عام آدمی کو ریلیف ۔۔۔ اشیاء کی قیمتوں میں کمی

عام آدمی کو ریلیف۔۔۔اشیاء کی قیمتوں میں کمی
عام آدمی کو ریلیف اور اشیاء کی قیمتوں میں کمی۔۔۔
عام آدمی کو ریلیف۔۔۔ اشیاء کی قیمتوں میں کمی۔۔۔ 
حکومت کا چینی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 5فیصد کرنے کا فیصلہ، اس فیصلے سے عام آدمی کو چینی 9 سے 10 روپے سستی ملے گی جبکہ حکومت کو 21 ارب روپے کا نقصان ہوگا، وزیر اعظم اقدامات کو حتمی شکل دیں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کو آئندہ تین دنوں میں حتمی شکل دیں گے۔ جس کی تصدیق وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے بھی کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں آٹے کی پیداوار دو کروڑ 43 لاکھ 58 ہزار ٹن ہے۔ جس میں سے ایک لاکھ 63 ہزار ٹن برآمد کیا گیا۔
37 لاکھ 70 ہزار ٹن آٹے کا ذخیرہ ہے جس میں سے حکومت کو دو کروڑ 79 لاکھ 70 ہزار ٹن آٹا دستیاب ہے جبکہ طلب دو کروڑ 8 ہزار ٹن کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اشیاء  کی قیمتوں میں کمی کے لئے حکومت گھریلو صارفین کے لئے چینی پر جنرل سیلز ٹیکس 17 سے گھٹا کر 5 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ جس سے چینی کی قیمت جو 81 روپے فی کلو ہے، اس میں 9.72 روپے کمی آ جائے گی۔ تاہم جی ایس ٹی کم کرنے سے قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ آٹے کی اوسط قیمت 45.81 روپے فی کلو گرام ہے جو گزشتہ سال 39.50 روپے فی کلو تھی۔ شکر کی پیداوار 50 لاکھ ٹن اور ذخیرہ 5 لاکھ 37 ہزار ٹن کا ہے۔


Post a Comment

0 Comments