خود اعتمادی کیا ہے- خود اعتمادی کیسے بڑھائیں How to build self confidence in urdu

خود اعتمادی کیا ہے-  خود اعتمادی کیسے بڑھائیں


خود اعتمادی کیا ہے-  خود اعتمادی کیسے بڑھائیں

خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  ہر چیز کی بنیاد ہے، اگر  ہمارے اندر  بے شمار خصوصیات ہوں لیکن  خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس) کی کمی ہو تو  باقی  کی تما م خوبیوں کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔

خود اعتمادی کی اہمیت

خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) ہماری زندگی  کو بہتر بناتی ہے بلکہ ہماری شخصیت  کو بھی طاقت  دیتی ہے  ، آپ کے پاس  ڈگریاں  ہوں ، آپ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک  ہوں اگر آپ میں خود اعتمادی (سیلف کانفیڈینس) کی کمی ہے  تو سمجھ  لیں کہ ساری ڈگریاں  اور قابلیت  بے کار ہے۔

·       خود اعتمادی کی اہمیت

·       خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  کیو ں ضروری ہے

·       خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس) نا ہونے کی وجہ سے ہونے والا نقصان

·       خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  کیسے بڑھائیں

 

خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  کیو ں ضروری ہے

کچھ لوگوں  میں خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس) کی کمی بچپن  ہی سے ہوتی ہے  تو کچھ لوگوں میں وقت  کے بدلتے حالات اور زندگی  کے بُرے  تجربات  کی وجہ  سےسیلف کانفیڈینس  میں کمی آجاتی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے  کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسے  اور اچھی شکل و صورت ہے  تو آپ آسانی سے  ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، لیکن  یہ ضروری نہیں۔۔۔

ان سب سے  بھی زیادہ  قیمتی چیز خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)ہے،  درحقیقت  یہ خوبی  عام انسان  کو بادشاہ بنا دیتی ہے  اور اس کی کمی ایک اچھے خاصے کامیاب انسان کو بھی عام  بنا دیتی ہے۔

ہم دوسروں سے کچھ نا کچھ سیکھتے رہتے ہیں اس لیے ہمیشہ اچھی عادات ہی سیکھیں، جو عادات آپ    میں کانفیڈینس  لائیں  اور آپ کو ایک مضبوط شخصیت کا مالک بنائیں، ایسی کتابیں پڑھیں یا ویڈیو ز دیکھیں  جن سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہو اور آپ کو موٹیوشن ملے۔

خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  نا ہونے کی وجہ سے ہونے والا نقصان

جس انسان میں کانفیڈینس کی کمی ہوتی ہے  وہ نہ تو اپنے لیے کچھ کر سکتا ہے  اور نہ ہی دوسروں کیلئے  کچھ کر سکتا ہے ، کانفیڈینس کی کمی  ہمیں خوش نہیں رہنے دیتی  اور ہم اتنے کامیاب نہیں ہو پاتے جتنا کامیاب ایک خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)   رکھنے والا شخص ہوتا ہے۔

خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  کیسے بڑھائیں

اگر  آ پ خود میں خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس) پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں آپ کو  ایسے طریقے بتائے جائیں گے جن پر عمل کر کے آپ خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)  میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

·       اگر آپ چاہتے ہیں کہ  آپ میں خوداعتمادی  آ جائے تو  سب  سے پہلے  ناکامی کو سمجھنے کی کوشش کریں ، بجائے اس کے  کہ آپ اپنی ناکامیوں  سے مایوس ہوں آپ کو  ناکامی  کی وجہ تلاش کر کے اس  کو بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

·       دوسروں کی کامیابی یا ناکامی سے خود کا موازنہ  مت کریں، دوسروں  کی کامیابی  کی تعریف  کرتے ہوئے  آپ کے پاس  جو کچھ  ہے اس  سے کامیابی  کی منزل  تلاش کریں، ایک بات یاد رکھیں آپ اس دنیا میں  خود کا دوسروں سے موازنہ کرنے نہیں آئے  ہر انسا ن  دوسرے سے مختلف  ہے نا  آپ  کسی سے کم تر ہیں  اور نہ ہی آپ کسی سے برتر ہیں ۔

