اپنےبزنس کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں Business ko kamyab bnaye

اپنےبزنس  کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں  Business ko kamyab bnaye

اپنےبزنس  کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں  Business ko kamyab bnaye

اپنےبزنس  کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں  Business ko kamyab bnaye

کاروبار(بزنس )  شروع کرنے والے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا کاروبار کامیاب ہو جائے  اس کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ، کاروبار کو بڑھانے کیلئے  آپ کو انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ،اس کے علاوہ  اچھی لوکیش ، مارکیٹنگ ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ  کی  جو کہ کسی بھی کاروبار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا  کرتی ہیں، آج کے اس آرٹیکل میں   آپ کے ساتھ چند ایسی باتیں شئیر کی جائیں گی جن  پر عمل کر کے آپ کاروبار کو کامیاب بنا  سکتے ہیں۔

منفرد  اور انوکھا کا م

 اگر آپ کامیاب کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کا بزنس  آئیڈیا  منفرد اور انوکھا ہونا چاہیے ، یوں سمجھ لیں کہ  اگر  آپ بھیڑ چال سے ہٹ کر  کام کرتے ہیں تو آپ کسی  بھی  بزنس  میں اجارہ داری قائم کر پائیں گے۔ اس طرح کا کاروبار کرنے کیلئے  آپ مارکیٹ  میں ایسی پروڈکٹ یا سروس متعارف کروا سکتے ہیں جو مارکیٹ میں  پہلے سے موجود نہ ہو ۔

منفرد  یا انوکھا نام

آپ کے بزنس کا نام ہی آپ کے بزنس  کی پہچان بنتا ہے ،  اگر آپ کوئی  منفرد بزنس  آئیڈیا نہیں ڈھونڈ پائے تو  اپنے بزنس  کا  نام ہی منفرد رکھ  لیں جس سے آپ کا بزنس  جلد مشہور ہو جائے گا۔اب  منفرد ناموں کی مثال  فیس بک، گوگل ، کوکا کولا  کو ہی دیکھ لیں،  اب یہ نام منفرد  ہیں ، منفرد ہونے سے مراد یہ نہیں کہ آپ کسی ایسے نام کا انتخاب کر یں  جو کہ بولنے میں بھی مشکل ہو  جائے۔

اپنے کسٹمرز سے ہی  مارکیٹنگ کروائیں

آپ  اپنےکسٹمرز کے ساتھ ایسے ڈیل کریں کہ  وہ  آپ   کی مارکیٹنگ  کریں  ، وہ  دوسروں کو آپ کے بزنس  ، پروڈکٹ  یا سروسز کے بارے میں بتائیں۔ اس کیلئے آپ  کو اپنے  پہلے سے موجود گاہکوں (کسٹمرز )کو  ڈسکاونٹ  دینا  ہوتا ہے ، بعض  اوقات  آپ انہیں کسٹمر ز کارڈ بھی بنا کر دے سکتے ہیں  ، اس کی مثال اس طرح سے  ہے کہ  آپ اپنے گاہکوں (کسٹمرز) کو کہیں کہ وہ  اگر پانچ  مزید کسٹمرز آپ کو دے گا  تو  آپ  اس کو  بیس سے پچیس  فیصد ڈسکاونٹ  دیں گے۔

کسی ایک پروڈکٹ میں  اجاری داری بنائیں

شروعات میں آپ کسی ایک پروڈکٹ پرکام  کر سکتے ہیں  ،  آپ کی پروڈکٹ اتنی جان دار ہونی چاہیے کہ اس کا مقابلہ کرنے والا مارکیٹ میں کوئی دوسرا  موجود نہ ہو یا  یوں سمجھ لیں وہ  پروڈکٹ مارکیٹ میں    آپ کی پہچان بن جائے ، جیسا کہ KFC, Mcdonald's برگرز کی وجہ سے مشہور ہیں ،  pizza hut ،   dominos اپنے پیزہ کی وجہ سے شہرت  رکھتے ہیں  ۔ آپ  بھی اپنے  بزنس میں  اسی انفرادیت سے  فائدہ اٹھائیں۔

آپ بیچتے نہیں بلکہ  مدد کرتے ہیں

آپ کے بزنس  کا مقصد صرف   پروڈکٹ  یا سروس  بیچنا   نہیں  ہونا چاہیے  ، بلکہ  آپ کا مقصد(گاہکوں )کسٹمرز کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضرورت پوری کرنا ہونا چاہیے ، اگر آپ صرف بیچنا  اور منافع ہی مقصد رکھیں گے تو بزنس میں کبھی بھی کامیاب  نہیں ہو پائیں گے۔آپ لوگوں کو اپنے بزنس  کے بارے میں نہ بتائیں  بلکہ یہ بتائیں کہ آپ کی پروڈکٹ یا   بزنس  دوسروں  کیلئے کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔

اسی طرح بزنس  کے متعلق مزید اچھی اور مفید معلومات  کیلئے اس بلاگ  کو وزٹ کرتے  رہیں۔

 

 

  

Post a Comment

0 Comments