آنے والے چند سالوں بعد پاکستا ن میں کامیا ب کاروبار کون سےہوں گے

آنے والے چند سالوں  بعد پاکستا ن میں کامیا ب کاروبار کون سےہوں گے
successful businesses in Pakistan in the next few years

successful businesses in Pakistan in the next few years
آنے والے چند سالوں  بعدکون سے کاروبار پاکستا ن میں کامیا ب ہوں گے
انٹرنیٹ پر  مختلف قسم کے بزنس آئیڈیاز مل جاتے ہیں لیکن آج  میں آپ کو بتاؤں گا اگلے  چار سے پانچ سا لوں کے دوران  پاکستان میں کو ن سے کاروبار زیادہ  ترقی کریں گے، اگر آپ میں سے بھی کسی کا  کاروبار کرنے کا ارادہ  ہے ، تو آپ بھی ان میں سے کسی ایک کاروبا ر کا انتخاب کر لیں،   اگلے چند سالوں میں   اس کاروبار سے ہونے والی آمدنی سے آپ حیران رہ جائیں گے، وہ  کون سے کاروبار ہیں ، ان کے بارے میں بات کر لیتے ہیں۔



شارٹ کورسز انسٹی ٹیوٹ
پاکستا ن میں اب ڈگری اور سکل  کو لے کر لوگوں کے  درمیان ایک بحث چھڑ گئی ہے ،ڈگریوں  پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے  ماں باپ بھی پریشان ہیں ، ایسے حالات میں اگلے کچھ سالوں میں  ڈگریوں کی بجائے شارٹ کورسز  کو ترجیح دی جائے گی،  انسٹیٹیوٹ بنا کر  اچھی کمائی کی جا سکتی ہے، اور آنے والے چند سالوں میں یہ ایک انڈسٹری بن جائے گی۔

سیکیورٹی کیمرہ سسٹم
 آج سے چند سال پہلے سکیورٹی کیمرہ سسٹم ایک مہنگی چیز تھی، جنہیں صرف سرکاری دفاتر یا پھر بڑےبڑے پرائیوٹ  اداروں  میں لگایا جاتا تھا، لیکن اب سیکیورٹی کیمرہ سسٹم ایک گھر سے لے کر چھوٹی دکان  اور بڑے دفتر  تک کی ضرورت ہے، اس کام کی ڈیمانڈ  اگلے چند سالوں میں پاکستان کے اندر بہت زیادہ ہو جائے گا، اگر آپ بھی چائیں تو اس انڈسٹری میں آکر  لاکھوں روپے کما  سکتے ہیں۔

فرنچائزی بزنس
کسی بھی بزنس کی شروعات کر کے اس کو برینڈ بنانا کافی مشکل کام ہے  اور اس کے لیے کئی سالوں کی محنت درکار ہوتی ہے، ایسے حالات میں اگر کسی برینڈ کی فرنچائز  مل جائے تو کیا ہی بات  ہو گئی، جن لوگوں کا بزنس کامیابی سے چل رہا ہے ،  وہ  فرنچائز ز بنا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں، اگلے چند سالوں میں پاکستان  کے اندر یہ انڈسٹری  کروڑوں کا بزنس ثابت ہو گی۔فرنچائزی کو ٹرینڈ سٹاف کی ضرورت بھی ہوتی ہے،   سٹاف کو ٹریئنگ دے کر بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔



فٹنس انڈسٹری
ہر کوئی فٹ نظر آنا چاہتا ہے، ایسے حالات میں فٹنس انڈسٹری کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے، لوگ جم جوائن کر نا ضروری سمجھتے ہیں ، اس کے علاوہ سپلیمنٹ انڈسٹری  بھی پوری دنیا میں کروڑوں روپے کی انڈسٹری ہے، اگلے چند سالوں کے دوران پاکستان میں  فٹنس انڈسٹری کا عروج آنے والا ہے اس انڈسٹری سے جڑے لوگوں کو اچھی آمدنی ہو گی۔

آرگینگ فوڈ
آج سے چند سال پہلے لوگوں کو پیک فوڈ پروڈکٹس کی طرف لایا   گیا، جس میں پیک فوڈ، پیک ملک  کی مختلف مصنوعات شامل   تھی، بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ سے  آنے والے چند سالوں میں لوگ  پیکنک والے فوڈ کی بجائے آرگینک فوڈ  کو ترجیح دیں گے، خالص شہد ، خالص دیسی گھی، خالص دودھ، پنیر اور ان سے بنی مصنوعات  وغیرہ کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی، اس انڈسٹری سے جڑے لوگ لاکھوں کمائیں گے۔



Post a Comment

0 Comments