وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں weight loss tips in urdu

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں weight loss tips in urdu
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں weight loss tips in urdu
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں weight loss tips in urdu
وزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن  بہت سی کوششیں کرنے کے باوجود بھی وزن کم نہیں ہو رہا تو آج ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ آسانی کے ساتھ وزن کم کر پائیں گے۔



کیلوریز کم کریں
وزن کم کرنے کا پہلا اصول یہ ہے جو کیلوریز آپ دن بھر میں لے رہے ہیں ان کو 500سے لے کر1000 تک کم کریں،اگر آپ ورزش کر رہے ہیں اچھا کھا رہے لیکن کیلوریز کم نہیں کر رہے تو آپ کا وزن کم نہیں ہو گا۔مثال کے طور پر آپ پہلے 3000کیلوریز لے رہے تھے اب اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 2500کیلوریز سے 2000کیلوریز کریں۔


پروٹین  زیادہ کھائیں
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو جو خوراک آپ دن بھر میں کھا رہے ہیں اس میں پروٹین کی مقدار کاربوہائیڈریٹس سےزیادہ  ہونی چاہیے۔مثال کے طور پر دن بھر میں اگر آپ 100گرام کاربوہائیڈریٹس لے رہے ہیں تو پروٹین کی مقدار200 گرام ہونی چاہیے۔



چینی اور نمک کم کر دیں
وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو دن بھر میں چینی اور نمک کی مقدارآپ کھا رہے ہیں اس کو کم کر دیں ، شروعات میں اس کی مقدار آدھی کر دیں آہستہ آہستہ کم کرتے جائیں۔

سلاد کا استعمال کریں
دوپہر اور رات کا کھانا کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے ایک پیالہ سلاد کا کھائیں،  اس سے آپ کا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہو گا اور آپ کھانا کم کھائیں گے اس کے علاوہ تازہ سبزیوں سے بنے ہوئے سلاد میں بہت سے وٹامن، منرلز اور فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کو وزن کم کرنے میں مدد کرے گا۔

ورزش کریں
دن میں دو ٹائم اور ہفتے میں پانچ دن خالی پیٹ ورزش کریں، جس میں جاگنگ کرنا، سائیکل چلانا، سوئمنگ یا پھر مختلف قسم کی کارڈیو ایکسرسائزز شامل ہیں۔ورزش کرنے سے آپ کے جسم میں موجود فالتو چربی کم ہو گی اور آپ کا وزن کم ہونا شروع ہا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments