ڈر پر کیسے قابو پائیں How to overcome fear

ڈر پر کیسے قابو پائیں How to overcome fear

ڈر پر کیسے قابو پائیں How to overcome fear

ڈر پر کیسے قابو پائیں How to overcome fear

اس دنیا میں ہر انسان ڈر یاخوف کا شکار ہے  ، دن ہو یا رات  ہر وقت  ہمارے  اوپر خوف  کی تلوار لٹک  رہی ہوتی ہے، ہم یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتے  کہ ڈر   کیا ہے اور کیسے  اس پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈر یا خوف کے بغیر  جینا ہی اصل زندگی  ہے جو ہم  میں سے زیادہ تر لوگ  نہیں جیتے  ہم جو بھی  کام کر رہے ہوتے ہیں یا مستقبل میں کسی کام  کو کرنے  کی پلاننگ  کرتے ہیں اس کو لے کر ہمیشہ ڈر کا شکار رہتے ہیں۔اگر ہم ناکام ہو گئے تو لوگ  کیا  کہیں گے، گھر والوں رشتہ داروں کو کیا  جواب  دوں گا۔اگر نوکری  کر رہے ہیں تو ڈر لگا رہتا ہے  کہ نوکری  چلی گئی  تو کیا ہو گا۔۔۔

جو لوگ کاروبار کرتے ہیں ان کو ڈر ہوتا ہے کہ  اگر کاروبار میں نقصان  ہو گیا  تو کیا کرؤں گا اور کچھ  لوگ تو ایسے  بھی ہوتے  ہیں جو بغیر  کچھ کئے سوچ سوچ کر ہی ڈرتے  رہتے ہیں۔ ڈر ایک طرح سے ہماری زندگی  کو مفلوج  کر کے رکھ  دیتا ہے ، یہی ڈر بہت  سے لوگوں  کو زندگی  میں کچھ بڑا کرنے نہیں دیتا۔۔۔

ہمارا مائنڈ سیٹ  اس طرح کا بنا دیا جاتا ہے کہ ہم ڈر یا خوف سے باہر ہی نہیں نکل  پاتے ، اس مائنڈ سیٹ  کو بننے میں سالوں لگتے ہیں۔اگر کوئی کوشش کر کے اس سے آزاد ہونا چاہے تو کچھ منٹوں کی بات ہے۔اپنے ڈر پر قابو پانا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے ، دوسرے  آپ کے بارے میں کیا سوچتے  ہیں یہ اہم نہیں لوگ تو  چاہتے  ہیں کہ آپ ڈر کر زندگی گزاریں، کیونکہ آپ کا ڈر  دوسروں کیلئے اچھا ہوتا ہے۔

آپ نے کبھی سوچا ہے  کہ ڈر کسی انسان کیلئے  اچھا ہوتا ہے یا بُرا  ؟ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو بچپن  سے ہی ڈرا کر رکھا جاتا ہے، کیونکہ اکثر والدین کی  سوچ ہوتی ہے  کہ ڈر اور خوف  کی وجہ سے کسی بھی  بچے کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔جب ہم بڑے ہوتے ہیں  تو یہی  ڈر ہمارے  ساتھ بڑا ہوتا ہے ، کچھ لوگوں  کو سٹوڈنٹ  لائف میں  ناکامی کا ڈر رہتا ہے ،  جب وہ پروفیشنل لائف  میں آتے  ہیں تو آفس یا نوکری سے نکالے جانے  کا ڈر ہوتا ہے یہاں تک  کہ انسان  سانس  بھی ڈر ڈر کر لیتا  ہے۔

کوئی بھی انسان  بے خوف ہ وکر اپنی زندگی انجوائے  کر سکتا ہے ، اب سوال یہ ہے کہ ڈر کی صورتحال  میں کوئی کیسے اپنی زندگی اچھی طرح سے جی سکتا ہے، ڈر اور خوف  کا شکار ہر انسان کو خود سے سوال کرنا چاہیے  کہ کیا  اُسے ڈر والی زندگی چاہیے ؟ کیا وہ  اپنی باقی  زندگی بھی ڈر اور خوف  کے ساتھ  گزارنا چاہتا ہے۔

کسی بھی چیز کا ڈر ہمیں کامیابی کے راستے  سے بھٹکا  دیتا ہے  ، ماہرین نفسیات  کہتے ہیں  کہ مثبت  سوچ کامیابی  کی ضمانت  ہے یہی مثبت  سوچ ہماری  زندگی  بدل دیتی ہے۔ اگر آپ بھی  اس ڈر سے پیچھا چھڑانا  چاہتے ہیں تو اس ویڈیو  کو پورا دیکھیں  ۔۔۔

  

Post a Comment

0 Comments