ایک لاکھ سے کم میں شروع ہونے والے بزنس آئیڈیاز1 lakh se kam mein business ideas

ایک لاکھ سے کم میں  شروع ہونے والے بزنس آئیڈیاز1 lakh se kam mein business ideas
ایک لاکھ سے کم میں  شروع ہونے والے بزنس آئیڈیاز1 lakh se kam mein business ideas

ایک لاکھ سے کم میں  شروع ہونے والے بزنس آئیڈیاز1 lakh se kam mein business ideas
پاکستان میں ایسے  سینکڑوں کاروبار کیے جا سکتے ہیں جن کی  مدد سے آپ ماہانہ تیس سے پچاس ہزار روپے کما سکتےہیں اور ان کو شروع کرنےکےلیے آپ کو زیادہ سرمائے کی بھی ضرورت نہیں ہو تی، آج ایسے ہی کچھ بزنس آئیڈیا  ز آپ لوگوں کے لیے لے کر آیا ہوں جن کو شروع کرنے کےلیے آپ کو ایک لاکھ روپے کی ضرورت ہو گی  اگر آپ کے پاس ایک لاکھ سے کم پیسے ہیں پھر بھی آپ یہ کاروبار با آسانی شروع  کر سکتے ہیں صرف آپ کو معمولی سی ٹرئینگ کی ضرورت ہے ۔



ایسے کو ن سے بزنس آئیڈیاز ہیں جو آپ ایک لاکھ سے کم پیسوں میں شروع کر سکتے ہیں جاننے کےلیے اس آرٹیکل 
کوپورا پڑھیں، اس آرٹیکل میں آپ کو  درج ذیل کاروباری آئیڈیاز کے بارے میں بتایا جائےگا۔

موم بتی کا  بزنس
فریش جوس کا بزنس
فوڈ  کارٹ کا بزنس
چاکلٹس اور ٹافیوں کا بزنس
ائیر فریشنرز  ، اگر بتی کا بزنس
خالص دیسی گھی، مکھن  اور شہد کا  بزنس

موم بتی کا بزنس
موم بتی کا بزنس کم پیسوں میں بھی شروع کیا جا سکتا ہے اس کے لیے آپ کو   موم بتی بنانے والے سانچوں، موم ، خوشبو اور کلر کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اگر موم بتی مختلف شکلوں میں بنا کر بیچیں گے تو آپ  کی سیل زیادہ ہو گی۔



فریش جو س کا بزنس
اگر آپ کم سرمائے سے کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو فریش جوس پوائنٹ ایک اچھا کاروبار ہے، آپ اسے ایک شاپ ، سٹال یا ایک فوڈ کارٹ  بنا کر سیل کر سکتے ہیں، صفائی اور کوالٹی کا خیال رکھیں ، آپ اس کاروبار سے اچھے پیسےکمائیں گے۔

فوڈ کارٹ کا بزنس
آپ ایک عدد رکشہ لیں  اس پر   کھانے کی اشیاء بریانی ، برگر ، شوارما، چھلی  بیچ سکتے ہیں، اس کاروبار میں آپ کو زیادہ سرمایہ خرچ نہیں کرنا پڑے گا، اگر آپ کا کاروبار ترقی کر جاتا ہے تو آپ ایک چھوٹا ریسٹورنٹ بنا سکتے ہیں۔

چاکلٹس ، ٹافی، کیک کا بزنس
سوئٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ، اگر آپ چاکلیٹس ، ٹافیاں ، چھوٹے کپ کیک بنا کر اچھی پیکینگ میں سیل کرنا شروع کر دیں تو یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے، اس کے لیے آپ کو معمولی ٹرئینگ کی ضرورت ہے، یوٹیوب پر چاکلٹس، ٹافیاں، کپ کیک بنانے کا مکمل طریقہ موجود ہے۔



ائیر فریشنر، اگر بتی کا بزنس
خوشبو کا استعمال روز مرہ کی زندگی میں ہوتا رہتا ہے  پھر چاہے وہ ائیر فریشنر کی صورت میں ہو یا اگر بتی کی صورت میں اس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ، ائیر فریشنر اور اگر بتی کا کاروبار کرکے مہینے کے اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔

خالص دیسی گھی، مکھن  اور شہد کا  بزنس
مارکیٹ میں خالص دیسی اشیاء کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے آپ بھی اس مارکیٹ میں قدم رکھ سکتے ہیں، اچھی اور خوبصورت پیکینگ ہونی چاہیے اس کے اوپر آپ اپنے کاروبار ی نام کے مطابق لوگو اور لیبل  لگائیں اور مارکیٹ میں  فروخت کرنے کے لیے پیش کر دیں،  انشاء اللہ یہ بزنس آپ کو لاکھوں کما کر دے گا۔

اوپر بیان کیے گئے  بزنس آئیڈیا زکے لیے آپ کو تھوڑی ریسرچ کرنا پڑے گی ، کاروبار کے لیے آپ کو کون سی مشینری چاہیے اور سستا مال کہاں سے ملے گا،  معمولی سی ٹرئینگ لے کر آپ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں۔ ان تمام کاموں کے بارے میں آپ کو تمام معلوما ت یوٹیوب پر مل جائیں گی۔



Post a Comment

0 Comments