کامیابی چاہتے ہیں تو مثبت سوچ رکھیں Kamyabi chahty hain

کامیابی چاہتے ہیں تو مثبت سوچ رکھیںKamyabi chahty hain

کامیابی چاہتے ہیں تو مثبت سوچ رکھیںKamyabi chahty hain

کامیابی چاہتے ہیں تو مثبت سوچ رکھیںKamyabi chahty hain

گرمیوں کا موسم  تھا دھوپ کافی  تیز تھی، ایک بہت ہی امیر شخص اپنی مہنگی کار میں بیٹھا ہوا تھا ، اچانک اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹا غریب بچہ بڑی  حسرت بھری نگاہوں  کے ساتھ اس کی مہنگی کار کو دیکھ رہا ہے۔ اس شخص نے بچے کو اپنے پاس بلایا اور اس سے پوچھا کہ تم کیا دیکھ رہے ہو؟ بچے نےمعصومیت سے  کہا ، "صاحب جی آپ کی کار بہت خوبصورت ہے ، یہ بہت مہنگی ہوگی ؟"

کار میں بیٹھے شخص نے فخر سے کہا ، "ہاں یہ کار بہت ہی  مہنگی ہے ، کروڑوں روپے میں  یہ کارخریدی گئی ہے " اس کے بعد بچے  نے پوچھا  کہ آپ نے اس کار کو خریدنے کے لئے بہت محنت کی ہوگی؟

امیر شخص نے مسکرا تے ہوئے کہا ، "یہ کار تو میرے بڑے بھائی نے مجھے بطور تحفہ دی ہے۔ بچے نے کہاواہ یہ  تو کمال کی بات ہے! صاحب جی  آپ کا بھائی بہت اچھا ہے ،جس نے آپ کو اتنا مہنگا تحفہ  دیا ہے۔بچہ  خاموشی  کے ساتھ پہلے کی طرح کار کی طرف دیکھتا رہا۔ امیر شخص نے غرور سے کہا، "مجھے معلوم ہے کہ تم  کیا سوچ رہے   ہوبچے ؟"

تمہاری  بھی یہ خواہش  ہو گی  کہ تمہیں بھی ایسا بھائی ملے جو تمہیں  اتنی مہنگی کار بطور تحفہ دے!اس  بچے کے ذہن میں ایک انوکھی چمک تھی ، اس نے نہایت فطری لہجے میں مسکرا کر  کہا ، "میں یہ نہیں  سوچ رہا تھا بلکہ میں  تو آپ کے بھائی کی طرح بننا چاہتا ہوں ۔۔۔

ہمیشہ اپنی سوچ کو بڑا رکھیں کیونکہ آپ کی سوچ آپ کے افکار کو متاثر کرتی ہے ایک خوبصورت شخصیت کے طرز عمل اور خیالات کا مالک بندہ  اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھتا ہے ۔منفی سوچیں ہمیں  کمزور بناتی ہیں  جبکہ مثبت سوچ ہمیں ایک مضبوط اور باہمت  انسان بناتی ہے اگر آپ اپنی زندگی کو  بدلنا چاہتے ہیں تواپنے کام کو جوش و جذبے سے شروع کریں کیونکہ انسان کی مثبت سوچ اورمضبوط ہمت  و ارادہ  ہی کامیابی کی سیڑھی ہے۔

  

Post a Comment

0 Comments