خواتین گھر بیٹھے پیسے کمائیں Business ideas for women in pakistan

خواتین گھر بیٹھے پیسے کمائیں Business ideas for women in pakistan
خواتین گھر بیٹھے پیسے کمائیں Business ideas for women in pakistan

خواتین گھر بیٹھے پیسے کمائیں Business ideas for women in pakistan
ایک مشہور جملہ ہے" کام کیے بغیر ترقی ممکن نہیں" اکثر خواتین کی جانب سے شکایات کی جاتی ہیں کہ انٹرنیت پر مردوں کے لیے تو بہت سے بزنس آئیڈیاز موجود ہیں لیکن خواتین کے لیے بہت کمبزنس آئیڈیاز موجود ہیں۔ایسے میں جو خواتین انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں، وہ بخوبی جانتی ہیں ، خواتین کے لیے بھی ایسے کئی کام ہیں جو گھر بیٹھ کر باآسانی کر سکتی ہیں، ان سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنی مالی مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کر سکتی ہیں۔ ایسے کون سے کام ہیں جن کی مدد سے خواتین گھر بیٹھے با آسانی پیسے کما سکتی ہیں۔



بوتیک/ ڈریس میکینگ
جن خواتین کی تعلیم کم ہے یا وہ انٹرنیٹ سے جڑا کوئی آن لائن کام نہیں کر سکتی ان  کے لیے یہ کام اچھی آمدنی کا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ بہت سی خواتین گھر بیٹھے یہ کام کر رہی ہیں ، شروعات میں چند ہزار روپے کے ہول سیل ریٹ پرلیڈز سوٹ لے کے آئیں اور انہیں سیل کریں، اگر آپ کو کپڑے سلائی کرنے آتے ہیں تو  آپ  کپڑے سلائی کر کے بھی  پیسے کما سکتی ہیں۔ تھوڑے عرصے تک اتنی کمائی ضرور ہونا شروع ہو جائے گی جس سے ایک عورت با آسانی اپنے گھر والوں کو  مالی طور پر سپورٹ کر سکتی ہے۔

خواتین جدید ڈیزائن کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں  اگر کسی کو کپڑے سلائی کرنے نہیں آتے  یا پھر جدید ڈیزائن میں کپڑوں کو سلائی کرنا نہیں آتا ، وہ یو ٹیوب سے ویڈیوز دیکھ کر کپڑے سلائی کرنا سیکھ سکتی ہیں۔

بیوٹی پارلر/ کاسمیٹک
کاسمیٹک آج کے دور کی اہم ضرورت بن گئی ہے اگر یہ ضرورت  گھر کے قریبی کسی جگہ سے پوری ہونا شروع ہو جائے تو بہت فائدہ مند ہے، اور اس سے پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔ خواتین قریبی مارکیٹ سے ہول سیل ریٹ پر کاسمیٹک کا سامان خرید کر سیل کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بیوٹیشن کا کورس کر کے ایک بیوٹی پارلر بھی بنایا جا سکتا ہے۔کام کی شروعات میں منافع سے زیادہ کسٹمرز بنانے پر فوکس کریں۔



کوکنگ  سے پیسے کمائیں
اکثر خواتین کے ہاتھوں میں ذائقہ ہوتا ہے ، اگر وہ چاہیں  تو اپنی اس سکل کی مدد سے پیسے کم  سکتی  ہیں۔ ایک چھوٹا سا مینئو بنا کر کام شروع کیا جا سکتا ہے ، فیس بُک ، پیج ، وٹس ایپ گروپ بنا کر  بھی کام کیاجا سکتا ہے، اس پیج اور گروپ کے ذریعے آپ کو آرڈر ملنا شروع ہو جائیں گے ، شروعات میں محنت کرنا پڑے گی،  اس کے علاوہ یوٹیوب پر کو کنگ چینل  بھی بنایا  جا سکتا ہے  آپ کو یوٹیوب پر ایسے کئی چینل مل جائیں گے جو خو ا تین چلا رہی ہیں ، اگر آپ کے پاس مختلف قسم کی ڈشیز بنانے کے طریقے ہیں  تو آپ ایک کوکنگ  بلاگ بھی بنا سکتی ہیں۔

سبزیاں اُگائیں
گاؤں میں رہنے والی اکثر خواتین سبزیا ں اُگاتی ہیں اس سے ایک تو گھر پر تازہ سبزیاں مل جاتی ہیں، اس کے علاوہ  وہ سبزیاں بیچ کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔سبزیوں سے ساتھ  مختلف قسم کے پودوں اور پھولوں کی نرسری بھی بنائی جا سکتی ہے۔

آن لائن ارنینگ
جو خواتین تعلیم یافتہ ہیں اور کمپیوٹر او ر انٹرنیٹ کی معلومات رکھتی ہیں وہ آن لائن کام کر کے اچھی آمدنی حاصل کر سکتی ہیں۔ آن لائن فیلڈ میں یوٹیوب ، بلاگنگ، فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمائے جا سکتے ہیں باقی  اگر آپ سیکھنا چاہیں تو یوٹیوب پر بہت سے فری کورسز موجود ہیں جن کی مدد سے  آپ با آسانی آن لائن ارنینگ کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ اس کام کے ساتھ گھر پر کمپیوٹر سینٹر بنا کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں، اس کورس میں چھوٹے بچوں کو کمپیوٹر چلانا سیکھایا جا سکتا ہے، آن لائن ارنینگ کی کلاسز دے کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
نوٹ: ان سب کاموں کو کرنے کے لیے آپ کے اندرکچھ کرنے کاجذبہ ہونا  چاہیے، محنت کے بغیر کچھ ممکن نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments