کورونا وائرس وباءکے بعد کون سے کاروبار منافع بخش ہیں Business ideas in Pakistan

کورونا وائرس وباءکے بعد  کون سے کاروبار منافع بخش ہیں Business ideas in Pakistan-
کورونا وائرس وباءکے بعد  کون سے کاروبار منافع بخش ہیں Business ideas in Pakistan

کورونا وائرس وباءکے بعد  کون سے کاروبار منافع بخش ہیں Business ideas in Pakistan-
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی طور پر بہت نقصان ہوا ہے، اسی طرح پاکستان میں موجود کاروباری افراد کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں کئی کاروبار نقصان کی وجہ سے بند ہوئے ہیں وہیں بہت سے ایسے کاروباری مواقع ہیں جو کورونا وائرس کے بعد پیدا ہوئے ہیں، بہت سے لوگ یہ کاروبار کرکے لاکھوں روپے کما رہے ہیں، آپ بھی یہ کاروبار کر سکتے ہیں ، ان  میں سے زیادہ تر بزنس آئیڈیا ز کے لیے زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔



وہ  بزنس آئیڈیاز کون کون سے ہیں اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا ، لہٰذا اس آرٹیکل کو پورا پڑھیں، اگر کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔

ماسک اور دستانوں کا کاروبار
کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی طرز زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، لوگ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور دستانے پہننا ضروری سمجھتے ہیں،دفاتر  میں بھی ماسک اور دستاتوں کا استعمال لازمی ہو گیا ہے، ماسک اور دستانے بنانے کا چھوٹا سا یونٹ لگا کر اچھے پیسےکمائے جا سکتے ہیں اور یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔

ٹشو پیپر کا کاروبار
کورونا وائرس کے بعد ٹشو پیپر کا استعمال اور اس کی مانگ بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، وائرس فری ٹشو پیپر  بنا کر بھی اچھا کاروبار کیا جا سکتا ہے۔

صحت و تندرستی آگاہی
آن لائن پیجز، بلاگ ، یوٹیوب چینل بنا کر لوگوں کو صحت و تندرستی کے بارے میں مفید معلومات دی  جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ مختلف ایکسرسائزز اور جم ورک آوٹ کے بارے میں بھی ٹرئینگ دے کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔
میڈیسن کا آن لائن کاروبار
کورونا وائرس کے بعد میڈیسن کے بزنس میں بہت زیادہ اضافہ  ہوا ہے ،آن لائن میڈیسن کی فروخت اور فری ہوم ڈلیوری جیسی سہولیات دے کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی پھیلائیں
کورونا وائرس کے بارےمیں ہونے والی ریسرچ اور مختلف قسم کی خبروں پر فیس بک پیج، بلاگ اور یوٹیوب چینل بنا کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ کورونا وائرس کی آگاہی کے بارے میں لٹریچر، میگزین  وغیرہ بھی چھاپے جا سکتے ہیں۔



لیکویڈ صابن
کورونا وائرس کے بعد لوگ عام صابن کی بجائے لیکویڈ صابن سے ہاتھ دھونے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکویڈ صابن بنا کر اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔

الکوحل فری ہینڈ سینٹائزر
الکوحل والے ہینڈ سینٹائزر سے بہت سے لوگوں کو الرجی ہو جاتی ہے، الکوحل فری ہینڈ سینٹائزر کی ڈیمانڈ میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے ، اگر الکوحل فری ہینڈ سینٹاڑزر بنا کر مارکیٹ میں بیچا جائے تو  یہ ایک کامیاب کاروبار ثابت ہو گا۔
اینٹی وائرس سپرے
اینٹی وائرس سپرے کی چھوٹی بوتلیں بنا کر سیل کی جا سکتی ہیں ،   ان بوتلوں کا سائز ائیر فریشنر والی بوتل جتنا ہونا چاہیے جنہیں لوگ آسانی سے کہیں بھی استعمال کر پائیں۔

امید کرتا ہوں آپ کو کورونا وائرس وباءکے بعدکون سے کاروبار منافع بخش ہیں آرٹیکل پسند آیا ہو  گا، مزید بزنس آئیڈیا زآپ کے ساتھ جلد ہی اس بلاگ پر شئیر کیے جائیں گے۔








Post a Comment

0 Comments