وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمال vitamin e evion benefits in urdu

وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمال    vitamin e evion benefits in urdu

وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمال    vitamin e evion benefits in urdu

وٹامن ای کے فوائد اور اس کےاستعمال    vitamin e evion benefits in urdu

ہم میں سے  ہر کوئی خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے انسان کی خوبصورتی میں جلد اور بال اہم کردار ادا کرتے ہیں،اگر آپ کے چہرے پر داغ دھبے ہیں جلد سوکھی کمزور اور لاغر ہے یا بال گر رہے ہیں ۔ان میں سے کوئی بھی مسئلہ آپ کے ساتھ ہے تو اس کیلئے وٹامن ای (vitamin e) ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرتا ہے،  ٹامن ای(vitamin e) ایک اہم آکسیڈنٹ ہے جو نقصان دہ ریڈیکل سے لڑنے میں مدددیتا ہے، وٹامن ای (vitamin e)آپ کو200mg, 400mg, 600mg کی پیکینگ میں مل جاتا ہے۔

وٹامن ای(vitamin e) سپلیمنٹ کی شکل میں بھی ملتا ہے، اس کے علاوہ   بادام، مونگ پھلی، سبزیوں کے تیل، سورج مکھی اور سویابین کے تیل، گندم اور مکئی میں بھی وافر موجود ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں  وٹامن ای (vitamin e)کافی کم قیمت میں دستیاب ہوتا ہے۔ وٹامن ای کو باقائدگی سے استعمال کیا جائے تو قدرتی خوبصورتی میں اضافے کا  باعث بنتا  ہے۔

وٹامن ای(vitamin e) کے فوائد

وٹامن ای(vitamin e) جسمانی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔

وٹامن ای بالوں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ  ساتھ مضبوط اور چمکدار بناتا ہے ۔

وٹامن ای(vitamin e) بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ  چہرے پر آنے والی  جھریوں کو  کنٹرول کرتا ہے  اور بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے ۔

وٹامن ای آنکھوں کے  گرد   سیاہ  ہلکوں کو  ختم  کر تا ہے ۔

وٹامن ای کو اگر ناخنوں پر لگایا جائے تو  ناخن چمکدار ہوتے ہیں اور ان کی نشونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

وٹامن ای(vitamin e) کے استعمال

وٹا من ای(vitamin e) کیپسول پھٹی ایڑھیوں کیلئے  فائدہ مند  ہے پیٹرولیم جیلی ایک چمچ اور وٹامن ای(vitamin e) کیپسول ایک عدد ان کو اچھی طرح مکس کر لیں اوررات  کے وقت   پھٹی ایڑھیوں پر لگائیں چند دن استعمال کرنے سے آپ  کی پھٹی ایڑھیا ں ٹھیک ہو جائیں گی۔

وٹامن ای(vitamin e) کا تیل ہمارے بالوں  کیلئے  بہت مفید ہے ۔وٹامن ای(vitamin e) کا اور زیتون کے تیل  کو باہم ملا لیں۔ اس مکس  تیل  کو بالوں میں لگانے سے ان میں چمک آتی ہے اور بالوں کی نشونما  میں اضافہ ہوتاہے۔

وٹامن ای(vitamin e) کو کسی بھی  بیوٹی  کریم کے ساتھ ملا کر کریم  کی افادیت بڑھائی جاسکتی ہے  ۔وٹامن ای(vitamin e) کو کھا بھی سکتے ہیں اور جلد پر لگا بھی سکتے ہیں اگر آپ کے جسم میں وٹامن ای(vitamin e) کی کمی ہے اور ڈاکٹر نے آپ کے لئے مخصوص مقدار میں وٹامن ای(vitamin e)تجویز کیا ہے تو آپ  وٹامن ای کا سپلیمنٹ  بھی کھا سکتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو چند دنوں میں ختم کرنے کیلئے وٹامن ای(vitamin e) کیپسول ایک عدد کو ایک چمچ ناریل کے تیل میں اچھی طرح سے  مکس کریں یہاں تک کہ یہ یک جان ہو جائے اور کریم کی شکل اختیار کر لے ۔آنکھوں کے گر دسونے سے پہلے لگائیں اور صبح اٹھ کرچہرہ  دھو لیں چند دن کے استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہو جائیں گے۔

