کم سرمائے سے کون سا بزنس کریں؟ small investment business in pakistan

کم سرمائے سے کون سا بزنس کریں؟ small investment business in pakistan
کم سرمائے سے کون سا بزنس کریں؟ small investment business in pakistan


کم سرمائے سے کون سا بزنس کریں؟ small investment business in pakistan

یہ سوال تقریباِِ ہر گروپ میں پوچھا جاتا ہے اور اکثر انبکس میں بھی پوچھا جاتا ہے، میں بزنس کرنا چاہتا ہوں، کون سا بزنس کریں؟ آج اس بارے میں بات ہو جائے  ، ہم  میں سے زیادہ تر لوگ ٹرینڈ کو فالو کرتے ہیں، جی فلاں کا م کا ٹرینڈ بہت زیادہ ہے اس میں بہت سے لوگ کا م کر کے اچھے پیسے کما رہے ہیں۔  میں بھی یہ بزنس شروع کر دوں؟ میں سمجھتا ہوں جو کا  م دوسروں کو دیکھ کر ، ٹرینڈ کو فالو کر کے کیا جاتا ہے اس سے لوگ بہت جلد اُکتا جاتے ہیں، اور گزرتے وقت کے ساتھ ان کی کاروبار سے دلچسپی ختم  ہو نا شروع ہو جاتی ہے۔ 


یہ بات ٹھیک ہے کاروبار میں ہم کسی دوسرے کو جواب دہ نہیں ہوتے ،لیکن اس بات میں بھی حقیقت ہے ، کاروبار کی ناکامی اور کامیابی کے ذمہ دار بھی ہم خود ہوتے ہیں اگر اللہ نہ کرے نقصان ہو جائے تو اس کے ذمہ دار بھی آپ خود ہوتے ہیں۔


بزنس میں آپ کو دن میں  12گھنٹے سے 14 گھنٹے تک کام کرنا ہوتا ہے اگر کام آپ کی طبعت سے ملتا جُلتا نہیں ہو گا تو آپ جلد ہی اس سے اُکتا جائیں گے ، اور اس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوں گے۔ اس لیے کام وہ شروع کریں جس میں آپ کی دلچسپی بھی ہو، اور آپ لمبے عرصے تک تسلسل کے ساتھ کام کو جاری رکھ سکیں،  صرف ٹرینڈ کو فالو کر کے دیکھا دیکھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

جب کسی نئی جگہ بزنس کی شروعات کرنی ہو تو مارکیٹ ریسر چ کرنا بہت ضروری ہوتی ہے،  مارکیٹ کے حالات کیسے ہیں کون سا کام آپ کریں گے تو کامیابی کے چانس زیادہ ہیں۔   مارکیٹ ریسرچ کا کام آپ نے خود سے کرنا ہے ، آپ پہلے سے کام کرنے والوں سے مشورہ کر سکتے ہیں ان کی رائے لے سکتے ہیں۔



مارکیٹ کی ریسرچ  آپ کے لیے اس وجہ سے ضروری ہے تاکہ آ پ کو کسٹمر (گاہک ) کی ضرورت کا علم ہو جائے ۔ اس کی مثال اس طرح  سے ہے ، اگر آپ ایک گاؤں  میں کاروبار کرنا چاہتے  ہیں اور آپ   بزنس ٹرینڈ کو دیکھ کر وہاں فاسٹ فوڈ کا بزنس شروع  کر دیتے ہیں ، تو بہت کم چانس ہیں کہ وہاں پر فاسٹ ٖفوڈ کا بزنس کامیاب ہو ، اگر آپ وہاں پر سموسے، پکوڑوں ، جلیبی کا کام شروع کرتے ہیں تو کامیاب ہونے کے زیادہ چانس ہیں۔

اسی طرح اگر آپ دودھ کا کاروبار کرنا چا ہتے ہیں تو پہلے  اس جگہ کے قریبی گھروں  کو دیکھیں وہاں کتنے لوگ کھلا دودھ خریدتے ہیں ، اس ایریا میں دودھ کی کتنی  ڈیمانڈ ہے، کتنے لوگ پہلے سے وہاں دودھ کا کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ وہاں پر دودھ کا کاروبار شروع کرتے ہیں تو شروعات میں آپ کو کونسے  ایریا کو پہلے دیکھنا ہے وغیرہ ، وغیرہ ۔اگر یہ محنت اور تھوڑی ریسرچ بزنس کو شروع کرنے سے پہلے کرلی جائے تو  کامیابی کے چانس بہت زیادہ ہیں۔رہی بات کون سا بزنس اچھا ہے کون سا نہیں تو جناب بزنس سارے ہی اچھے ہوتے ہیں صرف محنت، ایمانداری، سمجھداری اور تسلسل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اللہ ہم سب کو رزق حلال عطاء فرمائے ، اور ہماری مالی مشکلات کو آسان فرمائے (آمین)


Post a Comment

0 Comments