جس حال میں بھی ہوں خوش رہنے کی کوشش کریں

جس حال میں بھی ہوں خوش رہنے کی کوشش کریں
جس حال میں بھی ہوں خوش رہنے کی کوشش کریں life tips urdu
جس حال میں بھی ہوں خوش رہنے کی کوشش کریں
صبح 8 بجے ایک ٹریفک سگنل بند ہوتا ہے اور وہاں روکا ایک کار والا شخص موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے نوجوان کو حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا۔۔۔یار یہ لڑکا کیسی زندگی گزار رہا ہے 9 سے 5 ڈیوٹی کرتا ہو گا مہینے بعد اپنی تنخواہ لے لیتا ہو گانا ملازموں کو تنخواہ دینی پڑتی ہو گی اور نا ہی سرمائے کے ڈوب جانے کا ڈر۔۔۔

دوسری طرف موٹرسائیکل پر بیٹھا ہوا نوجوان ناشتے کی ریڑھی لگانے والے کو حسرت بھری نظروں سے دیکھ کر سوچ رہا تھا۔۔۔


کاش میں بھی یہ نوکری چھوڑ کر اپنا کاروبار شروع کر لوں پھر چاہے ناشتہ لگانے والی ریڑھی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ نا باس کی باتیں سننا پڑیں، نا ہی آفس دیر سے پہنچنے کا خوف اور نا ہی چھٹی لینے کے لیے باس کی منتیں کرنی پڑیں۔۔۔
اب ناشتے کی ریڑھی والا ان دونوں کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کاش میں بھی پڑھ لکھ گیا ہوتا تو آج ان پڑھے لکھے لوگوں کی طرح دفتر میں کام کر رہا ہوتا نا رات دیر تک جاگ کر مال تیار کرنا پڑتا، نا صبح جلدی اٹھ کر ریڑھی لگانی پڑتی اور نا ہی لوگوں کے جوٹھے برتن صاف کرنے پڑتے۔

ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایسے ہی سوچتے ہیں دوسروں کو اپنی نظر سے دیکھتے ہیں ناکہ ان کو ان کی نظر سے دیکھتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بندہ جاب کر کے خوش ہو اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر بندہ اپنا کاروبار کر کے خوش ہو کوشش کریں اللہ نے آپ کو باعزت اور حلال رزق دینے کے لیے جو ذریعہ منتخب کیا ہے اس کی قدر کریں اور دوسروں کو بھی اس کی قدر کرنے کا مشورہ دیں بلاوجہ کسی کی زندگی میں زہر مت گھولیں، اللہ ہم سب کو آسانیاں عطاء فرمائے آمین


Post a Comment

0 Comments