بلاگ /ویب سائیٹ کا بزنس کر کے لاکھوں کمائیںBlog se kaise paise kamaye

بلاگ /ویب سائیٹ کا بزنس کر کے لاکھوں کمائیںBlog se kaise paise kamaye
بلاگ /ویب سائیٹ کا بزنس کر کے لاکھوں کمائیںBlog se kaise paise kamaye

بلاگ /ویب سائیٹ کا بزنس کر کے لاکھوں کمائیںBlog se kaise paise kamaye
جو لوگ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے جانتے ہیں  انہیں بلاگینگ/  ویب سائیٹ کے بارے میں بخوبی معلوم ہو گا ، جو لوگ  نہیں جانتے انہیں تھوڑا   سا  بلاگینگ کا تعارف کروا دیتے ہیں، بلاگینگ  میں آپ کو ایک عدد بلاگ بنانا ہوتا ہے اور اس پر آرٹیکل پبلش کرنے ہوتے ہیں،  جب آپ کچھ لکھ کر گوگل  پر  سرچ کرتے ہیں تو آپ کے سامنے بلاگ ، ویب سائیٹ کے  آرٹیکلز  آتے ہیں جن میں آپ کے سرچ کیے جانے والے سوال کا جواب موجود ہوتا ہے ، اب اس  بات کا فیصلہ گوگل کرتا ہے کہ کون سے بلاگ کا آرٹیکل سب سے اوپر رکھنا ہے اور کون سے پیج کےآخر میں رکھنا ہے ۔



اب بات کرتے ہیں  بلاگ یا ویب سائیٹ کے ذریعے پیسے کمانے کے کون کون سے طریقے ہیں۔

ایڈ نیٹ ورک
افلیٹ مارکیٹنگ
بلاگ ویب سائیٹ سیل
ڈومین پرچیز سیل کا کام
ہوسٹنگ سیل بزنس
تھیم  اور  پیڈ ٹولز کا کام

زیادہ تر بلاگرز اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر ایڈز چلا کر پیسے کمانے کو ترجیح دیتے ہیں، ایڈ نیٹ ورک کوئی بھی ہو سکتا ہے پھر چاہے وہ گوگل ایڈسینس Google Adsenseہو ، Media.net ہو  یا Pop Ads ہو  اس کے علاوہ بھی بہت سے ایڈز نیٹ ورک موجود ہیں،   آپ نے اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کو ان ایڈز نیٹ ورک کے ذریعے مونیٹائز کرنا ہوتا  ہے ، جب آپ کے بلاگ کو اپروول مل جاتا ہے تو آپ کے بلاگ پر  ایڈز دکھائی جاتی ہیں  جس سے  آپ کو کمائی ہوتی ہے ۔

افلیٹ مارکیٹنگ
کچھ بلاگر  زایڈ نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ افلیٹ مارکیٹنگ کر کے بھی اچھے پیسے کما رہے ہیں ، افلیٹ مارکیٹنگ میں   آپ نے کسی آن لائن شاپنگ ویب سائیٹ کا افلیٹ پروگرام جوائن  کرنا ہے اور ان کی پروڈکٹس سیل کرنی ہے ، اب یہ ضروری نہیں کہ وہ ویب سائیٹ کوئی ضرورت زندگی کا سامان جیسا کہ جوتے ، کپڑے یا پھر کتابیں سیل کر رہی ہوں ۔۔۔ وہ ویب سائیٹ کوئی سروس بھی سیل کر  سکتی ہیں جیسا کہ ڈومین رجسٹریشن یا پھر ہوسٹنگ  وغیرہ ۔
اب  یہ آپ پر منحصر ہے آپ کس ویب سائیٹ کا افلیٹ پروگرام جوائن  کر کے کمشن کمانا چاہتے ہیں، وہ ویب سائیٹ ایمازون ہو سکتی ہے ،  یا پھر ہوسٹنگ سیل کرنے والی کوئی ویب سائیٹ ہو سکتی ہے ۔



بلاگ ویب سائیٹ سیل
اگر آپ کو بلاگ  یا پھر ویب سائیٹ ڈیزائن کرنا آتی ہے تو آپ یہ سروس دے کر بھی لاکھوں روپے کما سکتے ہیں یہ سروس آپ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے دے سکتے ہیں، آن لائن فری لانسنگ ویب سائیٹ کے ذریعے بھی کام کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ آپ  مختلف قسم کے لوکل کسٹمرز کے لیے بھی کام کر کے اچھی پیسے کما سکتے ہیں۔

ڈومین پرچیز سیل کا کام
ڈومین پرچیز اور سیل کا کاروبار بھی کیا جا سکتا ہے اس  کام میں آپ نے ڈومین خرید کر مختلف ویب سائیٹ پر جا کر سیل کرنی ہیں ، اگر آپ  ڈومین  خریدنے کی ویب  سائیٹGodaddy, Flippa پر جائیں تو وہاں آپ کو کئی ڈومین سیل کے لیے لسٹڈ  مل جاتیں ہیں جن میں سے کچھ پریمئم ڈومینز بھی ہوتی ہیں جن کی قمیت پاکستانی لاکھوں روپے ہوتی ہے ، آپ بھی یہ کام کر کے لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔

ہوسٹنگ سیل بزنس
نئے بلاگرز کو اس چیز کا علم نہیں ہوتا  کہ کون سی ہوسٹنگ اچھی ہے تو آپ ان کو ہوسٹنگ مہیا کر کے دے سکتے ہیں، مختلف ہوسٹنگ کمپنیاں ری سیلر ہوسٹنگ  کی سہولت بھی دیتی ہیں  جس کی مدد سے بہت سے لوگ  ہوسٹنگ سیل کر کے بھی کما رہے ہیں، اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس کام میں کتنا انویسٹ اور محنت کر سکتے ہیں۔



تھیم  اور  پیڈ ٹولز کا کام
اگر آپ چاہیں تو ورڈ پریس کے مختلف تھیمز سیل کر بھی پیسے کما سکتے ہیں  ، اس کے علاوہ  کچھ پیڈ ٹولز بھی ہیں جنہیں فروخت کیا جا  سکتا ہے جیسا کہ ایس سی او ٹولزSemrush, Ahrefs, Moz وغیرہ ۔


SEO سروس

اگر آپ (SEO)  سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے ایکسپرٹ ہیں تو آپ یہ سروس مختلف ویب سائیٹس اور کلائنٹس کو  دے کر اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

اوپر  بتائے گئے کام  کم سرمائے والے بھی کر سکتے  ہیں اور زیادہ سرمائے والے بھی اب یہ آپ  کی پلانئنگ پر ہے کہ آپ اس کام کو  کس لیول پر کرنا چاہتے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments