آج میں سٹوڈنٹس کو ایسا طریقہ بتاؤں گا جس کی مدد سے وہ ایک ماہ میں پانچ ہزار سے دس ہزار روپے کما سکتے ہیں اس کے لیے انہیں کسی مخصوص جگہ پر کام نہیں کرنا پڑے گا اور نا ہی شاپ وغیرہ کی ضرورت ہو گی یہ کام سکول، کالج، اکیڈمی،یونیورسٹی ، ہاسٹل میں کیا جا سکتا ہے اس کام کے لیے آپ کو پانچ سے سات ہزار روپے کی ضرورت ہو گی۔(نوٹ) جو کسی کام کو چھوٹا سمجھتے ہیں وہ اس پوسٹ کو پڑھ اپنا ٹائم ضائع مت کریں۔
موبائل اسیسریز
موبائل اسیسریز ہول سیل ریٹ پر خرید کر بیس سے تیس فیصد منافع رکھ کر فروخت کر دیں، آپ نے موبائل کی تمام اسیسریز نہیں خریدنی صرف ہینڈزفری، بلو ٹوتھ، میموری کارڈ، چارجر، ڈیٹا کیبل خریدیں ان چیزوں کے دس سے بارہ پیس خرید لیں زیادہ خریدنے کی ضرورت نہیں سیل ہو جائیں تو دوبارہ خرید لیں یہ سامان آپ کے بیگ میں بھی آ سکتا ہے جس کو آپ اپنے تعلیمی ادارے یا پھر ہاسٹل میں فروخت کر کے مہینے کے پانچ سے دس ہزار آسانی سے کما سکتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ اپنی فیس بک اور وٹس ایپ کا استعمال کر کے بھی فرخت کر سکتے ہیں۔
سٹیشنری پروڈکٹس
کاپی ، پینسل، رجسٹر ، وائیٹ پیپر، وغیرہ ہر سٹوڈنٹ کی ضرورت ہوتی ہےیہ پروڈکٹس بھی سیل کرکے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ ہاسٹل میں رہتے ہیں تو وہاں ایک بیگ میں رکھ کر سیل کر سکتے ہیں۔
ایزی لوڈ
ایزی لوڈ ہر کسی کی ضرورت ہے ، ایزی لوڈ کے لیے مختلف کمپنیوں کی ریٹیلر سم لینے کی ضرورت نہیں ، آپ ون لوڈOneLoad کا ریٹیلر لاگ ان بنوا سکتے ہیں اس میں ڈیلر سے ری چارج کروائیں اور ایزی لوڈ سیل کر کے اپنے حصے کا منافع کمائیں۔ ریٹیلر لاگ ان بنوانے کے لیے اپنے علاقے کے ون لوڈOneLoad ڈیلر کا نمبر لیں اور لاگ ان بنوا لیں، جس کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ون لوڈ کی ویب سائیٹ پر جا کر بھی ون لوڈ ریٹیلر اکاؤنٹ بنوا سکتے ہیں ویب سائیٹ پر جا کر ریٹیلر اکاؤنٹ بنوانے کے لیے یہاں کلک کریں۔جب آپ نے اپنے ون لوڈ اکاؤنٹ میں پیسے جمع کروانے ہیں تو ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے بھی ڈیپازٹ کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ ڈیلر سے بھی ڈیپازٹ کروا سکتے ہیں۔
(نوٹ)آپ نےشاپ کا کرایہ اور بجلی کا بل نہیں دینااس لیے جو بھی پروڈکٹ فروخت کریں اس میں اپنا منافع شاپ والوں سےتھوڑا کم رکھیں اس سے آپ کی پروڈکٹ زیادہ سیل ہو گی ۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box