یوٹیوب سے پیسے کمائیں youtube se paise kamaye

یوٹیوب سے پیسے کمائیں youtube se paise kamaye
یوٹیوب سے پیسے کمائیں youtube se paise kamaye
یوٹیوب سے پیسے کمائیں  youtube se paise kamaye
آن لائن  کام کر کے پیسے کمانے کی بات کی جائے تو یوٹیوب ایک مشہور اور با اعتماد   کمائی کا ذریعہ  ہے ، پاکستان  میں موجود لاکھوں کی تعداد میں  لوگ یوٹیوب سے پیسے کما رہے ہیں اور گزرتے دن کے ساتھ اس تعداد  میں اضافہ ہو رہا ہے ، اگر آپ بھی  آن لائن کام کر کے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب ایک اچھا آپشن ثابت ہو سکتا ہے ۔



یوٹیوب پر چینل بنا کر ویڈیو اپلوڈ کرنے  سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں، ہمیں ایک چینل بنانا ہوتا ہے اور اس  کو گوگل ایڈسینس سے مونیٹائز کرنا ہوتا ہے ،  یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن آ ج میں آپ کو گوگل ایڈسینس کے علاوہ بھی کچھ طریقے بتاؤں گا جن کی مدد سے آپ اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

افلیٹ مارکیٹنگ
افلیٹ مارکیٹنگ ایک اچھا ذریعہ آمدن ہو سکتا ہے ، اس کے لیے آپ کو اپنی ویڈیو  میں کسی پروڈکٹ کا ریوو دینا ہوتا ہے اور ساتھ ایک افلیٹ لنک دینا ہوتا ہے جب کوئی اس لنک سے جا کر شاپنگ ویب سائیٹ سے کچھ خریدے گا تو آپ کو اس کا کمشن ملے گا، آپ کے چینل کے ساتھ جیتنے زیادہ لوگ جُڑے  ہوں گے آپ اتنے زیادہ پیسے کما سکتے ہیں۔

سپانسرڈ ویڈیو
پاکستان میں بہت سے یوٹیوبرز سپانسرڈ ویڈیو ز بناتے ہیں، اس   میں آپ کو اپنی ویڈیو  میں کسی چیز کا ریویو دینا ہوتا ہے ، ریویو  کسی پروڈکٹ ، ایپلیکیشن ، ویب سائیٹ ، سافٹ وئیر کا ہو سکتا ہے ، جس کے بدلے میں کلائنٹ آپ کو پیسے دیتا ہے ۔

ویڈیو ایڈیٹنگ
جس بندے کو ویڈیو ایڈیٹنگ نہیں آتی و ہ اپنے آپ کو یوٹیوبر مت سمجھے کیونکہ ایک کامیاب یوٹیوبر بننے کے لیے آپ کو ویڈیو ایڈیٹنگ آنا بہت ضروری ہے ، آپ اپنے چینل کے لیے ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ   آپ دوسروں کو ویڈیو ایڈیٹنگ کی سروس بھی دے سکتے ہیں، یہ سروس فری لانسنگ ویب سائیٹس پر بھی دی جا سکتی ہے اور کلائنٹس کو مل کر بھی کام کیا جا سکتا ہے  یہ ضروری نہیں کہ آپ یوٹیوب پر کام کرتے ہیں تو یوٹیوب ہی آپ کو پیسے دے گا ، یوٹیوب  آپ کو کلائنٹس بھی دے سکتا ہے جن کا کام کر کے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔



وائس اوور
اگر آپ ایک یوٹیوبر ہیں اور آپ کی آواز اچھی ہے تو وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر بھی آپ کو کام مل سکتا ہے ، وائس  اوور کی سروس فری لانسنگ ویب سائیٹس پر بھی دی جا سکتی ہے ،اگر آپ کی وائس میں کوالٹی ہے تو آ پ کوئی بڑا پروجیکٹ بھی لے سکتے ہیں،  اس کام کی ڈیمانڈ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، آپ اچھے پیسے کما سکتے ہیں۔

یوٹیوب  سے جُڑی سروسز
یوٹیوب  کی مختلف سروسز دے کر  بھی پیسے کمائے جا سکتے ہیں، جیسا کہ  کچھ یوٹیوبرزکو   فریش کونٹینٹ کی ضرورت ہوتی ہے ، نئے یوٹیوبرز کو اپنا چینل مونیٹائز کر نے کے لیے سبسکرائبرز اور واچ ٹائم کی ضرورت ہوتی ہے ، اس طرح کی سروسز بھی  فراہم کی  جا سکتی ہیں۔

کورسز سیل  کر کے پیسے کمائیں
اگر آپ کسی سکل کے ماسٹر ہیں تو آپ اس کا کورس ڈیزائن کر کے بھی سیل کر سکتے ہیں  اس کے علاوہ آپ یہ کورس یوٹیوب  پر بھی سیل  کرسکتے ہیں۔

آپ اگر آن لائن پیسے کمانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کے پاس آڈینس کا ایک بڑا نیٹ ورک ہونا ضروری ہے  اگر آپ  یہ نیٹ ورک بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کی کمائی بہت زیادہ ہو گی ، اس کی مثال  اس طرح سے ہے اگر آپ کا ایک بلاگ ہے یا پھر یوٹیوب چینل ہے جو گوگل ایڈسینس سے تو مونیٹائز ہیں لیکن ان پر ٹریفک نہیں آتا تو  آپ  کی کمائی بھی  نہیں ہو گی ، جب ٹریفک آنا شروع ہو گیا تو آپ کو اچھی کمائی ہو گی ، اس لیے شروعات میں گوگل ایڈسینس کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنے کام پر  دھیان دیں کوالٹی  والا کام کریں انشاء اللہ آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔



Post a Comment

0 Comments