کلونجی کے فوائد اور استعمال kalonji benefits in urdu

کلونجی کے فوائد اور استعمال kalonji k faide

کلونجی کے فوائد اور استعمال  kalonji benefits in urdu

کلونجی کے فوائد اور استعمال  kalonji benefits in urdu

کلونجی کے دانے چھوٹے اور کالے رنگ کے ہوتے ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد لیے ہوئے ہیں۔ کلونجی کے فوائد کے بارے میں حضرت محمد ﷺ کا ارشاد ہے: کلونجی کھایا کرو اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لیے شفاء ہے۔اگر آپ اصلی کلونجی  کی پہچان کرنا چاہتے ہیں  تو  اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کرتھوڑی دیر کیلئے  رکھیں توکاغذ  پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔

 کلونجی کے پودے  کی ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے داربیج ہوتے ہیں۔پاکستان ، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں کلونجی کی کاشت کی جاتی ہے۔کلونجی کے بیجوں کی خاص خوشبو ہوتی ہے۔ کلونجی کو بطور ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کلونجی کے دانے اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتے  ہیں اس کےعلاوہ کلونجی کے تیل سے بھی مختلف قسم کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کلونجی کھانوں  میں ذائقہ بھی پیدا کرتی ہے اور سینکڑوں بیماریوں  سے  شفاء  کا باعث بنتی  ہے۔ اس کے کچھ فوائد آج کے آرٹیکل میں  بتائے  جائیں گے۔

کھانوں کو ذائقہ اورخوشبو  دینے کے علاوہ  بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں ، کلونجی کے بیجوں میں مختلف قسم کے وٹامنز، امینو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔کلونجی کا پودا سونف کے پودے کی طرح کا ہوتا ہے  اور تقریباً سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔ کلونجی  کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انھیں پیاز کا بیج سمجھتے ہیں  حالانکہ  ایسا نہیں  ہے ۔

کلونجی سے نکلنے والا تیل دواقسام کا ہوتاہے ایک سیاہ رنگ  کا  خوشبودار جو ہوا میں اٹھنے سے اڑنے لگتا ہے اور دوسری قسم کا تیل تھوڑا گاڑھا ہوتا ہے  جس  میں  دوائی  کے اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں، یہ تیل بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سے جلدی امراض میں فائدہ مند ہوتا ہے۔


صرف چند  دنوں  میں حیرت انگیز نتیجہ

کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تو اس سے مردانہ  طاقت  میں  حیرت انگیز طورپر اضافہ ہوتا ہے۔ ایک کپ کلونجی کے بیج،دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بولے کر ان تمام اجزاءکو باریک  پیس لیں۔ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں ملا  کر  کھا لیں۔اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں ساتھ پھلوں کا استعمال بھی کریں ۔

مزید پڑھیں: موٹاپا کیسے کم کریں

بلڈ پریشر کنٹرول کریں

اگر تو آپ ہائی بلڈ پریشر کےمریض  ہیں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل نیم گرم پانی میں ملا پر پینا عادت بنالیں، اس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے  گی ۔ اگر کلونجی  کو  باقاعدگی سے استعمال  کریں تو یہ جسم میں سے بُرے  کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر لیول  کو کنٹرول کرتی ہے۔ کلونجی کا استعمال ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے،  ہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیلئے کلونجی کا تیل  آدھا  چائے کے چمچ  کو ایک کپ بکری کے دودھ میں شامل کرکے دن میں دو بار استعمال کریں۔ یہ نسخہ کولیسٹرول کو کم کر کےدل کی شریانیں کھولنے میں مدد کر تا ہے۔ بہتر ین نتائج کیلئے چکنائی سے پرہیز کریں۔ دس دن تک دن میں دو باراستعمال کریں  اور پھر استعمال ایک بار کر دیں۔

ذیابیطس کو دور رکھیں

اگر تو آپ ذیابیطس کےمریض  ہیں تو کلونجی کے تیل کے ذریعے اسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے، ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح کے وقت  پی لیں اور چند ہفتوں میں آپ کو  واضح  فر ق نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

