جانئیے ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت اورمفید معلومات کے بارے میں Time management

جانئیے ٹائم مینجمنٹ کی اہمیت اورمفید معلومات کے بارے میں Time management

ٹائم مینجمنٹ(time management) ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت آپ وقت کا استعمال صحیح طریقہ کار کےمطابق  کرپاتے ہیں اور وقت کی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ہی آپ جان پاتے ہیں کہ دن بھر میں کس کام  پر آپ نے کتنا وقت صرف کرنا ہے؟ ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑا جائے ،اپنی زندگی میں ٹائم مینجمنٹ  کو جگہ دیں، پابندی وقت ایک ایسا سنہری اصول ہے جو ہر کام میں کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ٹائم مینجمنٹ(time management)  آسان کام نہیں ہے لیکن یہی وہ کام ہے جو ہماری یا کسی کی بھی کامیابی پر بہت بڑے اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے لیے یہ جاننا بہت اہم ہے کہ کون سے کام اور عادات آپ کے وقت پر بُرے اثرات ڈال سکتی ہیں اور اہم کاموں  کی تاخیر کا سبب بن سکتی ہیں۔

ٹائم مینجمنٹ(time management) آپ کو کم وقت میں زیادہ کام مکمل کرنے کے قابل بناتی ہے اور ساتھ ہی زندگی سے تناؤ کم کرتے ہوئےمستقبل  کی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے۔ ایسے افراد جو اپنے وقت کو بہترین طریقے سے مینیج کرلیتے ہیں وہ زندگی کے لیے تعین کردہ اہداف کو کم عرصے میں ہی حاصل کرلیتے ہیں۔

ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ وقت کی کمی جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی،  وقت ملتا نہیں ہے بلکہ نکالا جاتا ہے،  ہر کامیاب فرد کے پاس بھی 24 گھنٹے ہی ہوتی ہیں جیسا کہ کسی اور کے پاس،  فرق یہ ہوتا ہے کہ کے کامیاب شخص  اپنا وقت اپنے اہم کاموں اور اپنے مقاصد کے حصول میں استعمال کرتا ہے جبکہ ناکام شخص  ایسا نہیں کرپاتا۔

ٹائم مینجمنٹ ایک ایسا ہنر ہے جس میں مہارت خوشگوار اور کامیاب زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔کام، خاندان، سماجی زندگی اور سٹوڈنٹ  لائف میں توازن رکھنا مشکل لیکن ضروری ہے، ٹائم مینجمنٹ کی مہارت ایک فن ہے، جس میں مہارت کے لیے مشق کے ساتھ ساتھ  رہنمائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کا وقت کن کاموں میں  گزرتا ہے؟ ایک عام اندازے کے مطابق ایک شہری اپنی زندگی کے ۲۰ سال صرف سو کر گزار دیتا ہے۔ ۱۰ سال پیسہ کمانے میں صرف کرتا ہے۔ ۴ سال کھانا کھاتے گزارتا ہے اور ایک ماہ ٹریفک کے اشاروں کی تبدیلی کے انتظار کی نذر کر دیتا ہے۔ ۸ دن اس کے جوتوں کے تسمے باندھتے اور کھولتے گزرتے ہیں۔ تیس دن ٹیلی فون ڈائل کرتے گزارتا ہے اور تقریباً ۳ ماہ دانتوں کو برش کرتے صرف ہوتے ہیں جبکہ ایک عام عورت اپنی زندگی کے ۵ سال میک اپ کرنے اور اتارنے میں گزار دیتی ہے اور اس سے بھی زیادہ وقت اس کا اپنی سہیلیوں سے گپ شپ کی نذر ہو جاتا ہے۔ ٹائم مینجمنٹ کے ماہرین کے خیال میں زندگی کے ۴ مختلف حلقے ہیں جن کے اندر ہم اپنا وقت گزارتے ہیں۔ پہلا حلقہ اپنی ذات کا، دوسرا معاشی تگ و دو کا، تیسرا خاندان کا، جبکہ چوتھا حلقہ سماج کا ہے۔

کہتے ہیں کہ "عقل مند کی سب سے زیادہ اصلاح بے وقوف کرتا ہے" بالفاظ دیگراگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں تو ناکام لوگوں سے بہتر کچھ نہیں۔ انکی عادات کو دیکھیں، سمجھیں اور تہیہ کرلیں کہ آپ نےانہیں اختیار نہیں کرنا۔

Post a Comment

0 Comments