بزنس کی مارکیٹنگ کرنے کا بہترین طریقہ Business ki marketing ka tariqa

بزنس  کی مارکیٹنگ کرنے کا بہترین طریقہ Business ki marketing ka tariqa

بزنس  کی مارکیٹنگ کرنے کا بہترین طریقہ Business ki marketing ka tariqa

ہر روز ہزاروں  کی تعداد میں نئے بزنس شروع کیے  جاتے ہیں  اسی طرح  کئیبزنس اپنے پہلے سال  کے اندر ہی ناکامی کے بعد بند بھی ہو جاتے ہیں ، اکثر نئے بزنس اس لیے ناکام ہو جاتے ہیں  کہ ان  کے مالکان کوبزنس  کی مارکیٹنگ کے بارے میں کچھ خاص معلومات نہیں ہوتی   اس کے علاوہ  ان کے پاس کوئی  بڑا بجٹ  بھی نہیں ہوتا  جس کی وجہ سے  وہ بزنس کی  مارکیٹنگ کر پائیں ۔مارکیٹنگ ایک ایسا طریقہ ہے  جس  کے  ذریعے آپ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پاس کونسی  پروڈکٹ  یا سروس  موجود ہے ۔

ہمارے ہاں پہلے تو بزنس کے بارے میں کچھ خاص ٹرئینگ  یا  رہنمائی  موجود نہیں  ہے  ، اگر  کچھ بتانے والے   لوگ ہیں بھی تو  وہ بزنس  کو اتنا  آسان  بنا کر پیش کرتے ہیں کہ بزنس  میں آنے والا  نیا شخص سمجھتا ہے کہ  میں  جلد ہی بزنس سے    لاکھوں کمانا شروع ہو جاؤں گا،  بزنس کرنا اتنا بھی آسان کام  نہیں بزنس کی شروعات کے پہلے  دوسے  تین سال  آپ کو خوب محنت کرنا پڑےگی ، بزنس  کے بارے میں بہت کچھ سیکھنا پڑے  گا، مارکیٹ  کو سمجھنا ہو گا، آج کے آرٹیکل میں آپ کو  بزنس  مارکیٹنگ کے  چند طریقوں  کے بارے میں بتایا جائے گا۔

گوریلا مارکیٹنگ

گوریلا  مارکیٹنگ ا یک منفرد طریقہ مارکیٹنگ ہے، اس کے لیے  آپ کو زیادہ بجٹ کی ضرورت نہیں ہوتی   یہ مارکیٹنگ  ٹیکنیک آپ لوکل بزنس(کاروبار) یابرینڈنگ بزنس میں بھی کر سکتے ہیں، لیکن آپ کا  کریٹیو  مائنڈ ہونا بہت ضروری ہے ۔بزنس مارکیٹنگ  میں ایک  بات کافی مشہور ہے "جو دِکھتا  ہے وہ بکتا ہے" آپ کوئی بھی  پروڈکٹ  سیل کر رہے ہیں یا پھر کوئی بھی   سروس آفر کر رہے ہیں اس کو کسمٹرز کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ منفرد ہونا چاہیے۔ گوریلا مارکیٹنگ عام روایتی  بزنس مارکیٹنگ سے  بہت  مختلف ہوتی ہے ۔اس آرٹیکل میں جانئیے گوریلا مارکیٹنگ کے ایسے کونسے  پوائنٹس ہیں جن کی  مدد سے آپ کم پیسوں سے  بھی  اپنے بزنس  کی اچھی مارکیٹنگ کر سکتے ہیں۔

انفرادیت  (Individuality)

آپ جو بھی بزنس  کر رہے ہیں وہ  پہلے سے موجود لوگوں  کے  بزنس کے طریقے  سے مختلف ہونا چاہیے  اب اس کی مثال ایسے  ہے کہ مارکیٹ میں نان پہلے سے   فروخت ہو رہے ہیں  کوئی اس نان میں ورائٹی  لاتا ہے   اور وہ  قیمے والا نان،  پنیر والا نان ، چاکلیٹ  والا   نان فروخت کرنا شروع کر دیتا ہے ، اسی طرح مارکیٹ میں عام  چائے پہلے سے فروخت ہو رہی ہے کوئی  ادرک والی چائے ، تندوری چائے  ، الائچی والی چائے ،  گڑ والی چائے  فروخت کرنا  شروع کر دیتا ہے  یہ  چیز  کسی بھی بزنس میں انفرادیت  لاتی ہے ۔

