آپ خود کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں How you can improve yourself

آپ خود کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں - How you can improve yourself

آپ خود کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں - How you can improve yourself

آپ خود کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں - How you can improve yourself

ہر کوئی بہتر انسان بننا چاہتا ہے ، لیکن زندگی میں ایسی بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں کہ انسان اپنی خوبیوں اور اپنے آپ  پر توجہ نہیں دے سکتا۔ لیکن اگر آپ خود کو ایک بہتر انسان بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ اس کے لئے کوشش کرتے رہنی چاہئے ، تب ہی آپ خوش رہ سکتے ہیں اور ایک بہتر انسان بھی بن سکتے ہیں۔

اگر آپ ابتداء سے ہی چیزوں کواچھی طرح سے ترتیب دیتے ہیں تو کوئی بھی چیز آپ کو بہتر بننے سے نہیں روک سکتی ہے۔اس کے علاوہ  اور بھی بہت سے طریقے ہیں جن کے ذریعہ آپ خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں۔اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیےخود کو پہچاننا اورخود پر اعتماد رکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک آپ خود کو جانتے نہ ہوں آپ خود کو بہتر نہیں بنا سکتے۔

مزید پڑھیں:  کامیاب زندگی  کیلئے  خطرات مول لینے پڑتے ہیں

صحت مند جسم آپ کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ جب آپ مکمل طور پر صحتمند ہوں گے تو آپ کو مثبت توانائی بھی ملے گی اور آپ کو اچھا لگے گا۔ اس آرٹیکل کے ذریعے میں آپ کو کچھ ایسے طریقے بتارہا ہوں  جن کے ذریعہ آپ خود کو اور بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔

اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں

اگر آپ خود کو ایک بہتر فرد بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیےاپنی غلطیوں کو قبول کرنا بہت ضروری ہے ، کیونکہ جب تک آپ اپنی غلطیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں تب تک آپ خود کو بہتر انسان نہیں بنا سکتے۔ہر ایک اپنی زندگی میں کچھ غلطیاں  کرتا ہے ، لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ دوبارہ غلطی نہ کریں تو اس کیلئے  آپ کو پہلے اپنی غلطیوں  کی اصلاح کرنی پڑے گی ، جو آپ کو اچھا انسان بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

خوف کا سامنا کریں

اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے یہ سب سے اہم ہے کہ آپ اپنے خوف کا مقابلہ کریں ، جب تک آپ خوف پر قابو نہیں پاتے  تب تک آپ خود کو بہتر نہیں بنا سکتے ، لہذا خوف سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔ خوف انسان کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے، جب آپ کو خوف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے ۔

اپنے مقصد کا تعین کریں

انسان تب ہی بہتر انسان بن سکتا ہے جب وہ اپنا مقصد طے کرے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ کیونکہ انسان کی اپنے مقصد کے حصول کے لئے صرف خواہش اور کوششیں ہی اسے بہتر بناتی ہیں اور کامیابی کے حصول میں اس کی مدد کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کاروبار میں کامیابی چاہتے  ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں

خود پر بھروسہ کریں

اگر آپ ایک اچھا انسان بننا چاہتے ہیں تو آپ کو خود پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اس شخص کا اعتمادہی ہوتا ہے  جو اسے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اعتماد کے ساتھ ایک شخص ہمیشہ زندگی میں  آگے بڑھنے کے بارے میں سوچتا ہے ، لیکن جب آپ کا اعتماد ختم ہوجاتا ہے ، تب آپ کی سوچ بھی آپ کو نچلی سطح پر لے جاتی ہے اور آپ ہار جاتے ہیں، آپ  ناکام ہوجاتے ہیں۔آپ نے یہ بھی دیکھا ہوگا کہ آج ایک بہتراور کامیاب  شخص وہ ہے جس کا اعتماد بحال ہوتاہے۔

اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو متحرک کریں کیونکہ جب آپ وقتا فوقتا خود کو متحرک کریں گے تو آپ کو آگے بڑھنے کی شدید خواہش ہوگی ، تاکہ آپ اپنا مقصد پورا کرسکیں اور کامیاب انسان بن سکیں ،  جب تک آپ کوخود پر بھروسہ  نہیں ہو گاآپ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اہم کاموں کی فہرست بنائیں

ہر اتوار کو کم سے کم 10 سے 15 منٹ پورے ہفتہ کی منصوبہ بندی میں لگانے  چاہیں۔  اپنے ہفتہ کے منصوبے کے بارے میں لکھیں اہم کاموں کو کرنے کی فہرست کو دیکھیں اور اسی کے مطابق خود کو تیار  کریں۔ اس کے ذریعہ آپ اپنے کاموںکواچھی  طرح سے انجام دے سکتے ہیں ، ایسا کرنے سے آپ بغیر کسی پریشانی کے اپنے تمام کام آرام سے کرپائیں گے۔

چند منٹ  اپنے بارے میں سوچیں

آپ مراقبہ کے ذریعہ بھی اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ مراقبہ وہ طریقہ ہے جس میں آپ کو  اپنے دماغ سے ہر چیز کو فراموش کرنے اور اپنے آپ پر توجہ دینے میں مددملتی ہے۔

میں آپ کو بتاتا چلوں کہ پرامن مراقبہ کے ذریعے آپ کو خود کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ جب بھی بہتری کی بات آتی ہے تو آپ ہمیشہ دوسرے کی مثال کو سامنے  رکھ کر اپنے آپ کو دیکھتے ہیں لیکن آپ اپنے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور دوسروں کو چھوڑ کر خود کو بہتر بنانے کی کوشش کرسکتے  ہیں۔جب آپ اپنی خواہشات کو ترجیح دیں گے اور اپنے اہداف اور ارادوں کا احترام کریں گے ، تب ہی آپ خود کو بہتر بنائیں گے۔کیونکہ ہم سب کی زندگی میں ، کچھ لوگ ضرور موجود ہیں جن کے ساتھ ہم کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے ، لہذا ہر ایک کو خوش رکھنے کی کوشش نہ کریں۔

ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کریں

اگر آپ کو سیکھنے کی خواہش ہے ، تو آپ ایک بہتر انسان بن سکتے ہیں،  جو آپ سیکھتے ہیں  اس پر اپنی زندگی میں عمل  بھی کریں، آپ اپنی غلطیوں سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔اگر ہمیں سیکھنے کی جستجو ہے تو ہم کسی بھی وقت اور کہیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ہم اچھے لوگوں سے اچھی عادات بھی سیکھ سکتے ہیں۔ لہذا جب بھی ہمیں موقع ملے ، ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہئے۔

خود کو منفی سوچوں سے دور رکھیں

اگر آپ خود کو منفی سوچوں سے دور رکھتے ہیں تو آپ کو خود کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی کیونکہ جب بھی آپ کوئی نیا کام شروع کریں گے یا اپنی زندگی میں کامیابی کے بارے میں سوچیں ، تو  ہمیشہ مثبت سوچیں ۔اگر آپ کے ذہن میں ناکامی کا خیال آئے تو اس طرح کے خیالات  کو اپنے  دماغ میں آگے بڑھنے سے روکیں۔

لہذا اگر آپ اپنی زندگی میں کامیاب بننا چاہتے ہیں تو پھر یہ ضروری ہے کہ آپ منفی سوچوں کو چھوڑ کر آگے بڑھیں۔ کیونکہ منفی سوچ آپ کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے۔ لہذا  خود کو ہمیشہ منفی خیالات سے دور رکھنا چاہئے۔ منفی سوچ رکھنے والے افراد  سےبھی دور رہنا چاہیے  ، کیونکہ ان کے الفاظ صرف اور صرف مایوسی ہی ہیں۔ جبکہ مثبت سوچ رکھنے والا شخص آپ کے حوصلے بلند کرتا ہے۔

میں امید کرتا ہوں آپ ان باتوں پر عمل بھی کریں گے۔

  

Post a Comment

0 Comments