پاکستان میں آن لائن بزنس آئیڈیاز online business ideas in pakistan

پاکستان میں آن لائن بزنس آئیڈیاز  online business ideas in pakistan
پاکستان میں آن لائن بزنس آئیڈیاز  online business ideas in pakistan
اگر بزنس کی بات کی جائے تو ہمارے ذہن میں پہلی چیز ایک شاپ، دفتر، یا پھر کسی کمپنی یا بزنس میں پارٹنر شپ کا خیال آتا ہے، حالانکہ بزنس ایک بہت ہی وسیع چیز کا نام ہے ، بزنس صرف9 سے5 کام کرنے کا نام نہیں  ، بزنس صرف  مارکیٹ بازار یا دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے تک محدود نہیں ہے  ، بزنس آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی سوچ ہوتی ہے کہ آن لائن کام کرنے والا بند ہ اپنا ٹائم ضائع کر رہا ہے  اور اس سے ہونے والی آمدنی  کچھ خاص نہیں ، حالانکہ پاکستان میں ایسے ہزاروں نوجوان ہیں جو ہر ماہ آن لائن کام کے ذریعے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔


میں نے چند دن پہلے  ایک پاکستانی بندے کی ویڈیو  دیکھی  جس میں اس نے بتایا کہ  اس نے آن لائن کام کر کے لاکھوں روپے کمائے ہیں اور وہ اب بھی کما رہا ہے اس کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی دفعہ اپنی آن لائن ارنینگ حاصل کی تو میں نے اپنے استاد کو  پیسے  رسیو کرنے کی سلپ دکھائی تو  استاد حیران ہوا اور اس کو یقین نہیں ہوا کہ اس  کے شاگر د نے انٹرنیٹ سے پیسے کمائے ہیں  اور سچ میں انٹرنیٹ سے پیسے کمائے جاسکتے ہیں، اس بندے کا نام  عبد الولی خان ہے ، آپ اس کی   ویڈیو یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری بات جو ہمارے ذہنوں میں موجود ہے ، آن لائن کام کرنے کے لیے زیادہ پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی ، بس چند  سو روپے لگاؤ اور آپ مہینے کے لاکھوں روپے کمانا شروع کر دیں گے، ایسا ہوتا ہے  لیکن بہت کم۔۔۔ اس لیول تک پہنچنے کےلیے آپ کو سالوںتک  محنت  کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن فیلڈ میں کیسے اور کہاں پیسہ لگایا جا سکتا ہے؟
آن لائن بزنس میں آپ مختلف قسم کی ویب سائیٹس ،آن لائن کورسز،  یوٹیوب چینلز ، موبائل ایپلیکیشن بنا کر  اچھے پیسے کما سکتے ہیں، یاد رکھیں اس کام میں آپ جتنا زیادہ پیسہ انویسٹ کریں گے  اتنا زیادہ کمائیں گے،آپ  اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کو دیکھ لیں، یا پھر ایمازون اور علی بابا ویب سائیٹس کو دیکھ لیں ، یہ اربوں روپے  کی کمپنیاں ہیں۔


جہاں ایک  عام کام کرنے والی کمپنی کو کسی جگہ دفتر بناکر کام شروع کرنا ہو تو انہیں سٹاف کی ضرورت ہوتی ہے ، بلڈنگ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ یہ کمپنیاں اگر اپنا بزنس مزید بڑھانا چاہیں تو  انہیں دو سے تین مزید سرورز لگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آن لائن بزنس کون سے ہو سکتے ہیں؟
آن لائن بزنس کرنے کے خواہشمند افراد اپنا آن لائن سٹور بنا سکتے ہیں،  اگر وہ کوئی اور ایسا بزنس کرتے ہیں جس کی آن لائن ڈیمانڈ ہے تو وہ اس کو آن لائن  کر سکتے ہیں، آ ن لائن بزنس میں مختلف قسم کی ویب سائیٹس بنائی جا سکتی ہیں ، جیسا کہ نیوز ویب سائیٹس وغیرہ اس کے ساتھ یوٹیوب چینل بھی بنایا جا سکتا ہے ، پاکستان  کی ٹاپ کی اردو ویب سائیٹ  اردو پوائنٹ  ہر ماہ کے لاکھوں روپے کما رہی ہے اور اس کو چلانے کے لیے باقاعدہ  سٹاف رکھا گیا ہے 

پاکستان میں رہ کر  اگر آپ آن لائن بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ ویب سائیٹس ، آن لائن کورسز، موبائل ایپلیکشنز، اور مختلف قسم کے سافٹ وئیرز بنا کر لوگوں کو فروخت کرنا شروع کر دیں، آپ مہینے کے لاکھوں  روپے کما سکتے ہیں،  ایک آئی ٹی کمپنی بھی بنائی جا سکتی ہے۔

آن لائن بزنس میں  ویب سائیٹ ، یوٹیوب ،  موبائل ایپلیکیشن بنا کر کس طرح بزنس کیا جا سکتا ہے اگلے آرٹیکل میں آپ کو تفصیل کے ساتھ بتایا جائے گا۔



Post a Comment

0 Comments