بزنس میں ناکامی کی وجوہات Business mein nakami ki wajuhat

بزنس  میں ناکامی کی وجوہات Business mein nakami ki wajuhat

بزنس  میں ناکامی کی وجوہات Business mein nakami ki wajuhat

بزنس  میں ناکامی کی وجوہات Business mein nakami ki wajuhat

ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے نوے  فیصد لوگ اپنی جاب کو چھوڑ کربزنس کی طرف نہیں آسکتے کیونکہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ان لوگوں  کوجاب سے بزنس کی طرف نہیں آنے دیتی ۔ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں شروع ہونے والےتمام بزنسز میں سے تیس سے چالیس  بزنس کسی نہ کسی وجہ سے پہلے سال کے اندر ہی بند کردیئے جاتے ہیں۔

ہماری بد قسمتی کہہ لیں  کہ آج آپ   پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں چلے جائیں ، اور وہاں سٹوڈنٹس سے پوچھیں کہ ڈگری  کرنے کے بعد آپ کیا کرنا چاہیں  گے ؟تو نوے فیصد سے زائد سٹوڈنٹس  کا ایک ہی  جواب ہوگا کہ ہم نےجاب  کرنی ہے۔ جب ارادہ  ہی جاب کرنا ہوگا توبزنس  کرنا کیسے ممکن ہوگا،  جوبھی لوگ جاب کرتے  ہیں، ان میں رسک لینے کا حوصلہ نہیں ہوتا جبکہ رسک لیے بغیربزنس نہیں چل سکتے ۔

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی سوچ ہوتی ہے ، فلاںبزنس  اچھا ہے اور فلاں برا ہے،  ہمیں یہ کرنا چاہیے یہ نہیں کرنا چاہیے۔ بزنس  ایک ہوتا ہے لیکن اس میں ایک شخص امیربن جاتا ہے اور ایک شخص غریب ہوتا ہے،  اصل بات یہ ہوتی ہے کہ کسی کے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے۔

کچھ لوگ ہوتے ہیں جوبزنس میں جلدی ترقی چاہتے ہیں جلد سے جلد  امیر ہونا چاہتے ہیں ۔ وہ ہر چیز جلدی کرنا چاہتے ہیں ۔ جبکہ ہر چیز کے کامیاب ہونے کا ایک وقت ہوتا ہے، ایک چیز ذہن نشین کر لیں آپ کےبزنس   کی کامیابی اگر کسی دوسرے کو نقصان دے رہی ہے تو وہ پیسے آپ کے لیے کسی طرح بھی فائدہ مند نہیں ہو سکتے۔ 

آج کے آرٹیکل میں آپ کو بزنس میں   ناکامی کی وجوہات کے بارے میں بتایا جائے گا

بزنس  میں آپ کی دلچسپی 

سب سے پہلے آپ جس بزنس میں دلچسپی رکھتے ہو اس کا انتخاب کریں، تب ہی آپ بزنس  کو بہتر اور کامیاب بنا سکتے ہیں۔ کسی بھی بزنس کو کامیاب بنانے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اس کام سے پوری طرح لگاؤ رکھتے ہوں۔ اور ہمیشہ یہ دیکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کےبزنس  کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اگر آپ پوری لگن سے کام کریں گے ، تو آپ اپنی ٹیم کو بھی اس کے لئے تیار کرسکتے ہیں ، لیکن اگر آپ نے لاپرواہی شروع کردی تو آپ کی ٹیم بھی اچھی طرح کام نہیں کر سکتی ، جس کی وجہ سے آپ کو بزنس  میں نقصان ہو سکتا ہے۔

اگر آپ اپنی دلچسپی کےبزنس  میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں تو  آپ اس پر بہت زیادہ توجہ دےپائیں  گے اور بزنس  کو کامیاب بنانے کے لیےنئےسے نئے  آئیڈیازڈھونڈ  سکیں گے۔

ٹیم بنانے میں ناکامی

زیادہ تر کاروباری لوگ (بزنس مین )ملازمین رکھ کر سمجھ  رہے ہوتے ہیں کہ ان کا  کام ختم ہو گیا ہے اب ادارہ جانے اور ان  کے ملازمین جانیں، ایک بات ذہن  میں رکھیں جب تک  آپ خود اپنےبزنس  سے مخلص نہیں ہوں گے ٹائم نہیں دیں   گے تو  ملازمین سے  بھی اچھی کارکردگی کی امید نہ  رکھیں، ٹیم اور ملازمین  میں بہت فرق ہوتا ہے ، ٹیم  ممبرز   تنخواہ تو لیتے ہیں لیکن وہ کام کو اپنا سمجھ کر کرتے ہیں  صرف نو سے پانچ ٹائم پورا کرنے نہیں آتے ، اگرآپ بھی ایک کامیاب بزنس کرنے کے خواہش مند ہیں تو  ملازمین رکھنے کی بجائے ٹیم  بنائیں ، آپ کابزنس ضرور کامیاب ہو گا ۔

