ایسی عادات جو آپ کو کامیاب بنا دیں Habits to become successful

Habits to become successful ایسی عادات جو  آپ کو کامیاب  بنا دیں

Habits to become successful ایسی عادات جو  آپ کو کامیاب  بنا دیں

Habits to become successful ایسی عادات جو  آپ کو کامیاب  بنا دیں

کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں  جو ہر انسان  میں ہونی چاہیں، ان عادات  کی وجہ سے معاشرہ  بُرائی سے  محفوظ رہتا ہے  اور یہ عادات  کسی بھی شخصیت کو  بہت قیمتی  بنا دیتی ہیں۔

کسی بھی انسان  کی کامیابی یا ناکامی  کے پیچھے  جہاں کئی  وجوہات  ہوتی ہیں وہیں سب سے زیادہ عمل اس  شخص کی عادات  کا ہوتا ہے، کامیاب  انسان  کی کامیابی  اور ناکام انسان کی   ناکامی  اس کی عادتوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ہم میں سے  اکثر  لوگ اپنی  زندگی میں کامیابی کیلئےاہداف کے  تعین (گول سیٹنگ) اور موٹیوشن کو بہت اہمیت دیتے ہیں  ، میں سمجھتا ہوں  اپنے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے  ہمیں موٹیوشن  سے زیادہ  اپنی عادات کو  بدلنے کی  ضرورت ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر  آپ سوچتے ہیں  کہ میرا وزن  زیادہ ہو گیا ہے اور مجھے  ورزش (ایکسرسائز) کرنے کی ضرورت ہے ، آپ مختلف قسم  کی موٹیوشنل ویڈیوز دیکھیں گے آرٹیکل پڑھیں گے، یہ اچھی بات ہے لیکن آپ زیادہ  دنوں تک  اس روٹین  پر عمل  نہیں کر پائیں گے ، آپ کچھ دن  ایکسرسائز  کریں گے  ، پھر چھوڑ دیں گے۔

اگر آپ اپنی عادت بنا لیں  گے کہ روزصبح اُٹھنے  کے بعد  پہلا کام  آپ نے یہ کرنا ے کہ بیس منٹ ایکسرسائز کرنی ہے، اب  آپ اپنے ہدف (گول )کو ذہن میں  رکھ کر اس عادت  پر کام شروع کر دیں تو آپ اپنے  مقصد میں جلدی کامیاب ہوں گے۔

عادات کا ہماری زندگی میں کردار

ہمیں کتنا کامیا ب ہونا ہے  کتنا ناکام  ہونا ہے اس کا فیصلہ  ہماری عادا ت  کرتی ہیں، آپ اپنے  اردگرد  کامیاب لوگوں کو دیکھیں  تو آپ کو  اُن میں  اچھی عادات  نظر آئیں گی ، ایسے لوگ ذمہ دار  ہوتے ہیں ، وعدے  اور وقت  کے  پابندی کرنے  والے مطالعہ کرنےوالے اورہر روز کچھ نہ کچھ  نیا سیکھنے والے  ہوتے ہیں۔

آج کے آرٹیکل  میں آپ کو بتایا  جائے گا ، ہمیں کونسی عادات  کو اپنانا چاہیے اور کونسی عادات  کو چھوڑ دینا چاہیے۔

·       اچھی عادات میں  سے ایک اہم  ترین عادت مطالعہ  کی ہے ، کامیابی حاصل کرنے کیلئے  مطالعہ (کتابیں پڑھنا) بہت اہم ہے۔ آپ جتنے بھی  کامیاب افراد کی زندگی  دیکھیں ان میں  ایسی کتابیں پڑھنے  کی عادت ہوتی ہے،  جن میں کچھ نہ کچھ اچھا سیکھنے کو ملے۔

·       ہم میں سے زیادہ تر لو گ  یہ دیکھتے  ہیں کہ آج  کل کس چیز کا ٹرینڈ ہے، لوگ کس طرف جا رہے ہیں، اور پھر بغیر  سوچے سمجھے  اُس طرف دوڑ لگادیتے  ہیں۔یہ عادت  کسی طرح بھی اچھی  نہیں آپ  کو اس بھیڑ چال سے متاثر نہیں ہونا  بلکہ اپنی سمت خود متعین کریں کیونکہ کامیاب افراد اپنے اہداف  خود طے  کرتے ہیں اور پھر  پوری طاقت  کے ساتھ  ان کے حصول میں لگ جاتے ہیں۔وہ  مشکلات  سے گھبراتے نہیں بلکہ ثابت قدمی سے کام کرتے ہیں۔

·       جھوٹ سننا کسی کو بھی پسند نہیں  ہر کوئی سچ سننا چاہتا ہے اس لیے  اپنی زندگی میں سچ  بولنے  کی عادت  اپنائیں آپ جاب کرتے ہوں  یا پھر ایک بزنس کرتے ہوں  سچ بولنے  کی عادت  آپ کی زندگی  میں مثبت تبدیلیاں لائے گی۔

·       ایمانداری  ایک ایسی عادت ہے  جس کی کوئی قیمت نہیں  ہوتی آپ  کسی کو جاب پر رکھ  رہے ہوں یا آپ کسی کے ساتھ بزنس ڈیل کر رہے ہوں  آپ چاہیں گے کہ اگلا بندہ  ایماندار ہو اس لیےآپ بھی   اپنے اندر ایمانداری  کی عاد ت  پیدا کریں۔آپ ایک خوشگوار  اور کامیاب زندگی گزار پائیں گے۔