منفرد یا انوکھا پن (Uniqueness)

جو بھی پروڈکٹ  منفرد ہوتی ہے وہ لوگو ں کے ذہنو ں میں بیٹھ  جاتی ہے ، منفرد یا انوکھےطریقہ بزنس کی بات کی جائے تو آپ کو یاد ہو گا  ، تندوری چائے ،آگ والا پان ،  ایک ایسا حجام  جو  سر کے بال سر پر آگ  جلا کر کاٹتا ہے ، یا پھر ایک ایسا آئس کریم بیچنے والا جو لوگوں کے سامنے ان کے آرڈر  کے مطابق  آئس کریم بناتا ہے ، یہ سب مارکیٹ کے اندر پہلے سے ہو رہے  تھے لیکن ان کو منفرد اور انوکھے طریقے سے کر کے   ان لوگوں  نے  اپنے بزنس  کی مارکیٹنگ کی  ہے اور ان کے بزنس  مشہور  بھی ہوئے ہیں ۔اگر آپ اپنے بزنس کی مارکیٹنگ منفرد اور انوکھے انداز میں کریں گے تو یہ منفرد اور انوکھا پن  لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ رہے گا۔

جذباتی کشش(Emotional attraction)

جب آپ اپنے  بزنس  پروڈکٹ یا سروس کے  ساتھ لوگوں کے جذبات جوڑ دیتے ہیں تو لوگ   آپ کی سروس یا  پروڈکٹ  کو  بھول بھی جائیں  لیکن  وہ جذباتی  وابستگی نہیں بھولتے  جو آپ نے محسوس کروائی ہوتی ہے ،   جیساکہ  سرف  کے اشتہار میں کہا جاتا ہے "داغ تو اچھے ہوتے ہیں"،موبائل کمپنی کی مشہوری میں یہ کہتے  سنا ہو گا " بیٹری  چلے  لمبے عرصے تک" یا پھر  " سب کہہ دو" وغیرہ  ۔

تجربہ کروانا (Get tested)

بہت سےبزنس مین    جو اپنی سروسز  دیتے ہیں  جیسا کہ یوٹیوبرز، بلاگرز،  ٹرینرز یا  پھر موٹیوشنل  سپیکرز  یہ  لوگوں کو پہلے   فری کورسز  اور   مختلف قسم کی فری ویڈیوز بھی  فراہم کرتے ہیں   ، اگر کوئی ان  کا پیڈ کورس کرنا چاہے تو  وہ ان کی فری سروس یا  کورسز   کا تجربہ کرنے کے بعد کر سکتاہے ، اس  سے ایک بات واضح ہو جاتی ہے  کہ آیا  ان کو پیڈ کورس کرنے کے بعد   وہ ویلیو ملے گی جس کے وہ خواہش مند ہیں یا پھر ان کے پیسے  ضائع ہو جائیں ۔

کمیونٹی مارکیٹنگ  (Community marketing)

آپ  کے کسمٹرز  کس طرح کے  ہیں یا وہ کس کمیونٹی  کے لوگ ہیں وہ سوچتے کس طرح سے ہیں آپ نے کن لوگوں  کو ٹارگٹ کرنا ہے ،  اگر صابن  ، سرف بنانے والی کمپنی ہے  تو اس کا ٹارگٹ  خواتین ہوں گی ، اگر کوئی   سٹیشنری   کا بزنس کرتا  ہے تو اس کا  ٹارگٹ  سکول  کالجز  میں پڑھنے والے بچے ہونے چاہیں۔

امید کرتا ہوں آپ کو گوریلا مارکیٹنگ کی سمجھ آ گئی ہو گی ،  اس کے علاوہ بھیبزنس مارکیٹنگ کے  بہت سے  اچھے اور منفرد طریقے  موجود ہیں ، بس تھوڑا سا ذہن استعمال کریں اور بزنس  کی مارکیٹنگ شروع کردیں۔

 

  

Post a Comment

0 Comments