بزنس   میں مقصد کا تعین

اگر آپ ایک کامیاب بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی منزل اپنے مقصد کا علم ہونا چاہیے ،  جب  تک آپ کے سامنے  مقصد  نہیں ہو گا منزل نہیں ہو گی  آپ بزنس  کو  کیسے کامیابی سے  چلا پائیں گے،  جب آپ کے پاس ایک واضح مقصد ہو گا  تو آپ  اس مقصد کو لے  کرخود بھی محنت  کریں گے اور  اپنی ٹیم   سے بھی  محنت کروائیں گے  اورآپ بخوبی بزنس  کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے ،

 اگر آپ کا مقصد واضح  نہیں تو آپ اپنی ٹیم کو کیسے گائیڈ کریں گے ان سے کیسے کام  لیں گے ان کے سامنے کیسے ٹارگٹ  رکھیں گے ، یہ سب  تب ہی ممکن ہے جب آپ کے سامنے  واضح مقصد، منزل  ہو ۔آپ نیا بزنس  کر رہے ہیں یا  بزنس میں پرانے ہیں تو  اپنی منزل، مقصد  کا تعین  ضرور کریں ، یوں سمجھ لیں کہ آپ نے  اس ٹارگٹ  اس مقصد کو ایک مخصوص وقت میں حاصل کرنا ہے ۔

حالات سے سمجھوتہ کرنا

اداروں میں   کچھ ملازمین  ایسے ہوتے ہیں جو وقت  گزاری کرتے ہیں ان کے سامنے صرف  ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ  اپنی ڈیوٹی پوری کرنی ہے   اور مہینے بعد تنخواہ لینا ایسے لوگ خود تو کچھ کرتے نہیں   ساتھ  ہی ساتھ دوسرے لوگوں کو  بھی  کام نہیں کرنے دیتے ، ا ب  اس بات سے یہ مطلب نہیں کہ کسی ٹیم یا ادارے میں سارے لوگ ہی قابل یا اپنا  سو فیصد دینے والے ہو  جائیں ، لیکن  کسی  بھی بندے کی کوشش  اس کے کام سے واضح ہو جاتی ہے  کہ آیا وہ  کام کو  دل سے کر رہا ہے اور اپنا سو فیصد دے رہا ہے یا پھر  وقت گزاری کر رہا ہے ،

 اکثر لوگوں کے منہ سے آپ نے سنا ہو گا " جو ہو گا دیکھا جائے گا" کچھ لوگ  ایسے بھی ہوتے ہیں جو باقی کے ٹیم ممبرز کے ساتھ کام نہیں کر پاتے  ان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر پاتے  ان کے ساتھ  تعاون کرنے کو تیار نہیں ہوتے،یہ و ہ  لوگ ہوتے ہیں  جن کا خود پر اور حالات  پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا ، ایسے لوگوں کو اپنی ٹیم میں شامل مت کریں۔

بزنس میں ان چیزوں پر توجہ دیں جن  میں آپ بہت اچھے  اور ماہر ہیں اور آپ کا مقابلہ کوئی اور نہ کر پائے ، بزنس  میں ناکامی ایک وجہ  یہ ہے کہ بہت سارے کاروباری لوگ(بزنس مین ) اپنی روزانہ کی سیل اور اخراجات کا حساب نہیں لکھتے ، حساب کا صرف یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ نفع نقصان کا جائزہ لیں۔ حساب کسی بھی  بزنس کا آئینہ ہوتا ہے  جس میں آپ کو اپنے بزنس  کی خامیوں اور اچھائیوں کا پتا چلتا کہ آپ کو نفع کس بات پر ہوا ہے اور نقصان کیوں ہو رہا ہے ، جس بھی  بزنس میں حساب نہیں اس میں ترقی کا بھی کوئی امکان نہیں۔

ہمیں  یاد رکھنا چاہئے کہ ہر کام  کی طرح بزنس کو بھی  مسلسل محنت لگن اور جنون سے کامیاب بنایا جاتا ہے،   وہ خود سے کامیاب نہیں ہو جاتا اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے  بزنس میں کامیابی کیلئے وقت تو لگتا ہے۔

 

 

 

 

  

Post a Comment

0 Comments