بزنس میں کامیابی کیسے حاصل کریں Business mein kamyabi kaise hasil karen

بزنس  میں کامیابی کیسے حاصل کریں  Business mein kamyabi kaise hasil karen

بزنس  میں کامیابی کیسے حاصل کریں  Business mein kamyabi kaise hasil karen

بزنس  میں کامیابی کیسے حاصل کریں  Business mein kamyabi kaise hasil karen

کاروباری حضرات(بزنس مین) اپنے بزنس  کو کامیاب بنانے کے لیے  حکمت عملی تلاش کرتےرہتے  ہیں۔بزنس میں کامیابی کا نیا اور مکمل علم حاصل کرنے کے لئے ہزاروں افراد مختلف قسم کی ٹرینئنگ لیتے ہیں یا پھر خود سے ریسرچ کر کے سیکھتے ہیں۔ بزنس  شروع کرنا اچھا فیصلہ ہوتا ہے، کسی بھی بزنس  کی کامیابی یقینی طور پر راتوں رات نہیں ہو سکتی ۔اس کیلئے بہت سارے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق50 فیصد چھوٹےبزنس  پہلے سال کے اندر  ہی ناکام ہوجاتے ہیں۔ لہذا  بزنس  شروع کرنے سے پہلے آپ جتنی زیادہ منصوبہ بندی اور تحقیق کرتے ہیں اتنے  زیادہ امکانات ہیں کہ آپ کامیابی حاصل کرنے والوں میں سے ہوں  گے ۔

اگر آپ بزنس کرتے  ہیں   اور بزنس  میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں  تو  آ ج  کچھ ایسی باتیں آپ کے ساتھ شئیر کرنے جا رہا ہوں جن پر عمل کر کے آپ ایک کامیاب  بزنس  کر سکتے ہیں۔بزنس  میں  کامیاب  ہونا چاہتے ہیں   تو آپ  کا "ذمہ دار انسان" ہونا بہت ضروری ہے ۔

جو لوگ  بزنس کیلئے  تعلیم  یا  پھر سرمائے  کا رونا  روتے  ہیں  وہ  بزنس  کرنے کیلئے  نہیں  بنے  ہوتے ،  کیونکہ  بزنس  کرنا ایک  ذمہ داری  کا نام  ہے ، بزنس  میں  آپ  کا باس کوئی  نہیں  ہوتا،  جو  بھی انسان  چاہتا ہے  کہ   وہ  خود  اپنا باس  بنے تو  اسےبزنس کرنا چاہیے ، جو  بندہ "ذمہ دار" ہے وہ   بزنس  کر سکتا ہے  بلکہ کامیاب بزنس   کر سکتا ہے ۔

بزنس میں کامیابی حاصل  کرنا  چاہتے ہیں تو آپ  کو  اپنی سوچ کی ، اپنے مقاصد کی ،  اپنی فیملی کی ، اپنے آئیڈیاز   کی  ذمہ  دار قبول کرنا ہو  گی، تعلیم ، تجربے  ، عقل کے ساتھ ساتھ  ذمہ  دار ہونا  بہت  ضروری ہے ،کامیاب بزنس کرنے   کیلئے  آپ  کے  اندر   کامیاب  لوگوں  وا لی عادات  کا ہونا ضروری ہے ۔اگر  آپ کسی  ادار ے کمپنی  یا پھر  فرم  میں  نوکری  کرتے ہیں  تو  آپ   اپنی  ناکامی  کا ذمہ دار کسی  اور  کو بھی ٹھہرا سکتے ہیں ،   لیکن  بزنس  میں  ناکامی  ہو یا پھر  کامیابی   اس کے ذمہ دار  آپ  خود ہوتے ہیں ، اس لیے  اپنی زندگی  کی اپنے فیصلوں  کی ذمہ  داری  قبول  کرنا سیکھیں۔

مارکیٹ کی تحقیق

بزنس  شروع کرنے سے پہلے پہلا ضروری اقدام اپنی ممکنہ مارکیٹ کی تحقیق کرنا ہے۔ بہت سارے کاروباری حضرات کو یہ جاننا مشکل ہو جاتا ہے  کہ آیا ان کے پاس مارکیٹ کا زیادہ  حصہ نہیں ہے یا ان کی منتخب کردہ مارکیٹ میں کسٹمرز بہت محدود ہیں۔ بہت سارے سوالات ہیں جن کے جوابات بزنس  شروع کرنے سے پہلے ڈھونڈنے  کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر  آپ کیا بیچ  رہے ہیں؟  اس کی کس کو ضرورت ہے؟ کیا آپ اپنے مثالی صارفین کی معلومات رکھتے ہیں؟ کیا مارکیٹ وسیع ہے؟ کیا آپ کی پروڈکٹ یا سروس کیلئے مارکیٹ میں جگہ موجود ہے  ؟ 

