیابی دلاتے ہیں اور وہ کن چیزوں سے بچتے ہیں جو ان کی زندگی میں کامیابی کے لیے رکاوٹ ہیں آج ایسی ہی چند باتیں آپ کو بتائی جائیں گی۔اگر آپ 
ان باتوں کا خیال رکھیں گے تو زندگی میں کامیابی حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔

·       عمر کو قصور وار نہ ٹھرائیں

·       سب پسند کریں

·       خود اعتمادی

·       غصے پر قابو رکھیں

·       مدد لینے سے مت گھبرائیں

عمر کو قصور وار نہ ٹھرائیں
دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو بڑھاپے میں بھی  ہونے کے باوجود کچھ نیا سیکھ رہے ہیں  اور ان کی خواہش ہے وہ زندگی میں کامیاب ہو جائیں۔ آپ زندگی کے کسی بھی حصے میں ہوں اپنی عمر کو  اپنی ترقی کے راستے میں رکاوٹ مت سمجھیں بلکہ اپنے کام پر دھیان دیں، دنیا کیا سوچ رہی ہے اس بارے میں خیال کرنا بند کر دیں۔

سب پسند کریں

زندگی میں جو بھی لوگ کامیاب ہوئے ہیں ان کا رویہ بہت اچھا ہوتا ہے ان کو چند لوگوں کے علاوہ سب پسند کرتے ہیں۔ آپ بھی اپنی زندگی میں کوشش کریں آپ کو زیادہ سے زیادہ لوگ پسند کریں یہ بھی ضروری نہیں کے سب آپ کو پسند کریں لیکن آپ کو چاہنے والوں کے تعداد آپ کے مخالفین سے کئی گنا زیادہ ہونی چاہیے۔

 

خود اعتمادی
اگر آپ کو خود پر یقین نہیں تو آپ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے ، کامیابی حاصل کرنے کے لیے خود پریقین رکھیں 
اور یہ سوچیں میں یہ کام کر سکتا ہوں، محنت کرنا بھی خود اعتمادی کو بڑھاتا ہے۔

غصے پر قابو رکھیں
ایسا کوئی انسان نہیں جس کو غصہ نہ آتا ہو ، لیکن  حد سے زیادہ غصہ کرنا اچھی عادت نہیں اس سے آ پ کے مخالفین میں اضافہ ہوتا ہے۔ غصے  میں بولی جانے والی ایک بات ہمارے ہمدردی کے ایک سو جملوں پر بھاری ہوتی ہے اس لیے غصہ کم سے کم کریں۔

مدد لینے سے مت گھبرائیں
مدد لینا کوئی بُری با ت نہیں  بلکہ یہ اچھی بات ہے، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے مدد لینے سے میری عزت میں کمی آئے گی یا لوگ کیا کہیں  گے ، اس لیے یہ بہتر ہے بجائے ساری زندگی پچھتانے کےایک دفعہ شرمندگی برداشت کر کے کسی سے مدد لے لی جائے یہ بہتر ہے۔

Post a Comment

0 Comments