کسی پر احسان کریں تو نسل ضرور چیک کریں

کسی پر احسان  کریں تو نسل ضرور چیک کریں

کسی پر احسان  کریں تو نسل ضرور چیک کریں

کسی پر احسان  کریں تو نسل ضرور چیک کریں

ایک شکاری  جنگل میں  شکار کی تلاش میں  تھا ، اس کی نظر ایک شاہین   پر پڑی  شکاری   نے  گولی  چلائی  جس کی وجہ  سے  شاہین  زخمی ہو   کر  زمین پر گرا، ہرن نے جب یہ منظر دیکھا  تو شاہین کو    اُٹھا کر  جھاڑیوں میں  چھپا  دیا ، شکاری   نے شاہین کو تلاش کیا لیکن   شکاری  کو کچھ نہ ملا آخر  تنگ  آ کر شکاری  وہاں سے چلا  گیا،

شاہین  جب  صحت مند ہوا تو  اس نے ہرن  سے  کہا تم  نے میری  جان  بچا کر مجھ پر بہت  بڑا احسان کیا ہے ، میں اس احسان کا بدلہ  کیسے اتاروں ، ہرن   نے کہا اس عمل کو احسان کہتے ہیں  تم  کسی  اور پر احسان  کر کے  میرے احسان کا بدلہ  چکا دینا،

چند  دنوں بعد شاہین  شکار کی تلاش میں گھوم  رہا تھا  اس نے دیکھا کہ ایک چوہا  تلاب کے  پانی میں ڈوب  رہا ہے  ،  شاہین نے چوہے کی جان بچانے  کی  خاطر ڈوبتے ہوئے  چوہے کو  پنجوں میں اُٹھایا  اور اپنے  گھونسلے میں لے   گیا، چوہے کو گرمائش  دینے کی غرض سے  شاہین نے اسے اپنے  پروں میں  چھپا لیا،  لیکن  جیسے ہی چوہے کو ہوش آیا اس نے  شاہین  کے  پروں کو کاٹنا  شروع کر  دیا ،

جب شاہین نے  اُڑے  کیلئے  چھلانگ لگائی   تواس کے پروں نے اس کا ساتھ  نہ دیا اور وہ  زمین  پر گر پڑا، شاہین نے  اپنے محسن  ہرن  کی تلاش کی  اور اس کو    بتایا کہ تمہاری  دوسروں پر احسان کرنے والی  نصیحت کی وجہ سے آج میں مرتے مرتے بچا ہوں ، ہرن  سوچ میں پڑ  گیا،  اس نے شاہین سے پوچھاکہ تم  نے احسان کس پر کیا  تھا؟

شاہین نے جواب  دیا  کہ  ایک  چوہا  پانی میں ڈوب  رہا تھا میں نے اس کی جان  بچائی  ، اس چوہے نے میرا احسان  ماننے کی  بجائے میرے  پر  کاٹ  دئیے  ،  ہرن نے  کہا   تمہارے ساتھ  ایسا  ہونا ہی تھا کیونکہ  تم  نے  ایک بے نسلے پر احسان کیا ہے ،  جس  کی تم  کو سزاء  ملی ہے ،  اگلی  بار جب کسی پر احسان  کرنا تو اس کی نسل  ضرور دیکھ لینا،  تاکہ نسلوں پر  یقین  اور اعتماد  قائم رہے ،

ہمارے  اردگرد بھی ایسے لوگ موجود ہیں ، ہم جب ان پر احسان کرتے  ہیں تو  وہ  ہمارا احسان   ماننے کی بجائے  ہمیں نقصان  پہنچانا  شروع کر  دیتے ہیں،  جبکہ  اچھے  اور نسلی  لو گ  ہمیشہ   دوسروں کا احسان   یاد رکھتے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments