آن لائن کچھ بھی بیچیں online kuch bhi
bechain
آن لائن کچھ بھی بیچنے سے پہلے یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔۔۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں ہم آن
لائن اپنے فیس بک اکاؤنٹ یا پھر فیس بک پیج سے کچھ بھی بیچ سکتے ہیں حقیقت میں
ایسا نہیں ہوتا۔۔۔
آپ کا فیس بک پیج ہے یا پھر ویب سائیٹ آپ
کو ایڈز رن کرنا پڑیں گے اور یہ ایڈ کمپئن ہر بندہ چلا تو سکتا ہے لیکن کامیاب
ہونے کے لیے تجربہ اور سکلز کی ضرورت ہے۔اب فیس بک بغیر ایڈ رن کے کسٹمرز تک رسائی
نہیں دیتا۔اس کے ساتھ کسٹمر کے بارے میں
کچھ معلومات بھی ہونی چاہیں جیسا کہ۔۔۔
آپ کا کسٹمر کون ہے، اس کی دلچسپی کس
پروڈکٹ میں ہے، وہ پروڈکٹ کس رینج میں خریدے گا وغیرہ وغیرہ
ایک مثال سے آپ کو سمجھانا ہوں آپ آن لائن
ٹی شرٹ بیچنا چاہتے ہیں یہ ٹی شرٹ آپ نے 200 میں خریدی اب آپ اس کا ایڈ فیس بک پر
چلاتے ہیں، یا پھر آپ کی ایک ویب سائیٹ ہے آپ گوگل ایڈورڈ کے
ذریعے ایڈ چلانا چاہتے ہیں۔
آپ 1000 روپے کا بجٹ سیٹ کرتے ہیں اور آپ
کو 40 کسٹمرز ملتے ہیں ایک کسٹمر آپ کو 25 روپے کا ملے گا اب آپ یہ ٹی شرٹ آسانی
سے آن لائن 400 سے 500 میں بیچ سکتے ہیں۔
دوسری طرف اگر آپ 1000 روپے کے ایڈ زچلاتے ہیں اور آپ کو 5 کسٹمرز
ملتے ہیں تو ایک کسٹمر 200 کا ملے گا آپ یہ
ٹی شرٹ آن لائن 400 سے 500 میں سیل نہیں کر پائیں گے۔
آج سے دو یا تین سال پہلےفیس بک ، گوگل
ایڈورڈ پر ایڈز چلانے کے ریٹ کم تھے اب
ریٹس میں اضافہ وہ چکا ہے ، ایسے حالات میں اگر آپ پیسے انویسٹ کر کے نقصان اٹھاتے ہیں تو کسی بھی
صورت آپ آن لائن بزنس نہیں کر پائیں گے۔
اس لیے آن لائن کچھ بھی فروخت کرنا ہو تو
کسٹمرز کو ڈھونڈیں جو آپ کی پروڈکٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں پھر کام کریں ، اور یہ
کام کرنے کے لیے آپ تھوڑی انویسٹمنٹ تو
کرنی پڑے
گی، اس کے بعد آپ کو اچھی کمائی ہو گئی ورنہ بیٹھ کر آن لائن کاروبار کو
گالیاں دیتے رہیں۔
اور بھی آن لائن کاروبار سے جڑی باتیں ہیں
جو پھر کسی اور پوسٹ میں آپ کے ساتھ شئیر کروں گا۔
آن لائن کچھ بھی بیچنے سے پہلے یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔۔۔
0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box