ٹک شاپ کا کاروبار کیسے کریں tuck shop ka business

ٹک شاپ کا کاروبار کیسے کریں tuck shop ka business
ٹک شاپ کا کاروبار کیسے کریں tuck shop ka business

ٹک شاپ کا کاروبار کیسے کریں tuck shop ka business
اگر بزنس آئیڈیاز کی بات کی جائے تو زیادہ تر لوگ ایسے آئیڈیاز کی تلاش میں ہوتے ہیں  جن میں کم سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے ، ٹک شاپ کا کاروبار بھی ایک ایسا کاروبار  ہے جس میں آپ کو زیادہ انویسٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہوتی یہ کام آپ پچاس ہزار سے بھی شروع کر سکتے ہیں۔اس آرٹیکل میں آپ کو ٹک شاپ کے بارے میں   اہم معلومات دی جائیں گی جیسا کہ۔۔۔



ٹک شاپ کیلئےجگہ کا انتخاب کیسے کریں؟
ٹک شاپ پر کون سا سامان رکھا جائے ؟
ٹک شاپ بنانے کے لیے کتنی انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے؟

ٹک شاپ کیلئےجگہ کا انتخاب
ٹک شاپ بنانے کے لیے لوکیشن بہت اہم ہے ، ٹک شاپ آپ اگر کسی محلے میں  بنائیں گے تو اس کے کامیاب ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں، ٹک شاپ بنانے کے لیے آپ کو مین روڈ کا انتخاب کرنا ہے جہاں پر آمدورفت زیادہ ہو، جیسا کہ بس سٹینڈ ، پیٹرول پمپ، سی این جی پمپس وغیرہ اس کے علاوہ سکول ، کالجز وغیرہ میں بھی ٹک شاپ بنائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھئے : آنے والے چند سالوں  بعدکون سے کاروبار پاکستا ن میں کامیا ب ہوں گے

ٹک شاپ پر کون سا سامان رکھا جائے
ٹک شاپ  پر شروعات میں آ پ کھانے پینے کی اشیاء جیسا کہ کولڈ ڈرنک، چپس، نمکو، ڈرائی فروٹ، چائے ، کافی سگریٹ ، ٹشو پیپر، برگر، شوارمہ ، آئس کریم وغیرہ  سیل کر سکتے ہیں  جیسے جیسے آپ کا کاروبار بڑھتا جائے گا سامان میں اضافہ کرتے جائیں  جیسا کہ ائیر فریشنر،  پرفیم ، باڈی سپریز، سن گلاسز، بچو ں کے کھلونے وغیرہ رکھ کر فروخت کیے جا سکتے ہیں۔



ٹک شاپ بنانے کے لیے کتنی انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے
اگر آپ ایک چھوٹی ٹک شا پ بنانا چاہتے ہیں اور آپ خود سے چلانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کے پاس پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے کا سرمایہ ہونا ضروری ہے ، اس  میں جگہ کا کرایہ شامل نہیں ہے،  ٹک شاپ کی جگہ کا کرایہ لوکیشن اور مارکیٹ کے حساب سے ہو تا ہے ، کوشش کریں شروعات میں کم کرائے والی جگہ کا انتخاب کریں۔
اگر آپ خود ٹائم نہیں دے سکتے اور آپ کے پاس سرمایہ زیادہ ہے تو کسی کو ملازمت پر رکھ لیں ، ڈیوٹی ٹائم کے حساب سے تنخواہ طے کریں، جیساکہ اگر کسی سکول کالج یا یونیورسٹی میں ٹک شاپ ہو گی تو اس میں ٹائم کم دینا پڑے گا ، اگر یہی ٹک شاپ کسی بس سٹینڈ یا پھر پیٹرول پمپ یا سی این جی پمپ پر ہو گی تو ٹائم زیادہ دینا پڑے گا اور تنخواہ بھی زیادہ ہو گی۔

مزیدپڑھئے: کم سرمائے سے شروع ہونے والے کاروبار

اس کام میں ترقی کے مواقع  کم نہیں آپ ایک ٹک شاپ سے شروعات کر کے درجنوں شاپس تک بنا سکتے ہیں ضرورت ہے تو محنت  سے کام کرنے کی کاروبار کی ترقی میں سرمایہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
امید کرتا ہوں ہوں آپ کو  "ٹک شاپ کا کاروبار کیسے کریں"آرٹیکل پسند آیا ہو گا مزید بزنس آئیڈیاز جلد ہی شئیر کیے جائیں گے۔


Post a Comment

0 Comments