کاروبار میں کامیابی کے چند اصول karobar mein kamyabi

کاروبار میں کامیابی کے چند اصول  karobar mein kamyabi
کاروبار میں کامیابی کے چند اصول  karobar mein kamyabi

کاروبار میں کامیابی کے چند اصول  karobar mein kamyabi 
ہر بندے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا کاروبار کرے اور اس میں کامیاب ہو   جائے، بہت سے کامیاب کاروباری حضرات سے انٹرویوز اور  ان کی کامیابی کے راز پوچھنے پر چند ایسی  باتین معلوم ہوئی ہیں جن   پر عمل کر کے کوئی بھی  انسان ایک کامیاب کاروباری بن سکتا ہے ، وہ  کاروباری اصول کون سے ہیں  اس آڑٹیکل میں پڑھیں۔



سچ بولیں  اور جھوٹ سے خود کو بچائیں
اللہ کا شکر ہے ہم مسلمان ہیں ہمیں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے،  کاروبار میں کامیاب ہونے کے لیے آپ کا سچ بولنا بہت ضروری  ہے۔اپنے  کسٹمرز، سپلائیرز،ملازمین  کسی سے بھی جھوٹ مت بولیں ان سے کیا گیا وعدہ ضرور پورا کریں۔

اپنے کاروبار کے بارے میں جاننے کی  کوشش کرتے رہیں
آپ کا کاروبار کیا ہے ، اس میں گزرتے وقت کے ساتھ کیا تبدیلیاں ہوں رہی ہیں اور آپ کیسے اپنے  کاروبار کو مزید کامیاب کر سکتے ہیں،  ان تمام باتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں، اپنے کاروبار کے متعلق آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ معلومات ہونی چاہیے۔

معیاری مصنوعات میں ڈیل کریں
آپ کے کاروبار میں  کامیاب ہونے اور آپ کی مصنوعات کو برینڈ بنانے میں  معیار بہت اہم چیز ہے ہمیشہ اچھی اور معیاری مصنوعات میں  کاروبار کریں تاکہ آپ کے کسٹمرز کو شکایت نہ ہو سکے۔



نا پ تول  میں کمی مت کریں
کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ناپ تول میں کمی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو ایک نہ ایک دن  ناکام ہونا پڑتا ہے ، تول میں کبھی کمی نہ کریں اگر آپ نے100 گرام تولنا ہے تو 102گرام ہو جائے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن 99گرام نہیں ہونا چاہیے ، کاروبار کی کامیاب میں ناپ تول پورا رکھنا بہت ضروری ہے۔

رشوت مت دیں
معاشرے اور ملک کی ترقی کےلیے رشوت جیسی لعنت سے چھٹکار ہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے ،  کچھ کاروباری حضرات بڑے فخر سے دوسرو ں کو بتا رہے ہوتے ہیں میں نے فلا ں کام رشوت دے کر کروایا ہے ، ایک بات یاد رکھیں کاروبار سے بھی اہم چیز آپ کا ایمان ہے اس کی حفاظت کریں،اسلام کی نظر میں رشوت دینے اور لینے والا دونوں جہنمی ہیں۔دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رشوت نہیں دیتی  اور نہ ہی وہ ایسے لوگوں اور ممالک میں کام کرتی ہیں جہاں رشوت  کا بازار گرم ہو ۔

جائز منافع لیں
کاروبار میں کامیابی کے لیے ہمیشہ جائز منافع لیں، بعض کاروباری حضرات چیزوں کی شارٹیج کر کے اور دام بڑھا کر نا جائز منافع کماتے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جائز منافع کمائیں تاکہ دوسروں کی مدد کر سکیں۔جہاں دوسرے لوُٹ مار کرنے میں لگیں ہوں گے وہاں آپ جائز منافع لیں گے تو کسٹمرز آپ کو چھوڑ کر نہیں جائے گا۔



جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
کاروبار میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو اپنی انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لائیں، اس سے آپ کے کاروبار میں ترقی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے با خبر رہیں۔

اپنے ملازمین سے مشورہ کریں
اپنے کاروبار میں کسی اہم فیصلے کو کرنے سے پہلے اپنے ملازمین سےمشور ہ ضرور  کریں، اس سے ملازمین کا اعتماد بحال ہو گا اور وہ مزید جوش و جزبے سے کام کریں گے، کاروبار کے مالک آپ ہیں حتمی فیصلہ آپ کا ہی ہو گا۔



Post a Comment

0 Comments