عبدالستا ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ

عبدالستا ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ
عبدالستا ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ
عبدالستا ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ
ایک  مارننگ شو میں بیگم بلقیس ایدھی سے سوال کیا گیا کے اپنی زندگی کا کوئی دلچسپ واقعہ سنائیں۔۔۔بلقیس ایدھی نے ہنستے ہوئے بتایا کے ایک دفعہ وہ اور ایدھی صاحب ایک پرائیویٹ کار پر سکھر جا رہے تھے ایک شادی  پررات کا وقت تھا اندروں سندھ سے گزرتے ہوئے ایک مقام پر کچھ ڈاکو راستے میں آ گئے اور ہماری گاڑی روڈ سے اتار کر کچے میں لے گئے وہاں پہلے سے کچھ گاڑیاں کھڑی تھیں اور ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے۔

تھوڑی دیر میں ایک ڈاکو ہماری طرف آیا اور ڈرائیور اور ایدھی صاحب کو باہر نکلنے کا کہا ان دونوں کی تلاشی لی اور جیب خالی کرا لیاچانک اس ڈاکو کی نظر ایدھی صاحب پر پڑی اور غور سے ان کو دیکھنے کے بعد ایک ڈاکو جلدی سے ایک جانب کھڑی جیپ کی طرف گیا اور فوراََایک شخص کے ساتھ واپس آ گیا، اس شخص نے ٹارچ کی روشنی ایدھی صاحب کے چہرے پر ڈالی اور پوچھا آپ عبدالستار ایدھی ہیں جواب ہاں میں  ملا تو  ڈاکو ںکا سردار ایک دم پریشان ہو گیافوری حکم ہوا کے تمام گاڑیاں جن سے لوٹ مار کی گئی ہے ان کو مال واپس کیا جائے اور باقاعدہ طور پر وہ شخص ایدھی صاحب کے ہاتھ چوم کر معافی مانگنے لگا۔۔۔
مزید حیرت کی بات یہ ہوئی کے جب وہ ڈاکو ہمیں رخصت کرنے لگا تو 20 لاکھ روپے بطور چندہ ایدھی صاحب کے حوالے کیا ایدھی صاحب کے انکار پر بولا سر جب میرے جیسے گنہگار پولیس مقابلے میں مارے جاتے ہیں تو ہمارا کوئی رشتے دار ہماری لاش تک نہیں وصول کرتا اور ایدھی ہی ہماری لاش کو کفناتا ہے اور دفناتا ہے ۔۔۔ایک زمانہ تھا ڈاکو بھی اعلیٰ ظرف ہوا کرتے تھے ۔


Post a Comment

0 Comments