ہونٹوں کو گلابی اور نرم ملائم بنانے کیلئے ایک وٹامن ای (vitamin e)کیپسول آدھا چمچ خالص شہد اور چار سے پانچ  قطرے لیموں کا رس لیں ان  تینو ں اشیا کو اچھی طرح مکس کر لیں اوررات کے وقت  ہونٹوں   پر لگائیں اس عمل سے ہونٹ نرم ملائم اور گلابی ہو جائیں گے ۔

ہاتھو ں کی خوبصورتی کیلئےوٹامن ای  بہت ہی زبردست طریقے سے کام کرتے ہیں ایک چمچ بالائی اور دو عدد وٹامن ای (vitamin e)کے کیپسول اچھی طرح مکس کر لیں اور ہاتھوں پر پندرہ  سے  بیس منٹ لگائیں اس کے بعد دھو لیں ۔ اس قدرتی کریم کو لگانے سے ہاتھوں کا کالا پن ختم ہو جائے گا اور ہاتھ نرم وملائم ہو جائیں گے۔

ناخنوں کے لئےوٹامن ای کیپسول کافی اسیر ہے ایک کیپسول لے کر اپنے ناخنوں کی مالش کریں اس عمل سےناخنو ن کا  کھردرا پن ختم ہوگا بلڈ سرکولیشن تیز ہونے سے آپکے ناخن کبھی خراب نہیں ہونگے۔

بالوں کو سیاہ لمبا اور گھنا کرنے کیلئے وٹامن ای کا کیپسول بہت بااثر ہے بالوں کی گروتھ کیلئے آپکو چاہیے کسٹرڈ آئل ایک چمچ ،زیتون کا تیل ایک چمچ ، اور وٹامن ای (vitamin e)کیپسول دوعدد، ان تمام اشیا کو اچھی طرح مکس کر لیں اور ہفتے میں دو سے تین  بار رات کو سونے سے پہلے لگائیں، پانچ سے سات منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج  کریں صبح  بال دھو لیں بالوں کے مسائل بہت جلد ختم ہو جائیں گے ۔

 چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے  پڑنے والے ضدی داغ اور چھائیاں چہرے  کو خراب کر دیتے ہیں تو ان مسائل سے چھٹکارا پانے کیلئے دوعدد وٹامن ای (vitamin e)کے کیپسول ، لیموں کا رس چند قطرے ، مکس کر دس سے پندرہ دن استعمال سے چہرے پر پڑنے والے سیاہ دا غ  دھبے  ، جھریاں اور چھائیاں ختم ہو جائیں گی ۔اور چہرہ صا ف شفاف ہو جائے گا ۔

جلد کا ڈھیلا پن ختم کرنے کے لئے اگر وٹامن ای(vitamin e)  کیپسول کو زیتون اور ایلوویرا جیل کے ساتھ  ملاکر لگائیں تو جلد  کے ڈھیلے  پن کا مسئلہ  ختم ہو جائے گا ۔ زیتون کا تیل دو چمچ ، ایلویرا جیل دو چمچ اور وٹامن ای (vitamin e)کیپسول تین عدد مکس کر لیں یہ ایک کریم کی شکل اختیار کرلے گا اور بیس دن تک قابل استعمال ہو سکتا ہے۔ چہرے پر روزانہ آدھا گھنٹہ لگائیں چہرے کی ڈھیلی جلد ٹھیک ہو جائے گی۔

خشک اور بے رونق جلد کیلئے کسی بھی موسچرایزنگ لوشن میں دو کیپسول وٹامن ای (vitamin e)کے شامل کریں اور جلد کی خشکی سے  چھٹکارا پائیں۔

گھنگرالے بالوں کیلئے وٹامن ای(vitamin e) کیپسول تین عدد اور آدھا چمچ ایلوویرا جیل ایک کپ پانی میں ملاکر بالوں پر سپرے کریں اس سے بال نرم و ملائم اور چمکدار ہوں گے۔

خواتین میں آج کل ہارمون پرابلم کی وجہ سے حیض مہینے میں دو یا تین بار ہوتے ہیں اس کے علاج کیلئے  ایک مہینے تک ہر ہفتے وٹامن ڈی کا ایک  کیپسول پانی کے ساتھ لیں اور وٹامن ای(vitamin e) کا کیپسول روز کا ایک لیں،  یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی اور وٹامن ای(vitamin e) کی کمی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

وٹامن ای (vitamin e)مردوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے  اس سے  مردانہ کمزوری دور ہوتی ہے ۔



  

Post a Comment

0 Comments