·       اگر آپ خود پُر اعتماد دیکھنا چاہتے ہیں  تو منفی  سوچوں سے دور رہیں  ہمیشہ  یہ سوچیں  کہ آپ  سب کچھ  کر سکتے  ہیں آپ  میں تما م صلاحیتیں  موجود ہیں  ایسا کرنے سے  آپ کے کانفیڈینس میں اضاٖفہ  ہو گا۔

·       حالات جتنے بھی مشکل ہوں  ہمیں گھبرانا نہیں چاہیے  اور اس بات پر بھروسہ  رکھنا چاہیے  آج نہیں تو  کل سب کچھ ٹھیک ہو  جائے گا۔ایک مشہور جملہ آپ نے  سُنا ہو گا " یہ وقت بھی گزر جائے گا" اگر آپ  ایسا نہیں سوچتے تو  آپ کے ذہن پر ہمیشہ ڈر سوار رہے گا  اور آپ  آگے بڑھنے   کی ہمت  نہیں کر پائیں گے۔

·       ہم  جس طریقے سے دوسروں سے بات کرتے ہیں  اس کا اثر ہماری شخصیت پر  بھی پڑتا ہے  ، دوسروں کو متاثر کرنے کیلئے  ہماری بات خاص  اہمیت  رکھتی ہے، ایک اچھا بات کرنے کا انداز دوسروں کے دل جیت لیتا ہے  اور بولنے والے کے اندر کانفیڈینس پیدا کرتا ہے،  کوئی بھی شخص پریکٹس کر کے  بات چیت کرنےکے  انداز کو بہتر بنا سکتا ہے۔

·       کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا ، ہر انسان  میں کوئی نا کوئی  خامی ہوتی ہے، اس کے ساتھ  اللہ نے ہر انسان میں کچھ پوشیدہ صلاحیتیں بھی رکھی ہیں  جنہیں اُجاگر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر انسان قدرت کی طرف سے دیئیے گئے ٹیلنٹ کو پہچان جائے تو  اس کی زندگی آسان ہو جاتی ہے۔

·       ہم میں سے زیادہ تر لوگ خود کو کمتر سمجھتے ہیں اور دوسروں سے جلدی متاثر ہو جاتے ہیں  دوسروں کی عزت کرنا اچھی بات ہے  لیکن  اپنی ڈات کو نظر انداز کرنا  اور خود کو احساس کمتری  کا شکار کرنا بہت غلط ہے۔ایک انسان میں  دنیا جہاں  کی خوبیاں  نہیں ہو سکتی  انسان جتنی بھی کوشش کر لے وہ نہ تو  سارے کام کر سکتا ہے  اور نہ ہی ہر فن مولا ہو سکتا ہے ، لہذا جو کام آپ کو پسند ہو اس میں خوب محنت  کریں اور اس کے ایکسپرٹ  بن جائیں  یہ چیز آپ میں خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس) پیدا کرے گی۔

·       زندگی  میں ہر معاملے  کو زیادہ  سنجیدگی  سے نہ لیں  اور نہ ہی  خود کو زیادہ  اصولوں کا پابند کریں، زندگی  سے لُطف اندوز ہوں  یاد رکھیں آپ کی زندگی  کا ایک مقصد  ہے جسے آپ کو پورا کرنا ہے، خود سے مطمئن ہو کر آپ خود میں خوداعتمادی (سیلف کانفیڈینس)   پیدا کر سکتے ہیں۔

·       جو بھی کام شروع کریں اُسے ادھورا نہ  چھوڑیں  کیونکہ کاموں کو ادھورا چھوڑنے سے مایوسی پیدا ہوتی ہے، اس لیے جو بھی کام شروع کریں اسے سوچ سمجھ کر  کریں تاکہ  آپ کی کامیابی کے چانسز بڑھ جائیں۔

امید کرتا ہوں یہ آرٹیکل پڑھ کر آپ کو اپنے سوالوں  کے جواب مل گئے ہوں گے،   آرٹیکل کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ ضرور کیجئے گا۔

 


Post a Comment

0 Comments