کاروبار میں ناکامی کی وجوہات Business tips - Reasons for business failure

کاروبار میں ناکامی کی وجوہات Business tips - Reasons for business failure

 

کارو بار ایک دم سے کامیاب نہیں  ہوتا، کارو بار جیسے جیسے چلتا ہے ویسے ویسے بندہ غلطیاں کرتا  ہے،  پھر ان غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے 97 فیصد لوگ اپنی نوکری کو چھوڑ کر  کاروبار کی طرف نہیں آسکتے کیونکہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ان کو نوکری سے کاروبار کی طرف نہیں آنے دیتی ۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں شروع ہونے والے تمام کاروباروں میں سے تیس فیصد کاروبار کسی نہ کسی وجہ سے پہلے سال کے اندر ہی بند کردیئے جاتے ہیں۔

ہماری بد قسمتی کہہ لیں  کہ آج کسی بھی تعلیمی ادارے میں چلے جائیں ، اور وہاں سٹوڈنٹس سے پوچھیں کہ ڈگری  کرنے کے بعد آپ کیا کرنا چاہتے ہیں ؟تو نوے فیصد سے زائد سٹوڈنٹس  کا یہ جواب ہوگا کہ ہم نےجاب کرنی ہے۔ جب ارادہ  ہی جاب کرنا ہوگا تو کاروبار کرنا کیسے ممکن ہوگا ،  جو لوگ جاب کرتے  ہیں، ان میں رسک لینے کا حوصلہ نہیں ہوتا جبکہ رسک کے بغیر کاروبار نہیں چل سکتا۔

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں ہوتا ہے، فلاں کاروبار اچھا ہے فلاں برا ہے، یہ کرنا چاہیے یہ نہیں کرنا چاہیے۔ کاروبار ایک ہوتا ہے لیکن اس میں ایک شخص امیر ہوتا ہے اور ایک شخص غریب ہوتا  ہے. اصل بات یہ ہوتی ہے کہ کام کرنے کا طریقہ کیا ہے۔ ہمارے ہاں کاروبار میں ناکامی کی ایک وجہ یہ ہے ، جو کاروبار ایک خاندان میں نسل در نسل چلا آ رہا ہوتا ہے، اس کو چھوڑ دیا جاتا ہے، اور اس کی جگہ نیا کاروبارشروع کر دیا جاتا ہے۔

 فرض کریں جو خاندان ایک کاروبار کر رہا ہو، اس خاندان کا ایک بچہ تعلیم حاصل کر رہا ہو تو نہ چاہتے ہوئے بھی اسے اپنے کاروبار کی پچاس فیصد سمجھ آ جاتی ہے، اب جس کو پہلے ہی کاروبار کی پچاس فیصد سمجھ ہو، اسے اس کاروبار میں کامیاب ہونا آسان ہوتا ہے ۔

اس کے علاوہ   ہمارے ملک میں زیادہ تر  نوجوان ایسے ہیں جن کے ذہنوں میں امیر اور غریب کی تفریق پائی جاتی ہے، ان کے دماغ میں بس یہی چل رہا ہوتا ہے کہ فلاں اس وجہ سے آگے چلا گیا کہ اس کا باپ امیر ہے، میں تو غریب کا بیٹا ہوں، اس لیے آگے نہیں جا پایا،  حالانکہ اگر دیکھا جائے تو اس وقت دنیا میں جتنے امیر لوگ ہیں، ان میں سے اسی فیصد کا تعلق متوسط یاغریب طبقے سے ہے۔بہت زیادہ پیسہ اور آزادی  انسان کو کمفرٹ زون میں لے جاتی ہے۔

کچھ لوگ ہوتے ہیں جو  جلدی کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں جلدی امیر ہونا چاہتے ہیں ۔ وہ ہر چیز جلدی کرنا چاہتے ہیں ۔ جبکہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، عمل ہوتا ہے اس میں سے گزر کر ہی وہ چیز بنتی ہے،  دوسری صورت میں نہیں بن سکتی،  شارٹ کٹ  کے چکروں میں لوگ دوسروںکو دھوکہ دینا شروع کر دیتا ہے۔ دوسرے لوگوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں ۔ کیونکہ ان کے دماغ میں جیت اور ہار کا کلیہ ہوتا ہے ۔ بس میرے پاس چیز آ جائے باقی  سب کا چاہے نقصان ہو جائے ۔اپنے فائدہے کیلئے دوسرے کا نقصان نہیں کرنا چاہئے ۔ ایک چیز ذہن میں واضح کر لیں آپ کے کاروبار  کی کامیابی اگر کسی کو نقصان دے رہی ہے تو وہ پیسے آپ کے لیے کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں ہو ں گے۔ 

کاروبار میں ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔


Post a Comment

0 Comments