آپ کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ Special discount for you

آپ کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ- Special discount for you
آپ کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ- Special discount for you
آپ کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ- Special discount for you
اگر آپ ایک کاروباری ہیں ،آپ ایک چھوٹا سیٹ اپ چلا رہے ہیں یا بڑا ۔۔۔پھر چاہے وہ ایک شاپ ہی کیوں نا ہو آپ اپنے پاس آنے والے کتنے کسٹمرز کو کہتے ہیں آپ کے  لیے ڈسکاؤنٹ ہے یا پھر آپ کتنے کسٹمرز کو ڈسکاؤنٹ دیتے ہیں۔میں سمجھتا  ہوں  یہ ایک جادوئی جملہ ہے"آپ کے لیے اسپیشل ڈسکاؤنٹ ہے"



اب یہ ڈسکاؤنٹ سچ میں ہوتا ہے یا پھر زبانی کلامی اس کے بارے میں آپ کو ایک کاروباری سٹوری سناتا ہوں۔ یہ سٹوری ایک ایسے بندے کی ہے جو ایک جنرل سٹور چلاتا ہے جب اس نے مارکیٹ کے اندر قدم رکھا  تو کی سیل کم تھی اور مارکیٹ میں  بہت کم لوگ اس کے نام اور  اسٹور کے بارے میں جانتے تھے ۔ پھراس نے جادوئی جملے کا استعمال شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا مارکیٹ کے اندر اچھا نام اور معیار بن گیا۔ وہ ریٹیل کے ساتھ ساتھ ہول سیل میں بھی سامان فروخت کرنے لگا۔

ہم سب جانتے ہیں کاسمیٹکس کا زیادہ تر استعمال خواتین کرتی ہیں مرد بھی کرتے ہیں لیکن ان کی تعداد خواتین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔اب اصل سٹوری شروع کہاں سے ہوتی ہے۔اسٹور پر دو خواتین آئیں ایک نے کہا مجھے فلاں کریم دیں۔ کریم لینے کے بعد اس خاتون نے اس کی قیمت پوچھی ؟ بھائی صاحب نے کریم کی ڈبی سے قیمت دیکھی جس پر ریٹیل قیمت دو سو روپے لکھی تھی ۔۔۔بھائی نے خاتون سے کہا باجی دو سو روپے کی سیل ہوتی ہے لیکن آپ کو ڈسکاؤنٹ کر کے 180روپے کی مل جائے گی۔جبکہ اس بھائی صاحب کی اپنی قیمیت خرید 165روپے کی ہے بھائی نے اپنا منافع کم کر دیا اور سامان بھی بیچ لیا۔



لیکن یہ منافع اتنا بھی کم نہیں اگر کوئی  سمجھتا ہے کم ہے، تو جو  بیس روپے اس بھائی نے کم  لیے وہ اس نے اپنے اسٹور کی مارکیٹنگ پر خرچ کیے ہیں۔دوسرا جب یہ خواتین ڈسکاؤنٹ کا سنیں گی تو اور بھی چیزیں خریدیں گیں۔ اب کریم ایک نے خریدنی تھی ریٹ کم دیکھ کر دوسری خاتون بھی کچھ نا کچھ ضرور خریدے گی۔ اس طرح اگر منافع کم بھی ہو گا تو سیل بڑھ جائے گی اور مارکیٹنگ بھی ہو گی۔یہی دو خواتین جب اسٹور سے واپس جائیں گئیں تو دوسری خواتین کو بھی بتائیں گی کہ فلاں اسٹور والا بھائی ڈسکاؤنٹ پر چیزیں دیتا ہے۔

اگر اس ساری خرید و فروخت میں کسی کا نقصان ہوتا ہے تو وہ ریٹیلرز حضرات ہیں جو اپنا منافع کسی صورت بھی کم کرنے کو تیار نہیں  ہوتے ہیں۔ تھوڑا ذہن لگائیں اور منافع بڑھائیں اور مارکیٹ کے اندر اپنا نام پیدا کریں۔ یہ ایک آئٹم کے  بارے میں بات تھی باقی کچھی چیزیں آپ خود سے سرچ کر کے ان سے مارکیٹنگ ٹرکس بنا سکتے ہیں۔
اللہ ہم سب کے کاروبار میں برکت عطاء فرمائے اور رزق حلال کمانے کی توفیق دے۔آمین
بزنس سے محبت کرتا ہوں اس لیے تو "بزنس کی بات" کرتا ہوں۔

Post a Comment

0 Comments