·       کامیاب افراد میں سے 76 فیصد  لوگوں میں  ورزش کرنے کی عادت ہوتی ہے، ضروری نہیں کہ ورزش صبح کے وقت کی جائے  اور آپ کسی مہنگے جم  میں جاکر کریں، آپ  دن میں کسی  بھی وقت  صبح یا شام   20سے 25منٹ کہیں بھی ورزش کر سکتے ہیں۔

·       وقت کی پلاننگ کریں ہم ہر روز چھوٹے چھوٹے  کاموں میں اُلجھ کر اہم کاموں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، اگر آپ ایک کامیاب زندگی  گزارنا چاہتے ہیں  تو اپنے ٹائم کو اچھی طرح سے مینج کریں۔کونسا کام کس وقت کرنا ہے،  کونسا کام پہلے کرنا ہے اور کونسا کام بعد میں کرنا ہے، اس طرح آپ کم وقت میں  زیادہ کام کر  پائیں گے اور ضروری کاموں کو کبھی  بھی بھول نہیں سکتے۔

·       دوسروں سے رائے لینا یا مشورہ کرنا ایک اچھی عادت  ہے  ناکامی  کا سامنا  کرنے والے  خود کو عقل قل  سمجھتے ہیں  اور کسی  سے مشورہ کرنا  گوارہ نہیں کرتے ، کامیاب افراد دوسروں سے مشورہ کرنے یا رائے لینے میں دیر نہیں لگاتے ۔

·       ضرورت سے زیادہ نہ سوچیں، حد سے زیادہ  سوچنے  والے لوگ کچھ کرنے  کی ہمت نہیں رکھتے ان کی سوچ انہیں کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے، اس لیے ضرورت سے زیادہ  سوچنے کی عادت  سے جان چھڑائیں،  ایک خاص حد تک سوچیں اور اس پر عمل شروع کر دیں۔فیصلہ کرنے میں زیادہ دیر  لگانا اچھی عاد ت  نہیں  ہے۔

·       اگر کوئی شخص کئی گھنٹے کام  کرتا ہے اور اس دوران  وہ اپنی نیند اوور صحت کا خیال  نہیں  رکھتا تو یہ کسی صورت بھی اچھی عادت  نہیں یہ عادت  آپ کو بیمار بھی کر سکتی ہے۔ ماہرین صحت ایک متوازن زندگی گزارنے  کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ کام کے ساتھ ساتھ  صحت کا خیال بھی  رکھا جاسکے۔

·       اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو پسند کریں تو آپ دوسروں کی بات کو غور سے  سنیں دوسرو ں کو نظر انداز  کرنے کی عادت کبھی بھی  آپ کو ایک ہر دل عزیز   شخصیت  نہیں بننے دے گی، اس لیے  جب بھی  آپ کسی کی بات سن رہے ہوں تو پوری توجہ سے سنیں۔

·       باڈی لینگویج  دوسروں  کو آپ  کی شخصیت  کے بارے میں اچھا یا بُرا تاثر  دیتی ہے، سامنے  والا شخص اُسی سے اندازہ  لگا لیتا ہے کہ آپ کس طرح  کی شخصیت  کے مالک ہیں بات چیت  کے دوران  دوسرے  کی آنکھوں  میں دیکھیں  اور ہاتھ  باندھ کر کھڑے نہ ہوں۔

اپنی عادات کا جائزہ لیتے  رہیں

اپنی اچھی عادات کو نوٹ کریں اور اچھی  عادتوں  کو اپنانے اور بُری عادتوں  سے جان چھڑانے کی لسٹ بنائیں اوراپنی  کاکردگی  کا جائزہ  لیتے رہیں، آپ نے  کونسی  عادت چھوڑ دی ہے اورکونسی عادت کو چھورنا باقی ہے۔اس طرح  روزانہ  ہفتہ وار  اور ماہانہ کاکردگی آپ کے سامنے  آجائے گی اور آپ  کو اپنی کمزوریوں  کو دور کرنے میں مدد  ملے گی۔

اچھی عادات اپنانا آسان بھی ہے اور مشکل  بھی بُری  عادات  کو چھوڑنا  ایک صبر آزما کام  ہے اکثر لوگ تو اپنی  بُری عادات کو  بُرا ہی نہیں سمجھتے  کسی بھی بُری عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے  کیلئے  اس کا بُرا ہونا تسلیم  کریں اور اس  عادت سے ہونے والے نقصان کے بارے میں سوچیں تب  ہی آپ  اس کو دور کر پائیں گے، ایک وقت میں ایک عادت  پر کام  کرنا زیادہ  اچھا ہوتا ہے ۔

آپ جو عادات اپنانا چاہتے ہیں اُن کو لکھ لینا اچھا  ہے کوئی  بھی عادت  ایک دن میں  تبدیل نہیں  ہوتی اس  میں وقت لگتا ہے، اگر آپ  ایک عادت پر چالیس دن تک لگاتار  کام کرتے ہیں تو وہ عادت  آپ کی زندگی  کا حصہ بن جائے گی۔

 

 

 

 

Post a Comment

0 Comments