اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں تو یہ کام کریں

اگر آپ  چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں تو یہ کام کریں

اگر آپ  چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں تو یہ کام کریں

اگر آپ  چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی عزت کریں تو یہ کام کریں

ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ جنگل میں سے گزر رہا تھا،  اچانک اس کے بیٹے کا پاوُں پھسلتا ہے اور وہ زمین پر زور سے گرتا ہے  درد  کی وجہ سے وہ  چلااٹھتا ہے اس کے منہ سے  "آہ"  کی آواز نکلتی ہے اسے بالکل ایسی ہی آواز پہاڑ وں میں سے آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ، لڑکا بہت حیران ہوتا ہےاور پوچھتا ہے" تم کون ہو؟ " اسے جواب میں سننے کوملتا ہے "کون ہو تم " اس پرلڑکے کو  اور زیادہ غصہ آتا ہے اور وہ زور دار آواز میں چلاتا ہے "تم بزدل ہو "۔ وہ آواز پہاڑوں سے ٹکراتی ہوئی اس کے کانوں  میں  آتی ہے  "تم بزدل ہو"

لڑکا اپنے  باپ کی طرف دیکھ کر پوچھتا ہے "ابو یہ کیا ہو رہا ہے "

اس کا باپ جواب دیتا ہے "بیٹا تھوڑا غور کرو تمہیں  سب سمجھ آ جائے گا! تب  لڑکے کا باپ پُر زور آواز سے کہتا ہے "میں تمہیں پسند کرتا ہوں!" آگے سے جواب آتا ہے "میں تمہیں پسند کرتا ہوں"لڑکے کاباپ دوبارہ چلاتا ہے "تم ایک زبردست انسان ہو" پہاڑوں سے  جواب آتا ہے "تم ایک زبردست انسان ہو"لڑکا بہت حیران ہوتا ہے لیکن  وہ  کچھ سمجھ نہیں پاتا کہ یہ سب کیا اور کیسے ہو رہا ہے ۔

آخر لڑکے  کےتجسُس اور حیرانی کو دیکھتے ہوئے لڑکے  کا باپ اس کو وضاحت سے سمجھاتا ہے "بیٹا  ہم لوگ  اس  آواز کو گونج کہتے ہیں" لیکن دراصل یہ ہی  زندگی ہے ۔ ہماری زندگی ہمیشہ  ہمیں وہ کچھ دیتی ہے جو ہم  اسے دیتے ہیں ۔زندگی ہمارے  اعمال کا آئینہ ہوتی ہے ،اگر تم  چاہتے ہیں کہ لوگ تم سے  بہت محبت کریں پسند کریں تو تم  بھی  لوگوں  کے ساتھ  محبت سے پیش آوُ ،اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ    نرمی سے پیش آئیں تو لوگوں  کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ، اگر تم چاہتے ہو کہ دوسرے  لوگ تمہیں سمجھیں اور تمہاری عزت کریں تو تم لوگوں کو سمجھو اور ان کی عزت کرو ، اگر تم چاہتے ہو لوگ تمہارے ساتھ صبرسے پیش آئیں تو تم ان سے صبر و تحمل سے اور عزت سے پیش آوُ۔ یہ  وہ سنہرا اصول ہے جو  زندگی کے ہر شعبے  پر  لاگو ہوتا ہے۔"

زندگی ہمیشہ سے  آپ کو وہ دیتی ہے جو آپ زندگی کو دیتے ہیں،  ہماری  زندگی ایک اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ تو  ہمارے  اعمال کی  آئینہ دار ہے۔

  

Post a Comment

0 Comments