بالوں کو گرنے سے روکے

کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد گار ہے  گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جس  کی بالوں کو ضرورت ہوتی ہے خصوصاً  کلونجی کا تیل بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ حسب ضرورت  کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں  دو سے  تین  بار  کریں۔ کلونجی کا تیل  دس گرام  ، تیس گرام زیتون کا تیل اور تیس گرام مہندی پاؤڈر مکس کر لیں ،  اِسے ہلکا سا گرم کریں اور جب ٹھنڈا ہو جائے تواسے سر کی جلد پر لگائیں۔ ایک گھنٹہ بعد شمپو سے اچھی طرح دھو لیں، اس سے  سر سے خُشکی  ختم  ہو جائے  گی ۔

جسمانی وزن کو کم کرے

ایک گلا س نیم گرم پانی، ایک چمچ شہد ، ایک چمچ لیموں کے رس میں ایک چٹکی کلونجی کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنالیں، اس س ے چند دنوں میں آپ کا کئی  کلو وزن کم  ہو گا۔

یرقان کے علاج میں مفید

یرقان کااچھے  سے علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت مند   ہو سکتے ہیں ۔ اجوائن ایک چمچ   کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اس پانی کو چھان  لیں  اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اس پانی  کو دن میں ایک دفعہ  پیسے  سے  یرقان   کے مرض میں کمی ہو گی ۔

دودھ کم آنے کی شکایت

جن خواتین کو کم دودھ  آنے کی  شکایت ہو اور ان کا بچہ بھوکا رہ جاتا ہو، وہ کلونجی کے چھ  سے سات دانے صبح نہار منہ اور رات سونے سےپہلے ایک گلاس  دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے ان کے دودھ کی مقدار میں اضافہ ہو گا۔ البتہ وہ خواتین جو حاملہ ہوں  کلونجی کا استعمال نہ کریں ۔جن خواتین کو ایام کم یا درد کے ساتھ ہوتے  ہوں یا پیشاب کم یا تکلیف کے ساتھ  آتا ہو، وہ تین گرام کلونجی کا  سفوف روزانہ استعمال کر لیا کریں تکلیف سے نجات ملے  گی ۔

کھانسی اور ریشہ سے نجات
کھانسی اور ریشہ کو کنٹرول کرنے کیلئے تھوڑے سے کلونجی کے تیل میں دیسی گھی اور تھوڑا سا نمک مکس کریں اس سے گلے اور سینے پر دن میں ایک بار مالش کریں۔ آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل روزانہ صبح کے وقت پینا   بھی فائدہ مند ہے۔کلونجی کا تیل گرم کریں ، نیم گرم سر پر لگانے سے نزلہ زکام اور سر درد دور ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹاپے کا دیسی علاج

کلونجی سے دماغی کمزوری دور
اگر کوئی دماغی کمزوری کا شکار ہو تو دماغی کمزوری دور کرنے کیلئے ایک چائے کا چمچ دیسی گھی یا دو چائے کے چمچ کریم کو دو قطرے کلونجی کے تیل میں مکس کریں ساتھ ہی ذائقے کیلئے تھوڑی سی چینی یا پھر گُڑ  بھی  شامل کر لیں  اور اِسے روزانہ ناشتے سے پہلے استعمال کریں۔

کلونجی سے بخار کا علاج
اگر کسی کو بخار ہو  تو اس صورت میں  آدھا کپ پانی میں آدھا لیموں کا رس، آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کرکے دن میں دو بار پئیں۔ اس کا استعمال اْس وقت تک جاری رکھیں جب تک بخار ٹھیک نہ ہو جائے۔

کلونجی سے چہرے کے دانے اور دھبے ختم 
اگر چہرے پر دانے  ہوں یا  دانوں کی وجہ سے نشان موجود  ہوں تو ایک کپ پائن ایپل جوس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ڈال کر  دن میں دو بار پئیں۔ ناشتے سے پہلے اور رات کھانے کے بعد استعمال کریں۔

 

Post a Comment

0 Comments