چپس بنانے والی کمپنی کی کامیابی کے چند اصول

چپس بنانے والی کمپنی  کی کامیابی کے چند اصول 
چپس بنانے والی کمپنی  کی کامیابی کے چند اصول
چپس بنانے والی کمپنی  کی کامیابی کے چند اصول 
چپس کا نام ذہن میں آتے ہی سب سے پہلے کس کمپنی یا برینڈ کا نام آپ کے ذہن میں آتا ہے؟ شاید وہ لیزLays ہو؟ یقیناََوہ لیزLays ہی ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی بچے کو سو روپے کا نوٹ دیں اور کہیں قریبی کسی شاپ سے چپس کا پیکٹ لے کر آؤ ۔۔۔وہ کون سا چپس کا پیکٹ لائے گا۔۔۔سو فیصد چانس ہیں وہ لیزLays ہی لائے گا۔



اس کی کیا  وجہ ہو سکتی ہے؟آج  ا س بارے میں تھوڑی بات  ہو جائے۔۔۔ یہ پروڈکٹ یہاں تک کیسے پہنچی؟  اس کی ایک ہی وجہ ہو سکتی ہےوہ  ہے کسٹمر کی ضرورت پوری کرنا ، کسٹمر چاہتا ہے اس کی ضرورت پوری کی جائے ہر کسی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو چیز وہ کھائے اس کی کوالٹی بھی اچھا ہو اور ذائقہ بھی خوشگوار ہو۔۔۔اب اس بات کو اور آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں۔۔۔

کسی بھی پروڈکٹ کی کامیابی کا انحصار درج ذیل باتوں پر ہوتا ہے۔
کسٹمرزکی ضرورت پوری ہونی چاہیے
پروڈکٹ کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے
ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ ہونی چاہیے

کسٹمرکی ضرورت
کسٹمر کی ضرورت تھی کسی بھی وقت اس کو اچھی اور ذائقہ دار چپس کھانے کو مل جائے ۔۔۔ وہ ضرورت لیزLays نے پوری کر دی۔لیز Laysتقریباََ آپ کو ہر چھوٹے بڑے شہر یہاں تک کے دیہات میں بھی مل جائے گا۔چپس مختلف قیمتوں میں دستیاب ہیں پاکستانی مارکیٹ میں دس روپے سے لے کر سو روپے کی پیکنگ تک دستیاب ہے ۔



پروڈکٹ کی کوالٹی
چپس کی کوالٹی آپ لوگوں کے سامنے ہے ۔ جب بھی آپ پیکٹ کھولیں گے آپ کو ذائقہ دار چپس کھانے کو ملے گی۔ پیکٹ کی پیکینگ اس طرح سے تیار کی گئی ہے وہ چپس کے ذائقے کو بھی برقرار رکھتی ہے اور چپس کو ٹوٹنے بھی نہیں دیتی۔اس کے علاوہ چپس مختلف ذائقوں میں دستیاب ہوتی ہے ایک بچے سے لے کر بوڑھے تک سب کھا سکتے ہیں۔۔ آپ لیزLays چپس کا کوئی بھی پیکٹ اُٹھا لیں ہر جگہ اس کا ایک ہی ذائقہ ہو گا، چپس کے پیکٹ کو بنے ہوئے  اگر ایک ماہ بھی  گزر چُکا ہو  تب بھی اس کا ذائقہ اور اس کی تازگی اُسی طرح ہو گی جیسا کہ ابھی کسی نے بنا کر پیک کیے ہوں۔

ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ ہونی چاہیے
ایڈورٹائزنگ کے نام  پر کمپنی کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔جب کسی بھی پروڈکٹ کو اچھی طرح سے مارکیٹ میں پیش کرتے ہیں تو اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے۔کچھ لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کمپنی دھوکہ دے رہی ہے  چپس کے پیکٹ میں ہوا بھری ہوتی ہے ،چپس کے پیکٹ پر جو وزن لکھا ہوتا ہے  اتنے وزن کی چپس پیکٹ میں موجود ہوتی ہے ، جبکہ پیکٹ میں موجود گیس چپس کا ذائقہ برقرار رکھتی ہے اور چپس کو ٹوٹنے نہیں دیتی۔

نوٹ
اگر یہ سب خوبیاں آپ کی پروڈکٹ میں موجود ہیں  تو آپ کی پروڈکٹ بھی  کامیابی کے جھنڈے گاڑھ سکتی ہے اس کے بعد کسٹمر ز کو اس کی قمیت اور مقدار سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔فوڈ پروڈکٹس میں جہاں نام اور برینڈ بڑا ہوتا جاتا ہے   کوالٹی بڑھتی جاتی ہے اور مقدار کم ہوتی جاتی ہے ۔




Post a Comment

0 Comments