انٹرنیٹ پر بزنس آئیڈیا ز کتنی قسم کے ہیں Internet par business ideas

انٹرنیٹ پرموجود بزنس آئیڈیاز کتنی قسم کےہیں Internet par business ideas
انٹرنیٹ پرموجود بزنس آئیڈیاز کتنی قسم کےہیں Internet par business ideas
انٹرنیٹ پرموجود بزنس آئیڈیاز کتنی قسم کےہیں Internet par business ideas

انٹرنیٹ پر موجود بزنس آئیڈیاز کو میں تین کیٹگریز میں تقسیم کرتا ہوں اگر ان تین میں سے کسی بھی کیٹگری کا بزنس آئیڈیا ہو تو  اس کو اہمیت دیں اور لکھنے او ر بتانے والے کی حوصلہ افزائی کریں، اگر کوئی تنقید بھی کرے تو مثبت انداز میں کرے۔ہو سکتا ہے کوئی ایک بزنس آئیڈیا آپ کی زندگی بدل دے۔



کامیاب لوگوں کے بزنس آئیڈیاز
ناکام لوگوں کے بزنس آئیڈیاز
کونٹینٹ رائیٹرزکے بزنس آئیڈیاز

کامیاب لوگوں کے بزنس آئیڈیاز: جن لوگوں نے بزنس کیا اور وہ اس میں کامیاب ہوئے اور کامیابی کے ساتھ بزنس کر رہے ہیں۔اگر ایسے لوگوں سے آپ بزنس آئیڈیا سنیں یا ان کی لکھی تحریر پڑھیں تو اس کو اہمیت ضروردیں۔ اس میں آپ کو بہت سی ایسی باتیں  معلوم ہوں گی جو آپ کو کامیاب بزنس کرنے میں مدد دیں گی۔اگر کسی بندے کو ایک بزنس میں کامیاب ہونے کیلئے تین سال کا عرصہ لگا ہے تو اس کے تین سال کے تجربے کی باتیں آپ کو اس کی ایک تحریر ، انٹرویو میں مل سکتی ہیں۔

ناکام لوگوں کے بزنس آئیڈیازبزنس میں نا کام لوگوں نے بزنس کرنے کی کوشش کی اور پوری کوشش کرنے کے باوجود انہیں نا کامی کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے تجربات سے آپ وہ باتیں  اور غلطیاں جان سکتے ہیں جن کی وجہ سے ایک بزنس نا کام ہوتا ہے۔اگر آپ کامیاب ہونا چاہیں تو آپ ان غلطیوں سے خود کو بچا کر کامیاب بزنس  کر سکتےہیں۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ کامیاب لوگوں کی باتیں سنتے رہیں ناکام لوگوں کے تجربہ سے بھی فائدہ اٹھائیں ۔ تجربہ اچھا ہو یا بُرا تجربہ کسی بھی کام کے لیے بڑا ضروری ہوتا ہے۔

کونٹینٹ رائیٹرزکے بزنس آئیڈیاز: اگر آپ کسی ناکام یا پھر کامیاب بزنس مین کی تحریر یا پھر آئیڈ یا پڑھتے ہیں تو یہ معلومات آپ کو اس کے ذاتی تجربے سے معلوم ہوتی ہیں۔ آپ کے خیال میں ایک انسان کو کتنی طرح کے بزنس آئیڈیاز کا تجربہ ہو سکتا ہے؟ کامیاب بزنس یا ناکام بزنس کی بات نہیں ہو رہی۔۔۔میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار بزنس آئیڈیاز ہو سکتے ہیں۔



ایک اچھا کونٹینٹ رائیٹر جب کچھ لکھتا ہے تو وہ اس موضوع پر مکمل تحقیق کر کے لکھتا ہے اس بات کا اندازہ آپ کو اس کی تحریر پڑھ کر ہو  جاتا ہے۔ ہم اکثر ٹی وی شوز پر جن اینکرز حضرات کو بولتا ہو ا  دیکھتے ہیں اور انہیں داد دیتے ہیں۔۔۔اور سوچتے ہیں  بڑی تحقیق کرتا ہے یہ بندہ ۔۔۔دراصل یہ اس بندے کی تحقیق نہیں ہوتی بلکہ اس کونٹینٹ رائیٹر کی ہوتی ہےجس کی گھنٹوں کی محنت کے بعد سکرپٹ یا پھر ایک آرٹیکل تیار ہوتا ہے۔ سکرین پر بولنے والا خوبصورت ڈریسنگ کر کے مخصوص انداز میں مرچ مصالحہ لگا کر پیش کرتا ہے۔بڑے بڑے صحافی ، کالم نگار، یوٹیوبرز اور مشہور ویب سائیٹس نے بھی کونٹینٹ رائیٹر رزرکھے ہوتے ہیں جن کو ان کے کام کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

بزنس آئیڈیا دینے والا ایک کامیاب بزنس مین ہو یا پھر ایک ناکام بزنس مین جب تک وہ کسی  کو اپنی بات اچھے طریقے سیےنہیں پہنچا  پائے گا اس کا وہ آئیڈیا اتنی اہمیت  حاصل  نہیں کر پائے گا۔اگر آپ بھی ان تین کیٹگری میں سے کسی ایک کا بھی بزنس آئیڈیا پڑھتے سنتے یا  پھر دیکھتے ہیں تو اس کو اہمیت ضرور دیں۔۔۔آپ کا ایک لائیک یا تعریف کا ایک جملہ کسی کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے ۔ سوال کرنا اور مثبت انداز میں تنقید ہر کسی کا حق ہے۔





Post a Comment

0 Comments