اپنے کسٹمرز کو سمجھیں

مارکیٹ ریسرچ کرنے کے بعد  آپ کو اپنی توجہ اپنے کسٹمرز پر مرکوز رکھنی ہوگی۔ وہ کون ہیں؟ وہ کلائنٹ، کسٹمر آپ کی  صنعت میں اثر و رسوخ رکھنے والے افراد یا آپ کی کمپنی میں دلچسپی رکھنے والے افراد ہو سکتے ہیں۔ آپ کے کسٹمرزکیا چاہتے ہیں اور کیا پسند کرتے ہیں؟ مختلف لوگوں کی اقسام کے مطابق اپنے بزنس  سے چند مختلف افراد کو جوڑنا شروع کریں،  اپنے کسٹمرز کو سمجھیں تاکہ آپ ان کی خدمات کو پورا کرسکیں۔ سب کو خوش کرنے کی کوشش نہ کریں ۔

بزنس بجٹ

آپ سرمائے کے بغیر بزنس شروع نہیں کرسکتے ہیں۔ اپنے بزنس  سے وابستہ اخراجات کی تحقیق کریں۔ معلوم کریں کہ آپ کے پاس کیا ہے ، آپ کو کتنی رقم کی ضرورت ہے اور اسے حاصل کرنے کیلئے  آپ کیا کریں گے۔

بزنس  کا نام

ایک اچھا  نام آپ کی کمپنی کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتاہے۔ یہ بات واضح ہے بزنس کا نام ہی ہے جو آپ کےبزنس کو دنیا میں مشہور کرے گا۔ نام پرکشش ، لکھنے میں آسان ، یاد رکھنے میں آسان اور تلفظ کرنے میں آسان ہونا چاہئے۔ ممکنہ ناموں کی فہرست بنائیں اور فہرست کو ایک تک محدود کریں جو آپ کے بزنس کوچندالفاظ میں بیان کرتا ہو۔ ایک اور چیز جس کے بارے میں آپ کو سوچنا چاہئے وہ یہ ہے کہ یہ نام ویب ڈومین نام میں کیسے  ملے  گا۔ آپ کو یہ جاننے کے لئے بھی تحقیق کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آیا کوئی ڈومین موجود ہے یا نہیں؟۔

بزنس  کے قانونی  معملات

اپنے ملک اور ریاست پر لاگو تمام لائسنسوں کی تحقیق کریں۔ بزنس  لائسنس کے ذریعہ  آپ اپنے بزنس  کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور وقت آنے پر ملکی قوانین  کے ذریعے مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اچھا انتظام ہی بزنس کی طاقت ہے۔ بزنس  کی  منصوبہ بندی بزنس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

کچھ کاروباری حضرات ٹیکس بچانے کیلئے مختلف  ہتھکنڈے اپناتے ہیں ،   اکثر اوقات کاروباری حضرات کو بلیک میلنک کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کی یہ دو نمبری زیادہ  عرصہ نہیں چلتی اور آخر کار وہ قانون کی گرفت میں ہوتے ہیں۔

کوئی بھی مسئلہ یا تنازعہ ایک دوسرے سے جُڑا ہوتا  ہے۔ تنازعات کی وجوہات کا پوری طرح سے جائزہ لیا جانا چاہئے اور مناسب حل تلاش کرنا چاہئے۔ ایک بار جب آپ کو بنیادی وجہ معلوم ہوجائے تو آپ تنازعات کو حل کرنے کے لئے بہترین طریقہ کار کو ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

آمدن کا صحیح استعمال کریں

بزنس  میں کامیابی کیلئے  آپ کا کاروبار  قانونی اور مذہبی طور پر جائز ہونا چاہیے  جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں سکون رہے گا اگر آپ کا بزنس  غیر قانونی اور غیر شرعی ہو گا تو آپ اس سے زیادہ دیر تک پیسے نہیں کما پائیں گے  اور آپ کا ضمیر بھی مطمئن نہیں ہوگا۔

بزنس   سے حاصل ہو نے والی آمدنی کو چار حصوں میں بانٹنا چاہئے ، جہاں ایک حصہ کھایا جانا چاہئے ، دو حصوں کو دوبارہ لگانا چاہئے اور باقی کو آئندہ کے لئے بچانا چاہئے۔ اس طرح کرنے سے آپ کو بزنس  میں مالی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

بزنس  میں ہونے والی ناکامیوں کیلئے تیار رہیں

بزنس میں ناکامی اور بزنس سے ہونے والی پریشانیوں سے ہر وقت تیار رہیں،   کوئی بھی شخص پریشانیوں اور ناکامیوں کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ناکامی آپ کو کامیابی کے قابل بناتی ہے۔ آپ صرف ناکامی سے سیکھنے کی بنیاد پر کامیابی کی طرف گامزن ہوجائیں گے۔

بزنس کے گرُسیکھیں

آپ جو بھی بزنس  کر رہے ہیں اس کے بارے میں سیکھیں،   بزنس  میں ہونے والی  ناکامیوں کو سبق کے طور پر لیں،  جلدی سیکھیں اور آگے بڑھیں۔

بھیڑ چال سے بچیں

کوئی بھی نیا بزنس  شروع کرنے سے پہلے  کسی منفرد آئیڈیا کی تلاش کریں ، بھیڑ  چال سے خود کو بچائیں، بزنس  میں آپ کی منفرد سوچ ہی آپ کو کامیاب کرے گی، شروعات  میں آپ دوسروں سے مختلف کریں گے تو لوگ آپ کو  پاگل سمجھیں گے، لیکن کچھ بڑا اور الگ کرنے کیلئے آپ کو خطرات مول لینا ہوں گے۔ 

Post a Comment

0 Comments