پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan

پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan
پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan

پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan
خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،  پاکستان  جیسے ملک کی52  فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ۔اس حساب سے پاکستان کے بارہ کروڑ لوگ زیادہ تر وقت گھروں میں گزارتے ہیں،  آبادی کا اتنا بڑا حصہ جب تک کام نہیں کرے گا اس وقت تک نا تو  خاندان کے حالا ت بدل سکتے ہیں اور نا ہی ملک ترقی کر  سکتے ہیں۔پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan



آج کا آرٹیکل صرف خواتین کے لیے ہے اس آرٹیکل میں آپ کو بتایا جائے گا پاکستا ن میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز  کون کونسے ہیں۔اس آرٹیکل میں درج ذیل بزنس آئیڈیا زکے بارے میں بتایا جائے گا۔

ٹرانسلیٹر کا کام
کونٹینٹ رائیٹر
آن لائن سٹور
ٹیوشن سینٹر، اکیڈمی
آن لائن   ورک
کھانا پکانے کا بزنس آئیڈیا
وائس اوور ، ریکارڈنگ کا کام
کیچپ او ر شربت کا بزنس آئیڈیا
دیہات  میں رہنے والی خواتین کے لیے کام

ٹرانسلیٹر کا کام
وہ  خواتین جو مختلف زبانیں جانتی ہیں ٹرانسلیٹر کے طور پر   کا کام کر سکتی ہیں،  ٹرانسلیشن کا کام مختلف کمپنیوں، اخبارات  وغیرہ کے لیے کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ  بہت سی ایسی فری لانسنگ کی ویب سائیٹس ہیں جہاں ٹرانسلیشن کا کام کر کے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز 



کونٹینٹ رائیٹر
اگر آپ کو لکھنا آتا ہے تو کونٹینٹ رائٹر کے طور پر کام کر اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، آپ کونٹینٹ  مختلف قسم کے بلاگ ، ویب سائیٹس ، نیوز چینلز، نیوز پیپر وغیرہ کے لیے لکھ سکتی ہیں، اس کے علاوہ بہت سی پبلیشیز کمپنیاں بھی کونٹینٹ رائٹرز سے کام کرواتی ہیں، اگر آپ کی انگلش اچھی ہے تو فری لانسنگ ویب سائٹس پر بھی کونٹینٹ رائٹر کے طور پر کام  کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan

آن لائن سٹور
آن لائن ویب سائیٹ ، فیس بک پیچ بنا کر مختلف قسم کی اشیاء فروخت کر کے بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں، آن لائن کپڑے ، جوتے ، میک اپ کا سامان فروخت کیا جا سکتا ہے۔

ٹیوشن سینٹر، اکیڈمی
پڑھی لکھی خواتین  گھر پر ٹیوشن سینٹر یا پھر اکیڈمی بنا پر بھی  اچھے پیسے کما سکتی ہیں،  جب آپ  کا کام بڑھ جائے تو اپنے ساتھ مزید سٹاف کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن   ورک
گھر بیٹھے آن لائن کام کر کے خواتین مہینے کے  اچھے پیسے کما سکتی ہیں، آن لائن کام میں بلاگینگ ، یوٹیوب ، فری لانسنگ کر کے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، پاکستان میں بہت سی پڑھی لکھی خواتین یہ کام کر کے لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔

کھانا پکانے کا بزنس آئیڈیا
جو خواتین کھانا پکانا جانتی ہیں اور ا ن کے ہاتھوں میں ذائقہ ہے تو وہ کھانا پکا کر مختلف جگہوں پر سپلائی کر کے پیسے کما سکتی ہیں، اس کے علاوہ مختلف ڈشز بنا کر  ہوم ڈلیوری کی سروس بھی دی جا سکتی ہے۔کام کو بڑھا کر ایک ریسٹورنٹ   سٹاف کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے۔پاکستان میں خواتین کے لیے بزنس آئیڈیاز business for women in pakistan



وائس اوور ، ریکارڈنگ کا کام
جن خواتین کی آواز اچھی ہے وہ وائس اوو ر کر سکتی ہیں ، وائس اوور کا کام فری لانسنگ سائیٹس ، یوٹیوب چینلز یا پھر مختلف قسم کے چینلز کے ساتھ کیا جا سکتا ہے ۔

کیچپ او ر شربت کا بزنس آئیڈیا
گھر پر کیچپ  اور مختلف قسم کے شربت تیار کر کے انہیں اچھی پیکینگ کر کے لیبل لگا کر فروخت کر کے  بھی اچھے پیسے کمائے  جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین گھر پر اچار ، مربہ بنا کر بھی فروخت کر کے پیسے کما سکتی ہیں۔

گاؤں میں وہنے والی خواتین کے لیے کام
جو خواتین  گاؤں یا دیہات میں رہتی ہیں اور ان کے پاس جگہ ہو تو وہ سبزیاں اُگا کر فروخت کر سکتی ہیں اس کے علاوہ دیسی مرغیوں اور دیسی انڈوں کا کام بھی کیا جا سکتا ہے، دیسی گھی اور مکھن کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ، دیسی گھی اور مکھن فروخت کر کے بھی اچھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔






Post a Comment

0 Comments