صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں ہرگز استعمال نہ کریں
صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں ہرگز استعمال نہ کریں
ہم دن بھر میں جو خوراک کھاتے ہیں وہ براہ راست ہماری صحت پر اثر اندا ز ہوتی ہے ، اگر آپ کی خوراک میں غیر صحت بخش چیزیں شامل ہے تو آپ زیادہ عرصہ تک صحت مند نہیں رہ سکتے ، ا س لیے آج ہی سے ارادہ کر لیں آپ اپنی خوراک میں صحت بخش اشیاء کو شامل کریں گے۔ آج آپ کو تین ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا، یہ چیزیں اگر آپ کے کچن میں موجود ہیں تو آج ہی ان کا استعمال ترک کر دیں۔
مزید پڑھیں: وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں
مزید پڑھیں: وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں
رفائن آٹا، میدہ
اگر آپ رفائن آٹا یا میدہ کھاتے ہیں تو آج ہی اس کا استعمال بند کر دیں کیونکہ ایسا آٹا کسی بھی صورت صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا، نوڈلز، بریڈ، اور بیکری کی مصنوعات بھی اسی میں شامل ہیں۔رفائن آٹا اور میدہ کی جگہ چکی کا آٹا استعما ل کریں جس کو مکمل گندم کا آٹا (whole wheat flour)بھی کہا جاتا ہے ، اس میں معدنیات ، وٹامن ، اینٹی آکسیڈنٹ، اور فائبر پایا جاتا ہے۔ جن لوگوں کو شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری ہو انہیں رفائن آٹا یا میدہ سے بنی ہوئی مصنوعات نہیں کھانی چاہیے۔
مزید پڑھیں: سبز چائے کے فائدے
مزید پڑھیں: سبز چائے کے فائدے
سافٹ ڈرنکس
اکثر گھروں میں فریج کے اندر مختلف کمپنیوں کے سافٹ ڈرنکس موجود ہوتے ہیں ۔ ان ڈرنکس کی وجہ سے صحت پر بُرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان ڈرنکس کے اندر کاربونک ایسڈ، فاسفورک ایسڈ کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اگر ایک بوتل سافٹ ڈرنک کی پی جائے تو اس میں تین بڑے چمچ چینی کے موجود ہوتی ہیں جو کہ چینی کی بہت زیادہ مقدار ہے۔ ایسے ڈرنک استعمال کرنے سے آپ کا وزن بڑھنا شروع ہو جائے گا اور جگر پر چربی کی مقدار بھی بڑھے گی۔
ریفائینڈ آئل، گھی
ہر گھر میں آئل یا گھی سے کھانے پکائے جاتے ہیں،تیل یا گھی کو ریفائن کرنے کے لیے مختلف قسم کے کیمکلز استعمال کیے جاتے ہیں اگر آپ بھی آئل یا گھی سے بنےہوئے کھانے کھاتے ہیں تو یہ صحت بخش نہیں ہیں، ایسا آئل یا گھی استعمال کرنے سے آپ کو ہائی بلڈ پریشر اور کولیسڑل بڑھنے جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ریفائینڈ آئل یا گھی کی جگہ دیسی گھی، مکھن، زیتون کا تیل، یا پھر ناریل کا تیل استعمال کریں۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box