پیسے بچانے کے چند طریقے Paise bachany k chand tariqy

پیسے بچانے کے چند طریقے
پیسے بچانے کے چند طریقے
Paisy bachany k chand tariqy
پیسے کی بچت کرنا ایک اچھی عادت ہے ، ایک کامیاب انسان بننے کے لیے آپ کو پیسے  بچانے کے طریقے معلوم ہونے چاہیں ۔سب سے پہلاکام ہوتا ہےپیسے کمانا ، اس کے بعد باری آتی ہے کمائے گئے پیسوں کی بچت کیسے کریں۔ مہنگائی کا دور ہے اس میں پیسے بچانا ایک مشکل کام ہے، میں نے کوشش کی ہے آپ کو چند ایسے طریقے بتائے جائیں جن کی مدد سے آپ  اچھی خاصی بچت کر سکتے ہیں ۔
ایک دن یا ایک ماہ کا بجٹ
اگر آپ سچ میں اپنی کمائی یا پیسوں کی بچت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے ایک بجٹ بنانا ہو گا۔بجٹ آپ کو سب سے پہلے مہینے کے حساب سے بنانا ہو گا اس کے بعد ایک دن کا  خرچہ بھی طے کرنا ہو گا، کیونکہ جب تک آپ دنوں کا بجٹ نہیں بنائیں گے تب تک آپ مہینوں کی بچت کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔اپنا بجٹ بناتے ہوئے یہ طے کریں آپ کو ایک ماہ میں کتنے پیسے بچانے ہیں اور کن اخراجات سے آپ نے بچنا ہے۔
نئی چیزیں خریدتے وقت صبر سے کام لیں
ہم سب جانتے ہیں پیسہ کمانا آسان نہیں اس میں ٹائم اور خاصی  زیادہ محنت لگتی ہے، اس لیے کوشش کریں جہاں تک ہو سکے نئی چیزیں خریدنے میں جلد بازی مت کریں، جب تک آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں اس کو بلاوجہ مت خریدیں۔مثال کے طور پر آپ ایک ایل ای ڈی ٹی وی خریدنا چاہتے ہیں تو تھوڑا انتظار کرلیں ہو سکتا ہے یہ چیز آپ کو کچھ عرصہ بعد پرموشن میں چند ہزار روپے سستی مل جائے ، اکثر سال کے آخر میں کمپنیاں اپنی پروڈکٹس پرموشن پر لگا کر ہزاروں روپے کا ڈسکاونٹ دے دیتی ہیں۔
بجلی کم استعمال کریں
دیکھنے میں تو یہ کوئی زیادہ مہنگی چیز نہیں لگتی لیکن پاکستان میں بجلی کی قیمتیں آئے روز بڑھتی  جا رہی ہیں  اس لیے اپنی محنت کی کمائی کا کچھ حصہ بلوں میں ضائع ہونے سے بچائیں اگر آپ ایک ماہ بجلی کی بچت کریں تو اس سے بھی آپ کو ایک ماہ میں ہزاروں روپے بچ سکتے ہیں۔اس لیے بلاوجہ لائیٹس، ٹی وی ، پنکھے ، اے سی  وغیرہ چلانے سے گریز کریں۔
بُری عادات سے بچیں
اگر آپ کو سگریٹ ، پان، گٹگا ، نسوار وغیرہ کھانے کی عادت ہے تو اس کو ختم کریں کیونکہ اس سے بھی آپ کا قیمتی پیسہ ضائع ہو تا ہے ساتھ آپ کی صحت پر بھی بُرے اثرات پڑتے ہیں۔
اچھا کھائیں پیسے بچائیں
ضروری نہیں  ہر بندہ روز گھرکا کھانا کھائے  کچھ لوگ ریسٹورنٹس کا کھانا شوق سے  کھاتے ہیں جس سے نا صرف ان کے پیسوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ان کی صحت پر بھی بُرے اثرات پڑتے ہیں ۔ اگر آپ گھر کا کھانا کھانے کی عادت اپنا لیتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی اور ماہانہ بجٹ بھی چلتا رہے گا۔
پیڑول کی بچت
پاکستان میں پیٹرول کاریٹ اگر بڑھتا ہے تو روپیوں میں بڑھتا ہے اورکم ہوتا ہے تو پیسوں میں ہوتا ہے ۔ اگرآپ اپنی کار، موٹر سائیکل کا استعمال بلاوجہ کم کر دیں اور پیڑول کی بچت کریں تو اس سے بھی آپ اچھے خاصے پیسے بچا سکتے ہیں۔
خرچ کرنے سے پہلے بچائیں
ہم لوگ پہلے پیسے خرچ کرتے ہیں اس کے بعد  بچت کرنے کا سوچتے ہیں ہالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، سب سے پہلے آمدن میں سے اپنی بچت الگ کریں  اس کے بعد اخراجات والے پیسوں سے مہینے کے اخراجات  کریں، ایسا کرنے سے آپ کو معلوم ہو جائے گا آپ کی بچت کی رقم کتنی ہے اور ماہانہ اخراجات کتنے ہیں۔ اس طرح کرنے سے آپ اپنے اخراجات کو اپنے بجٹ سے کم رکھیں گے۔

Post a Comment

0 Comments