جانئیے ہماری زندگی میں ناکامی کی کیا وجوہات ہیں Reasons for failure

جانئیے ہماری زندگی میں ناکامی کی کیا وجوہات ہیں  Reasons for failure

ہم  اکثر سوچتے ہیں کہ  میں نے بہت محنت کی لیکن پھر بھی زندگی میں وہ کامیابی نہ ملی جس کامیں حقدار تھا۔کیا آپ نے زندگی میں کبھی ناکامی کا سامنا کیا ہے؟ ایک بار نہیں کئی بار کیا ہوگا۔ کوئی کام مکمل نہ ہو پایا، کبھی کوئی خواہش پوری نہ ہوسکی، یا پھر آپ کی محنت اور کوشش رائیگاں چلی گئی۔ ایسی صورتحال کاسامنا سب کو کرنا پڑتا  ہے۔ کبھی آپ نے ناکام ہوجانے کے بعد ایک لمحے کو رُک کر یہ سوچا کہ آخرآپ  ناکام کیوں ہوئے  ہیں؟

ناکام  لوگوں  کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا، ہمیں اپنی زندگی کے بارے میں پتا ہونا چاہیے  کہ میری زندگی  کس سمت میں جا رہی ہے ، میں نے  کیا کرنا ہے ، میں نے جانا کہاں ہے ،میں  نے  کیابننا ہے، میری  شناخت کیا  ہوگی ۔  مقصدکے بغیر زندگی  زندگی  نہیں  ہوتی ۔ جو  لوگ منفی ہوتےہیں  ان کے پاس واضح مقصد نہیں ہوتا، مقصدانسان  کو منفی نہیں ہونے دیتا۔

اگر آپ سیکھنا چاہیں تو ناکامی سے زیادہ سیکھانے والی اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی،  انسان  اتنا کتا بوں سے   نہیں سکھا تا جتنا ناکامیاں سکھاتی ہیں ۔ کامیاب  لوگ  بڑی  ناکامیوں کے بعد کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ جو شخص  پہلی کوشش میں کامیاب ہو جائے  اس  کے لیے کامیابی کو سنبھالنا مشکل ہوتاہے ۔  جن  لوگوں کی  لاٹری  نکلتی ہے،  ان میں سے  اکثریت کچھ عرصہ  بعد دوبارہ اسی پوزیشن  میں ہوتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کے پاس  پیسہ تو آجاتا ہے،  لیکن اس کا استعمال نہیں آتا، غلطیوں سے انسان  میں احساسِ ذمہ داری  پیدا ہوتی ہے۔

غلطی  ناکامی انسان کو سکھاتی  ضرور ہے برا وقت آتا ہے اورگزر جاتاہے، لیکن برا وقت جو  کچھ سیکھا  کر  جاتا ہے بندہ  وہ ساری زندگی نہیں بھولتا۔ ناکامیاں بہت فائدہ مند ہیں،  بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ ناکامیوں کے  بغیر کامیابی حاصل کرنا ممکن نہیں  ۔  زندگی میں   ناکامیوں کے بعد جب کوئی شخص   کامیاب ہوتا ہےتو  کامیابی میں کشش بھی ہوتی ہے اوروہ  کامیابی اچھی بھی لگتی ہے۔

زیادہ تر  ناکام  لوگ  اپنی ذات پر  کام نہیں  کرتے ، دنیا  کا  سب سے  مشکل  کام اپنی ذات پر کام  کرنا ہے اپنے آپ پر تب ہی  کام ہوتا ہے  جب اپنی غلطیوں  کے  بارے میں معلوم ہو  ۔ جب کسی  کو اپنی غلطیوں  کا پتا  لگنا شروع  ہو جاتا ہے  تو  اس  میں بہتری آنا شروع  ہو جاتی ہے ۔غلطیوں کو تلاش کرنے کےلیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ غلطیوں کی فہرست بنائی جائےاور ان  غلطیوں  پر قابو پانے  کی کوشش شروع کردیں۔

 ناکام لوگوں کی اکثریت شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتی ہے،  لیکن سچ تو یہ ہے کہ کامیابی  کے لیے  کوئی شارٹ  کٹ نہیں ہوتا۔ اگر شارٹ کٹ کے ذریعے  کامیا بی مل بھی  جائے  تو  وہ زیادہ  دیر  قائم  نہیں رہتی ،  شارٹ کٹ  تھوڑے وقت  کےلیے ہوتا ہے،   اس لیے تھوڑی  دیر کے لیے تو کچھ ہو سکتا ہے  لیکن لمبے عرصے کی   کامیابی  کے  لیے  پلان  بھی طویل ہوتا  ہے،   اور اس کی قیمت  ادا کرنی پڑتی ہےجو کہ وقت اور صبر کی شکل میں ہوتی ہے۔

اکثر لوگوں کے ناکام ہونے کی وجوہات ملتی جلتی ہوتی ہیں، مگر کوئی بھی اس پر غور نہیں کرتا۔ آج کی اس ویڈیو میں ایسی ہی چند عادات کے بارے میں بات کرؤں گا  جو غیر محسوس طریقے سے آپ کو ناکامی کی طرف لے جاتی ہیں۔ انہیں دیکھئے سنئیے اور ان پر قابو پائیں۔  پھر دیکھیے کامیابی کیسے آپ کے قدم چومتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments