خوش رہنے کا طریقہ - khush rehne ka tarika

خوش رہنے کا طریقہ -  khush rehne ka tarika

ہر انسان پریشانی  اور ذہنی تناؤ کے بغیر جینا چاہتا ہے اور خوش رہنا ہر انسان کی ضرورت بھی ہے لیکن جب ہماری  منفی سوچیں حد سے بڑھ جائیں تو یہ  انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں ۔اگر دیکھا جائے تو یہ دنیا ہماری  پسندیدہ  چیزوں سے بھری پڑی ہے ،ا پنے لیے وقت نکالیں اور ان چیزوں سے لطف اندوز ہوں۔ خود سے محبت کرنا سیکھیں اور دوسروں کی باتوں پر کم دھیان دیں۔

خوش رہنا یونہی نہیں آتا ہے اس کے لیے ہمیں پریکٹس کرنی ہوتی ہے،  ٹھیک ویسے ہی جیسے موسیقار اور ایتھلیٹ مسلسل اچھی  کارکردگی دیکھانے  اور کامیاب ہونے کے لیے پریکٹس کرتے ہیں۔

ابراہم لنکن نے ایک دفعہ کہا تھا  کہ '' عام طور پر لوگ اتنا ہی خوش رہتے ہیں جتنا وہ رہنا چاہتے ہیں''۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے کہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں تو عموما ہمارا مزاج اکھڑا، تھکا ہوا یا اکتاہٹ زدہ ہوتا ہے۔ اب آپ کسی دن اٹھتے ہوئے اپنے مزاج کو تبدیل کر کے دیکھیے اور اپنی صبح کا آغاز اک مسکراہٹ سے کیجئے  اور دن بھر  میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں پر غور کریں تو آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ ایک چھوٹا سا عمل کیسے پورے دن کو تبدیل کر دیتا ہے۔ 

ماہرینِ نفسیات کہتے ہیں انسان کے کچھ خاص رویّے اور عادتیں اسے ہر حال میں خوش رکھنے کا باعث ہوتی ہیں۔ جو لوگ ہر حال میں خوش رہتے ہیں لوگ انہیں دیکھ کر سوچتے رہ جاتے ہیں کہ ان کی خوشی کا راز کیا ہے۔ اگر آپ یہ راز جاننا چاہتے  ہیں تو اس ویڈیو کو مکمل دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ ضرور کریں۔


Post a Comment

0 Comments