خرگوش کی چالاکی Urdu stories for kids

 خرگوش کی چالاکی Urdu stories for kids
خرگوش کی  چالاکی Urdu stories for kids
خرگوش کی  چالاکی Urdu stories for kids 
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک چیکو نام کا خرگوش تھا  وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہتا تھا ، ایک دن وہ اپنی بیوی کے ساتھ باغ میں گھوم رہا تھا جب اُس کی بیوی نے درخت پر لگے پھلوں کو دیکھ کر چیکو سے کہا مجھے پھل توڑ کر دو  میں نے پھل کھانے ہیں۔چیکو نے بیوی سے کہا اس باغ کا مالک ایک بھیڑیا ہے  جو بہت خطرناک ہے ، اگر اس کو پتہ چل گیا  کہ ہم نے پھل توڑے ہیں تو ہمیں جان سے مار کر کھا جائے گا۔
چیکو کی بیوی اس کے سمجھانے کے باوجود بھی نہ مانی آخر کار چیکو کو پھل توڑنے جانا پڑا ، جب چیکو پھل توڑ رہا تھا وہاں بھیڑیا آ گیا چیکو فوراََ پھل لے کر بھاگا اور پاس پڑے ڈرم میں پھلوں کو چُھپا کر کر خود باہر نکل آیا اور ایک درخت کے پیچھے چُھپ گیا۔تھوڑی دیر میں وہاں بھڑیا   آگیا اس نے چیکو سے پوچھا کیا  تم نے کسی خرگوش کو یہاں سے پھل توڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا  ہے؟  چیکو سمجھ گیا بھڑیا  اسے پہچان نہیں پایا ،  چیکو نے کہا میں نے ابھی ابھی ایک خرگوش کو اس ڈرم میں ڈھیر سارے پھل لے کرجاتے ہوئے دیکھا ہے۔
بھڑیا جب ڈرم کے پاس گیا اُسے پھلوں کی خوشبو آنی شروع ہو گئی ، بھڑیا خرگوش کو مارنے کی غرض سے ڈرم میں گھس گیا ۔ چالاک چیکو نے جلدی سے ڈرم کا ڈھکن بند کر دیا ، بھڑیا دم گُھٹنے سے ڈرم کے اندر ہی مر گیا۔ چیکو اور اس کی بیوی باغ کے مالک بن گئے اس طرح چیکو نے اپنی عقل مندی سے نہ صرف اپنی جان بچائی بلکہ باغ کا مالک بھی بن گیا۔

Post a Comment

0 Comments