سینئر ہمیشہ سینئر ہوتا ہے

سینئر ہمیشہ سینئر ہوتا ہے
سینئر ہمیشہ سینئر ہوتا ہے

جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہرسینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتاہےباقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر بندر نے خرگوش پکڑ لیا اور رکھ کے چپیڑ ماری، اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی؟ خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں اس لیے نہیں پہن سکتا۔۔۔۔ بندر نے کہا اوکے جاواگلے دن پھر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھابندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی، خرگوش نے روتے ہوے کہا سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا۔۔۔
باندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ تیسرے دن فیر بندر نے یہی حرکت کی تو خرگوش ، شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی سنائی۔۔۔

شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے اور ویسے سو طریقے ہیں جیسا کہ تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤسموسے لاؤ اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے۔۔۔
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئےتو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائےاور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دیناکہ دہی والی کیوں نہیں لاے۔۔۔خرگوش نے یہ ساری گفتگو سن لی۔۔۔اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا اور کہا جاو سموسے لاؤ
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیابندر نے پوچھا چٹنی لائے ہوخرگوش بولا یس سر ، بندر نے فیر پوچھا کون سی۔۔۔  خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا۔۔۔بندر نے رکھ کے ایک چپیڑ ماری اور پوچھا، توں اے دس ٹوپی کیوں نہی پائی؟



Post a Comment

0 Comments