پاکستان کو سالانہ کتنی گندم کی ضرورت ہوتی ہے

پاکستان کو سالانہ کتنی گندم کی ضرورت ہوتی ہے
پاکستان کو سالانہ کتنی گندم کی ضرورت ہوتی ہے
پاکستان کو سالانہ کتنی گندم کی ضرورت ہوتی ہے
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم ای) کے رکن اداروں کی تعداد 1219 ہے جو یومیہ 2لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم پیسنے کی صلاحیت کے حامل ہیں جبکہ فلور ملز کے تیار کردہ آٹے کی یومیہ طلب 40 ہزار میٹرک ٹن ہے۔
اقتصادی جائزہ رپورٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چار سال کے دوران ملک میں گندم کی اوسط سالانہ پیداوار 25.4 ملین میٹرک ٹن رہی ہے جو غذا اور فیڈ وغیرہ کی قومی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے۔پاکستان میں غذائی ضروریات کیلئے گندم کی سالانہ طلب 14.6 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ جانوروں، پرندوں وغیرہ کی فیڈ سمیت گندم کی مجموعی سالانہ طلب 25.8 ملین میٹرک ٹن ہے۔

Post a Comment

0 Comments