جاب بمقابلہ بزنس Job vs Business in urdu

جاب بمقابلہ بزنس Job vs Business in Urdu
جاب بمقابلہ بزنس Job vs Business in urdu
جاب بمقابلہ بزنس Job vs Business in urdu
بزنس کا خیال ذہن میں آتے ہی  سب سے پہلے  دو باتوں کی طرٖف دھیان جاتا ہے ، ایک رسک  اور دوسرا   انویسٹمنٹ  اگر بات کی جائے  رسک  کی تو رسک  جاب میں بزنس سے  بھی زیادہ ہے  کیونکہ  آپ ایک  وقت میں ایک ہی اچھی جاب کر سکتے ہیں، اور وہ کس وقت چلی جائے  گئی اس کے بارے میں شاید آپ اچھی طرح سے نا جانتے ہوں جبکہ  بزنس میں اگر ایک نہیں تو دوسرا بزنس کیا جا سکتا  ہے ، دوسرا نہیں  تو تیسرے کا آپشن موجود  ہوتا  ہی ہے۔


جبکہ جاب  چلی  جائے تو  پھر دنوں   یا پھر مہینوں  تک آپ  نئی جاب ڈھونڈتے رہیں گے۔میں یہ نہیں  کہتا کہ جاب نہیں کرنی چاہیے ، جاب  کے بھی اپنی جگہ پر فوائد ہیں۔

اب آتے ہیں دوسری بات کی جانب جو ہے انویسٹمنٹ یا پھرسرمائے کے بارے میں کاروبار شروع کرنا ہے پیسہ کہاں سے آئے گا ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب بزنس کی شروعات کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم ملک ریاض، میاں منشاء یا پھر جیف بیزوس بننے کے خواب  دیکھنا  شروع کر دیتے ہیں۔

آج کا دور انٹرنیٹ کا  ہے اگر آپ پارٹ ٹائم یا فل ٹائم بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کم سرمائے سے بھی بزنس کی شروعات کر سکتے ہیں۔انسان ناکامیوں سے یہ نہیں سیکھتا کہ اسے کیا کرنا چاہیے بلکہ ناکامیوں سے یہ سیکھا جاتا ہے کیا نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ بزنس میں کامیاب ہونے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو بزنس میں کامیاب لوگوں سے سیکھیں ، بزنس میں کامیاب لوگوں کی بائیو گرافیز پڑھیں اور ویڈیوز دیکھیں۔


بزنس میں ہمیں کسٹمر کو وہ چیز بیچنی چاہیے  جو کسٹمر چاہتا ہے  ناکہ وہ  جو ہم بیچنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ  میں یہ خوبی  ہے کہ آپ فیصلہ کرنے اور مسائل کو حل کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں تو آپ ایک کامیاب بزنس مین بن سکتے ہیں۔

اب بات ہو جائے بزنس اور جاب میں کیا فرق ہے

بزنس میں آپ خود کے باس ہوتے ہیں آپ کو کوئی دوسرا آرڈر  کرنے والا نہیں ہوتا اور نا ہی آپ کسی کو جواب دہ ہوتے ہیں یہی سب سے بڑی وجہ ہے ایک بزنس کرنے کی اور اسی  وجہ سے زیادہ لوگ  جاب کرنے کی بجائے اپنا بزنس کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

بزنس کرنے والا آدمی نا تو کسی ٹائم ٹیبل کا پابند ہوتا ہے  اور نا ہی یونیفارم پہننے اور دوسروں  سے چھٹیاں لینے کا ۔۔۔جبکہ ایک جاب کرنے والا آدمی وقت کا پابندہوتا ہے  اسے ٹائم پر آفس پہنچنا ہوتا ہے یونیفارم  یا ڈریسنگ کا خیال رکھنا ہوتا ہے، اور سب سے بڑی بات  اسے چھٹی کرنے کے لیے دوسروں سے اجازت  لینی پڑتی ہے  ، پھر چاہے وہ ڈاکٹر ہو انجینئر ہو یا پھر ایک پائلٹ۔۔۔


بزنس میں ترقی کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں آپ کی ترقی دنوں ہفتوں اور مہینوں  میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے،جاب میں  آپ جتنی  محنت کرلیں آپ کو ایک حد تک ترقی ملتی ہے اور آپ کی ماہانہ تنخواہ میں بھی کچھ خاص اضافہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ بزنس کرتے ہیں  تو آپ  کے پاس سیکھنے  کے زیادہ مواقع  ہوتے ہیں جبکہ جاب میں آپ نے ایک مخصوص دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوتا ہے۔

بزنس میں آپ اپنے فیصلوں  کے خود ذمہ دار ہوتے ہیں  آپ ایک ٹیم لیڈر کے طور پر کام کر رہےہوتےہیں جبکہ جاب میں آپ ایک ٹیم میں  کام کر رہے ہوتے یں۔ اگر آپ  میں کچھ خامیاں ہیں یا پھر آپ کام کو اچھی  طرح سے نہیں سمجھتے  تب بھی  آپ کا کام چل جاتا  ہے۔ بزنس میں  ساری ذمہ داری آپ پر ہوتی ہے اس لیے آپ کو زیادہ محنت سے  کام کرنا ہوتا ہے غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے۔

جاب میں اگر آپ کو ترقی  کرنی ہے  یا اپنی آمدنی بڑھانی ہے تو اس کے لیے آپ کو ایک سال انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ کمپنی یا اداروں میں تنخواہیں ایک سال بعد بڑھائی جاتی ہیں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ ایک سال سے پہلے کسی کی تنخواہ بڑھائی  جائے ۔

بزنس میں آپ کے ترقی کرنے کی کوئی حد  نہیں ہوتی نا ہی آپ کو اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے ایک سال یا دوسال انتظار کرنا پڑتا ہے یہاں  ترقی دنوں ہفتوں اور مہینوں میں ممکن ہے۔

اگر آپ اپنی جا ب  سے خوش اور مطمئن ہیں تو آپ کو جاب کرتے رہنا چاہیے ، کیونکہ پاکستان میں کچھ ادارے اور کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں ، لیکن زندگی میں ایک دفعہ بزنس کر کے ضرور دیکھیں ۔




Post a Comment

0 Comments