محنتی ہوں کاروبار میں سارے کام خود کرؤں گا

محنتی ہوں کاروبار میں سارے کام خود کرؤں گا
محنتی ہوں کاروبار میں سارے کام خود کرؤں گا
محنتی ہوں کاروبار میں سارے کام خود کرؤں گا
ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ جب بزنس کی شروعات کریں تو جتنا زیادہ ہو سکے اپنے کام خود کریں۔یہ بات بلکل سو فیصد درست ہے جتنا ہو سکے ہمیں اپنے کام اور معملات کو خود سے دیکھنا چاہیے لیکن یہ بات اس وقت تک ٹھیک ہے جب تک آپ کا بزنس شروعاتی مراحل میں ہے اور کام کا بوجھ زیادہ نہیں، آپ اکیلے سارے کام کر سکتے ہیں۔ لیکن جب کام بڑھے گا ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گا  تو آپ اکیلے اپنا سارا کام نہیں کر پائیں گے۔ اب آپ کو اپنی ٹیم بنانا پڑے گی۔ لوگوں کی سوچ سے میں  اختلاف کرتا ہوں  جو کہتے ہیں  میں ملازم ، نوکر رکھ لوں گا مانا آپ کو تنخواہ دینی پڑے گی لیکن شروعاتی مراحل میں آپ اس کو ٹیم کہیں گے۔



جب آپ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو ٹیم ممبر سمجھیں  گے تو ان کی حوصلہ افزائی ہو گی  اور وہ دُگنی محنت سے کام کریں گے۔ لیکن آپ نے خود کو لیڈر بھی ثابت کرنا ہے تاکہ ٹیم ممبر آپ کو فالو کریں۔

اس بات کو ایک مثال کے ذریعے سمجھتے ہیں۔  آپ نے ایک بزنس کی شروعات کی وہ بزنس فرض کریں کپڑے دھونے والا ٖصرف یا پھر صابن کا ہو سکتا ہے۔شروعات میں آپ خود سے پروڈکشن کریں گے پیکنگ کریں گے اور کچھ دنوں کا مال بنانے کے بعد اس کو مارکیٹ میں سیل کرنا شروع کر دیں گے۔ شروعاتی چند دنوں میں آپ یہ کام اکیلے سنبھال  لیں گے لیکن اس کے بعد آپ کو پروڈکشن کے لیے بندے رکھنا پڑی گے آپ ان کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد جب مارکیٹ کا کام بڑھے گا تو آپ کو مارکیٹ میں مال سپلائی کرنے کے لیے بھی بندوں کی ضرورت ہو گی آرڈر لینے آپ خود بھی جا سکتے ہیں اس سے آپ کو مارکیٹ کی روٹین کا پتہ چلے گا اگر آپ کے مال میں کوئی کمپلینٹ ہوئی تو آپ آسانی سے اسے دور کر پائیں گے۔



اب آپ نے قریبی  مارکیٹ میں اپنا نام بنا لیا آپ کی سیل اچھی ہو  رہی ہے آپ چاہتے ہیں  میں اس کام کو آن لائن بھی کر وں، اس کے لیے آپ کو سوشل میڈیا پرموشن کی ضرورت ہو گی۔ اس کے لیے آپ کو  ایک عدد فیس بُک پیج اور ویب سائیٹ کی ضرورت ہو گی۔ اب اگر آپ کو ان چیزوں کا علم نہیں تو کیا آپ سوچیں گے کہ میں  خود سے سیکھ کر یہ کام کروں فیس بُک پیج بنانا مشکل نہیں ہوتا آپ چند منٹوں میں بنا لیں گے لیکن ایک اچھی ویب سائیٹ بنانے کے لیے آپ کو کسی پروفیشنل بندے کی خدمات لینا پڑیں گی، پھر اس ویب سائیٹ اور  فیس بُک پیج کو ایڈیٹ بھی رکھنا پڑے گا، فیس بُک پر  پروڈکٹس  پرموشن کے لیے آپ کو کسی پروفیشنل بندے کی خدمات لینا پڑیں گی۔ یہ سارے کام ایک بندہ  جو کمپیوٹر کا علم رکھتا ہے کر سکتا ہے۔

کام بڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنی ٹیم بڑھائیں گے تو آپ کا بوجھ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کا سارا فوکس بزنس کو بڑھانے کی طرف ہو جائے گا۔ آپ بزنس کو بڑھانے کا سوچیں آپ کی ٹیم آپ کا بزنس چلائے گی۔


Post a Comment

0 Comments