جانئیے کیسے اپنے کاروبار کو تیزی سے بڑھائیں Grow your business fast

جانئیے کیسے اپنے کاروبار کو تیزی سے  بڑھائیں   Grow your business fast

جانئیے کیسے اپنے کاروبار کو تیزی سے  بڑھائیں   Grow your business fast

جانئیے کیسے اپنے کاروبار کو تیزی سے  بڑھائیں   Grow your business fast

کاروبار کی شروعات میں تو انسان  بہت جو ش و جذبہ  میں ہوتا ہے  اُسے لگتا ہے  کہ وہ  کاروبار میں کامیاب ہو  گیا ہے  لیکن جیسے  جیسے  وقت  گزرتا ہے  محسوس ہونے  لگتا ہے  کہ  کاروبار میں کامیابی تو  دور کی بات   کاروبار کو بچانا  مشکل ہو گیا ہے ،  مارکیٹنگ کے  بغیر کوئی  بھی کاروبار کامیاب نہیں  ہوسکتا،  آپ کسی بھی کاروبار کی شروعات  میں  جتنی  زیادہ  محنت  مارکیٹنگ  پر کرتے ہیں  اتنے ہی زیادہ امکان  آپ کے کاروبار کی کامیابی کے ہیں۔

سوشل میڈیا کواپنے  کاروبار کیلئے  استعمال کریں

آج کل سوشل میڈیا کا دو ر ہے  لوگ  سوشل میڈیا   استعمال کرنا پسند کرتے ہیں ، ایسی   صورتحال میں    ایک کاروباری بندے   کو اس سے  فائدہ  اٹھانا چاہیے ، میں سمجھتا ہوں  پاکستان میں  اگر آپ اپنی پروڈکٹ یا  سروس کی مارکیٹنگ  کرنا چاہتے ہیں  تو  فیس  بک  سے اچھا کوئی  آپشن  نہیں  ہوسکتا، شروعات   آپ فیس  بک  پیج  یا گروپ سے  کریں  جب آپ کو  محسوس ہو  کے آپ  کو فیس بک سے  بزنس  ملنا  شروع ہو گیا ہے  تو  آپ یوٹیوب چینل  یا ویب سائیٹ    کو بھی اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ  کیلئے  استعمال کر سکتے ہیں۔

کاروبار کا نیٹ   ورک  بنائیں

ایک وقت  تھا کہ  ٹی وی  یا فلموں میں کام کرنے والی شخصیات  کی  فین فالونگ ہوتی  تھی  لیکن  جب سے   سوشل میڈیا کا دور آیا ہے  بہت  سے نئے سوشل  میڈیا انفولینسر(social media influencer)  مارکیٹ  میں آ گئے ہیں ، ان لوگوں   کی فین فالونگ ہوتی ہے ،  فیس بک ، انسٹاگرام، یوٹیوب  وغیرہ  ،   یہ  چند ہزار روپے میں   یا آپ کی پروڈکٹ  کے بدلے  آپ  کی پروڈکٹ  کو پرموٹ کرتے  ہیں۔ اگر آپ کم پیسوں میں اپنے پروڈکٹ یا برینڈ کو پرموٹ کرنا چاہتے ہیں  تو  سوشل میڈیا انفولینسرز  سے اپنی پروڈکٹ  کی مارکیٹنگ  کروائیں۔

کاروبار کی ویب سائیٹ

اگر آپ کا کاروبار  بی ٹو بی(بزنس ٹو بزنس ) ہو یا پھر  بی ٹو  سی(بزنس ٹو کسٹمر )   ہو تو آپ کو  اپنے  کاروبار کی ویب سائیٹ ضرور بنوانی چاہیے ، اب  آپ نے ویب سائیٹ  ایسے  بندے یا پھر کمپنی سے بنوانی ہے  جو آپ  کو  اس ویب سائیٹ  کو  اپریٹ  کرنا بھی سیکھا دے ،  یا  پھر  بووقت  ضرورت  آپ  اس کی رہنمائی  بھی حاصل  کر  سکیں، اگر آپ اپنے بزنس کو  ایک برینڈ لیول  یا پھر  ایک بڑا اور کامیاب  کاروبار بنانا چاہتے ہیں  تو آپ کو ایک پروفیشنل لیول  کی ویب سائیٹ  ضرور ڈیزائیں  کروانی چاہیے ۔

کاروبار سے جُڑا کونٹینٹ

اگر آپ اپنے کاروبار کو سوشل میڈیا کے ذریعے  پرموٹ کروانا چاہتے  ہیں  تو  اپنے  کاروبار سے  مطلقہ  کونٹینٹ  سوشل  میڈیا  پر پوسٹ کرتے  رہیں، اس سے  آپ کے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی  ریچ  بڑھتی    ہے  اور آپ  کے  فالورز یا سبسکرائیبرز کو  بھی  کونٹینٹ  کی صورت میں  ویلیو  ملتی ہے ۔آج کل  لوگ  ٹیکسٹ  یا پھر امیج کی  نسبت  ویڈیو کونٹینٹ  دیکھنا  پسند  کرتی ہے ۔ یہ ضروری نہیں  کہ آپ خود ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کریں آپ کسی یوٹیوبر یا پھر ویڈیو   ایڈیٹر  کی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔

مثال کے  طور پر  آپ  کاسمیٹک(بیوٹی پروڈکٹس ) کا بزنس کرتے ہیں تو  آپ  کو  بیوٹی سے   متعلق معلومات  یا پھر کونٹینٹ  شئیر کرنا  ہے  جس میں آپ  بیوٹی  ٹپس  اور اپنی پروڈکٹ کے  بارے میں معلومات دے   سکتے ہیں ۔

 

  

Post a Comment

0 Comments