پروڈکٹ کو کامیاب کیسے بنائیں How to make a product successful

پروڈکٹ کو کامیاب کیسے بنائیں   How to make a product successful
پروڈکٹ کو کامیاب کیسے بنائیں   How to make a product successful

پروڈکٹ کو کامیاب کیسے بنائیں   How to make a product successful
اگر آپ بزنس آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں تو آپ کو بہت سے بزنس آئیڈیاز ملیں گے اگر آپ کو  کوئی پروڈکٹ بنانے کا آئیڈیا مل جاتا ہے اور آپ پروڈکٹ بنانا شروع کر دیتے ہیں پروڈکٹ کوئی بھی ہو سکتی ہے کپڑے دھونے والا صابن، ٖصرف،کپڑوں کو لگانے والا نیل، بیوٹی کریم وغیرہ۔



پروڈکٹ بنانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن اصل کام پروڈکٹ کو مارکیٹ میں کامیاب کرنا ہے ، فارمولے ہزاروں کی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔شروعات میں آپ ایک چھوٹے علاقے سے پروڈکٹ بیچنا شروع کریں اس کے بعد اس پروڈکٹ کو تحصیل لیول اور پھر ضلع لیول سے پھیلاتے ہوئے صوبہ بھر میں سیل کریں اور اس کے بعد پورے ملک میں سپلائی کر سکتے ہیں۔

یہ کام اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا نظر آتا ہے ۔پروڈکٹ کی کامیابی کا انحصار مختلف باتوں پر ہوتا ہے لیکن آج میں آپ کو  دو باتوں کے بارے میں بتاؤں گا۔

مزید پڑھئے: پاکستان  میں بہترین کاروبار    2020   best business in pakistan 

پروڈکٹ کا فیڈ بیک/ ریویو لیتے رہیں۔
ڈسٹریبویٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو زیادہ منافع دیں۔
جب آپ اپنی پروڈکٹ مارکیٹ میں لے کر آتے ہیں تو مارکیٹ میں پہلے سے کئی قسم کی پروڈکٹس موجود ہوتی ہیں۔پروڈکٹ بیچ کر  منافع کمانا آپ کا ٹارگٹ نہیں ہونا چاہیےبلکہ کسٹمر بنانا آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آپ کی پروڈکٹ کی ویلیو اور کسٹمرز اس وقت بڑھیں گےجب آپ  ان کے فیڈ بیک ، ریویو کو اہمیت دیں گے اس فیڈ بیک سے آپ کو اپنی پروڈکٹ میں موجود خامیوں کا علم ہو جائے گا ، اگر آپ نے ان خامیوں پر قابو پا لیا تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔



پروڈکٹ کا فیڈ بیک/ ریویو لیتے رہیں۔
اگر آپ ڈسٹریبویٹر ہول سیلرز اور ریٹیلرز کواپنا منافع کم رکھ کر  زیادہ منافع دیں گے تو وہ آپ کی پروڈکٹ کو بیچنے میں پوری کوشش کریں گے۔ ان کی کوشش ہو گی کسی نا کسی طریقے سے پروڈکٹ کو بیچنا، اگر آپ ان حضرات کو منافع کم دیں گے تو آپ کے کامیاب ہونے کے چانس کم ہیں۔جب آپ کی پروڈکٹ کی مارکیٹ ویلیو بڑھ جائے گی اور آپ کے کسٹمرز کی تعداد زیادہ ہو جائے گی تو پھر آپ  اپنا منافع بڑھا سکتے ہیں۔
نوٹ: جلد ہی میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک پروڈکٹ کی کیس سٹڈی شئیر کروں گا۔




Post a Comment

0 Comments